Tag: انڈیا بمقابلہ انگلینڈ

  • ہیڈنگلے ٹیسٹ: انگلینڈ نے بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا

    ہیڈنگلے ٹیسٹ: انگلینڈ نے بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا

    ہیڈنگلے: انگلینڈ نے پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں‌بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو ایک اننگز اور 76 رنز کی عبرت ناک شکست دے دی۔

    ہیڈنگلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں انگلینڈ کے تجربہ کار بولرز جیمز اینڈرسن، اولی روبنسن اور سیم کرن کی تباہ کن بولنگ کے آگے صرف 78 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    بھارت کے کپتان ویرات کوہلی سمیت 9 بیٹسمین ڈبل فگر کا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے، جب کہ انگلینڈ نے اپنی اننگز میں کپتان جو روٹ کی شان دار سینچری کی بدولت 432 رنز بنائے اور بھارت پر 354 رنز کی برتری حاصل کی۔

    سیکیورٹی نے اس ’بھارتی کھلاڑی‘ کو پکڑ کر پچ سے کیوں نکالا؟ (ویڈیو دیکھیں)

    جواب میں بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 278 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور یوں انگلینڈ کے بھارت ایک اننگز اور 76 رنز سے ہرا دیا۔

    دوسری اننگر میں انگلینڈ کے اولی روبنسن نے 5 جب کہ کریگ اورٹن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس جیت کے ساتھ انگلینڈ اور بھارت کے مابین ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

  • سیکیورٹی نے اس ’بھارتی کھلاڑی‘ کو پکڑ کر پچ سے کیوں نکالا؟ (ویڈیو دیکھیں)

    سیکیورٹی نے اس ’بھارتی کھلاڑی‘ کو پکڑ کر پچ سے کیوں نکالا؟ (ویڈیو دیکھیں)

    دوران میچ پچ میں‌ کھلاڑی کے روپ میں‌ اچانک گھسنے کے لیے مشہور شائق نے ایک بار پھر سیکورٹی کی دوڑیں لگوا دیں۔

    جمعے کو انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں یو ٹیوبر ڈینئل جاروِس ایک بار پھر پچ میں گھس گیا، اس بار وہ بیٹمسین کے روپ میں تھا۔

    گزشتہ روز 27 اگست کو انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ہیڈنگلے میں تیسرا ٹیسٹ میچ جاری تھا، کہ اچانک جاروِس عرف جاروو انڈین بیٹسمین کی وردی میں اچانک اس طرح نمودار ہو گیا جیسے بیٹنگ کے لیے آ رہا ہو۔

    عین اسی وقت انڈین بلے باز روہیت شرما آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ رہا تھا، جاروو بڑے مزے سے بلے باز کے لباس میں بلا اٹھائے آیا اور پچ کے درمیان تک پہنچ گیا۔

    سب سمجھ رہے تھے کہ نیا بیٹسمین کھیلنے آیا ہے، لیکن جب سیکیورٹی معاملہ سمجھ گئی تو اس کی طرف دوڑ کر اسے پکڑا اور گراؤنڈ سے باہر نکالنے لگے، لیکن جاروو زور لگا کر انھیں قائل کرنے لگا کہ وہ بھارتی بلے باز ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی یہ شخص لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن میچ کے دوران پچ میں گھس آیا تھا، اس وقت بھی اس نے ٹیم انڈیا کی جرسی پہنی ہوئی تھی جس پر لکھا تھا Jarvo69، وہ اطمینان سے چلتا ہوا آیا اور فیلڈ میں تبدیلیوں کے احکامات دینے لگا۔

    سیکیورٹی ٹیم کو اسے سمجھنے میں کافی دیر لگی، وہ یہی سمجھ رہے تھے کہ یہ بھی ٹیم کا کھلاڑی ہے، تاہم جیسے ہی پتا چلا انھوں نے اسے پکڑ کر نکال باہر کر دیا۔