Tag: انڈونیشین سفیر

  • انڈونیشین سفیر کی دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

    انڈونیشین سفیر کی دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں انڈونیشین سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    گورنر پنجاب اور انڈونیشین سفیر نے امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل لازمی قرار دیا جبکہ انڈونیشین سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    گورنرپنجاب نے کہا پاکستان اورانڈونیشیا کےمابین گہرےمذہبی، ثقافتی،تجارتی تعلقات ہیں، انڈونیشیا پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنرہے، دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل درآمد کرنے والے سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہے، تجارتی وفود کے تبادلے سےدو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا حکومت سرمایہ کاروں کوسہولتیں دینے کے لیے اسپیشل اکنامک زونز بنا رہی ہے ،پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے۔

    اس موقع پر انڈونیشین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انڈونیشین سرمایہ کار پاکستان کےمعاشی استحکام ،ترقی کیلئے اپنا کرداراداکررہےہیں، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قر بانیاں قابل تحسین ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سےانڈونیشیا کےسفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سےانڈونیشیا کےسفیر کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا میں مذہبی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں انڈونیشیا کے سیفر نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارتی ومعاشی روابط کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعٰی شعبے میں بھی انڈونیشیا کے ساتھ درآمد بڑھائی جاسکتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تجارتی وفود کے تبادلوں سے معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

    دوسری جانب انڈونیشین سفیرآئیوان ایس آمری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ حلال فوڈ سمیت دیگر شعبوب میں مزید تعاون کے خوائش مند ہیں۔


    اپنے آپ کوعوام کا خادم کہلوانے پرفخرمحسوس کرتا ہوں‘ شہبازشریف


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اگرہم نے9 سال میں عوام کا ایک دھیلا بھی کھایا ہو توعوام کا ہاتھ اورمیرا گریبان ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔