کراچی : انڈہ موڑ کے قریب امام مسجد کی ٹارگٹ کلنگ کی فوٹیج سامنے آگئی تاہم ۔واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی انڈہ موڑ کے قریب امام مسجد کی ٹارگٹ کلنگ کی فوٹیج سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد لاش کے پاس گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سینے میں 2 گولیاں ماری گئیں، ممکنہ طورپرذاتی رنجش پرقتل کیاگیا تاہم مقتول کاموبائل فون بھی گھر سے برآمد ہوگیا ہے۔
ملزمان نے مقتول کی ریکی مسجد سے شروع کی اور جب مقتول فجرکی نماز پڑھ کر مسجد سے نکلا تو چند قدم فاصلے پر نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب امام مسجد کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، سرسیدتھانےمیں بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ پربھائی کوسیکٹر 7ڈی ون میں قتل کرنےکی اطلاع ملی، بھائی قاضی عبدالقیوم کوزخمی حالت میں عباسی شہید منتقل کیاگیا، اسپتال سےمعلوم ہوا بھائی کاانتقال ہوگیاہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کا موبائل فون قبضے میں لیا ہے اور جائے وقوعہ کا کرائم سین بھی کروایا، جائے وقوعہ سے 9ایم ایم پستول کے 2خول ملے ہیں، جنھیں قبضے میں لیکر فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔