Tag: انڈیا

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات ٹھنڈے ہو رہے ہیں: فواد چوہدری

    پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات ٹھنڈے ہو رہے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پاک بھارت کشیدگی کی کمی کا اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی آنے لگی ہے۔

    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت میں تقسیم اور پاکستان میں اتحاد ہے، مودی کے رویے کی وجہ سے بھارت میں بہت تقسیم ہو گئی ہے، بھارت میں اپوزیشن جماعتیں مودی کے خلاف کھڑی ہو گئی ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اپنی سیاسی غلطی کی بہت بڑی قیمت چکانی ہوگی۔

    پلوامہ حملے کے حوالے سے وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کو ثبوت کے لیے کہا تھا، لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ محض کسی کی خواہش پر کارروائی ہو۔

    یہ بھی دیکھیں:  اپنے ہی لوگ بھارتی فوج کا مذاق اڑارہے ہیں، نریندر مودی کی جھنجھلاہٹ

    انھوں نے کہا کسی کے دباؤ میں آ کر کوئی کارروائی نہیں کریں گے، پاکستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ اب بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے خود اعتراف کر لیا ہے کہ سیاست کی وجہ سے بھارت کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جب اپنے ہی لوگ ہماری فوج کا مذاق اڑاتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، آج رافیل طیاروں کی کمی بھارت نے شدت سے محسوس کی ہے، رافیل طیارے ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے۔

  • کیپٹن سمیت 8 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرنے والے ڈاکٹر کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند

    کیپٹن سمیت 8 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرنے والے ڈاکٹر کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند

    نئی دہلی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے جواب میں پاکستان فوجیوں کی فائرنگ سے 8 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرنے والے ڈاکٹر کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی کے اسپتال کے بھارتی ڈاکٹر راجیو تریپاٹی کا ٹویٹ سامنے آیا تھا کہ 8 بھارتی فوجیوں کی لاشیں اسپتال پہنچائی گئی ہیں۔

    ڈاکٹر نے بتایا کہ ہلاک شدہ فوجیوں میں ایک لاش کیپٹن کی بھی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 32 ہے، جن کا تعلق ملٹری اور پیرا ملٹری سے ہے۔

    ڈاکٹر تریپاٹی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی فوج کے کیپٹن سمیت 8 فوجیوں کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔

    بعد ازاں راجوڑی میں بھارتی فوجیوں کی اسپتال منتقلی سے متعلق ٹویٹ کرنے والے اس ڈاکٹر کا اکاؤنٹ بند ہو گیا ہے، ڈاکٹر راجیو تریپاٹی نے لکھا کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران نے قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  عرصہ درازسےجنوبی کشمیر ہمارےکنٹرول میں نہیں، سابق بھارتی را چیف کے تہلکہ خیز انشافات

    بھارتی ڈاکٹر راجیو ٹریپاٹی کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی فوجی افسران کی دھمکیوں کے بعد اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا پاکستانی جاں بازوں نے مؤثر جواب دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی کیپٹن سمیت 8 فوجی ہلاک ہو گئے تھے، ہلاکتوں کی تصدیق بھارتی ڈاکٹر کے ٹویٹ سے بھی ہو گئی تھی۔

  • برطانوی صحافیوں نے بھی پاکستانی طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ثابت کر دیا

    برطانوی صحافیوں نے بھی پاکستانی طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ثابت کر دیا

    لندن: بھارتی میڈیا کی جانب سے مسلسل کیا جانے والا پاکستانی ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس بار پاکستانی ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ ڈیفنس کے شعبے سے وابستہ برطانیہ کے انویسٹی گیٹو صحافیوں نے جھوٹا ثابت کرایا۔

    بیلنگ کیٹ ڈاٹ کام پر شایع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس تصویر کو ایف 16 طیارے کی تصویر قرار دیا گیا تھا وہ بھارت کے مگ 21 طیارے کی ہے۔

    برطانوی ویب سائٹ بیلنگ کیٹ ڈاٹ کام کی رپورٹ میں دونوں طیاروں کے پارٹس کا تفصیلی تجزیہ کر کے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی طیارے کی ساخت اور انجن کا خول بالکل الگ ہے۔

    بیلنگ کیٹ کے انویسٹی گیٹو صحافیوں نے لکھا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ایف 16 طیارہ گرائے جانے کا کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی تجزیہ کار نے اپنی ہی فضائیہ کا پاکستانی ایف 16 گرانے کا دعویٰ رد کر دیا

    برطانوی ویب سائٹ کے مطابق مار گرائے جانے والے طیارے کے جس ملبے کی تصویر دکھائی گئی ہے وہ مگ 21 طیارہ ہے۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل بھی ایک بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے اپنی ہی فضائیہ کے پاکستانی ایف 16 گرانے کے بھارتی دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا تھا۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی نجی ٹی وی چینل کے جنونی اینکر کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ دکھائی ہوئی تصویر میں طیارے کا حصہ مگ 21 کا ہے، اور جو انجن دکھایا گیا ہے وہ جی ای ایف 100 کا ہے۔

  • سپر اسٹار علی ظفر کی حب الوطنی نے بھارت کو آگ بگولا کر دیا

    سپر اسٹار علی ظفر کی حب الوطنی نے بھارت کو آگ بگولا کر دیا

    لاہور: سپر اسٹار علی ظفر کی حب الوطنی نے بھارتی اداکاروں کو  آگ بگولا کر دیا،  تہذیب ہی بھول گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی شہری اور اداکاروں‌ سے علی ظفر کی پاکستان سے محبت ہضم نہیں ہو سکی.

    پلوامہ واقعے کے بعد معروف اداکار نے ہر مرحلے پر امن کا پرچار کیا اور  وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت اور تحقیقات کی پیش کش کو سراہا.

    یہ عمل سینئر بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رہنما پریش راول کو ایک آنکھ نہیں بھایا. علی ظفر نے پلوامہ کے بعد وزیر اعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے لکھا: ’’کیا شان دار تقریر ہے.‘‘

    چند روز بعد جب بھارت نے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ کیا، تو پریش راول بغلیں بجاتے ہوئے بچگانہ طنز کرتے نظر آئے.

    گو دیگر بھارتی فن کاروں اورانڈسٹری سے جڑی شخصیات نے پریش راول کا ساتھ دیا، مگر چند اداکاروں‌ نے ان کا دفاع بھی کیا.

    اجے دیوگن اور سونو نگم، جو عام طور پر پاکستان  مخالف ہیں، انھوں نے اس بار معتدل رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ہیں، وہ جو کر رہے ہیں، اپنے طور پر ٹھیک کر رہے ہیں.

     

  • پائلٹ کوواپس کرنے پر کشیدگی کم ہوتی ہے تو یہ ہماری جیت ہوگی: خواجہ آصف

    پائلٹ کوواپس کرنے پر کشیدگی کم ہوتی ہے تو یہ ہماری جیت ہوگی: خواجہ آصف

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پائلٹ کوواپس کرنے پر کشیدگی کم ہوتی ہے تو یہ ہماری جیت ہوگی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کہنا تھا کہ کل رات بہت زیادہ خدشہ تھا کہ بھارت کوئی کارروائی کرے گا، امریکی صدر کے بیان سے لگ رہا تھا کہ امریکا کشیدگی کم کرانا چاہتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بھارتی پائلٹ کی واپسی کا اعلان بڑا اچھا قدم ہے، امید ہے کہ صورت حال بہتر ہوگی، ہمارے سفارتی سطح پر تعلقات اتنے مضبوط نہیں ہیں، روایتی حلیفوں نے بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہونے میں وقت لگایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی میں سشماسوراج کی بطور مہمان شرکت ہمارے لئے حاضری باعث شرمندگی ہوگی، بھارت کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اوآئی سی اہم پلیٹ فارم پر بھارت آتا ہے، تو یہ بڑا سیٹ بیک ہوگا، بھارتی وفد کی موجودگی پر پاکستان کو اوآئی سی کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اوآئی سی میں بھارتی وفد کےآنے پرپارلیمنٹ سے قرارداد پاس ہونی چاہیے .

    مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ایٹمی جنگ کے خطرناک اثرات کرہ ارض پر پڑیں گے، بین الاقوامی رپورٹ

    انھوں نے کہا کہ یمن میں امن چاہتے ہیں، مشترکہ اجلاس کی قرارداد کی مکمل حمایت کرتا ہوں، ایسا محسوس کررہاہوں کہ ہم سفارتی محاذ پر مضبوط نہیں ہیں، اس پر کام کرنا ہوگا، سفارتی محاذ پر ہمیں چند دنوں میں کچھ خامیاں نظرآئی ہیں.

  • پاکستان او آئی سی کا مستقل رکن ہے، بھارت محض مہمان ہے: شاہ محمود قریشی

    پاکستان او آئی سی کا مستقل رکن ہے، بھارت محض مہمان ہے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قسم کے حالات کے لیے تیار رہنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب قوم پر حملہ ہوگا، تو مجھے فکر  تو  ہوگی، تو  فکر ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، باقی آتے جاتے رہیں گے، او آئی سی کے معاملے پر مجھے کوئی ابہام نہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ سشماسوراج کون ہیں، ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، سشما سوراج او آئی سی کی ممبر ہی نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سشما سوراج مہمان ہیں، مہمان آتے جاتے رہتے ہیں، بھارت کےپاس اوآئی سی کے مبصر کا درجہ بھی نہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ او آئی سی نے بھارتی وزیر خارجہ کو شرکت کی دعوت دی تھی، البتہ پلوامہ حملے کے بعد جنم لینے والے کشیدگی اور بھارتی دراندازی کے بعد پاکستان کے جانب سے او آئی سی میں بھارت کی شرکت پر شدید اعتراض اٹھایا گیا۔

    پاکستان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بھارت کو دعوت نامہ منسوخ کیا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے قبل ازیں یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، جس میں سشما سوراج موجود ہوں۔

  • روس اور چین اپنا کردار ادا کریں، تاکہ مزید تباہی نہ ہو: چوہدری شجاعت حسین

    روس اور چین اپنا کردار ادا کریں، تاکہ مزید تباہی نہ ہو: چوہدری شجاعت حسین

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جنگیں فوج نہیں، قومیں لڑتی ہیں، قوم متحد ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دیگر فوجوں سے ہماری فوج کا موازنہ کرنے والے شرم کریں.

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہماری فوج، قوم کا جذبہ اورقربانی سب پرحاوی ہے، بھارت کے مقابلے میں ہماری قوم اور فوج متحد ہے.

    سینئر سیاست داں کا کہنا تھا کہ روس، چین اپنا کردار ادا کریں، تاکہ مزید تباہی نہ ہو، ہمارا نظریہ صرف اور صرف پاکستان ہے.

    یاد رہے کہ آج پاک فضائیہ کے شیردل جوانوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی جہازوں کو تباہ کردیا تھا، کارروائی میں‌ایک بھارتی پائلٹ ابھے نندن زندہ گرفتار ہوا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج سہ پہر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے  اس ضمن میں تفصیلات فراہم کی تھیں.

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی اور کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں، بیٹھ کربات چیت سےمسائل حل کرنے چاہییں، جارحیت کی توجواب دینا ہماری مجبوری ہوگی۔

  • مودی پریشان ہے، کیوں کہ انتخابات میں شکست دیکھ رہا ہے: شیخ‌ رشید

    مودی پریشان ہے، کیوں کہ انتخابات میں شکست دیکھ رہا ہے: شیخ‌ رشید

    اسلام آباد: وزیر  ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جارحیت بھارت نے کی، پاکستان نے اپنے دفاع میں جواب دیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے  اے آر  وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی سرکار دباؤ میں ہے، کیوں کہ انھوں نے نفرت کی سیاست کی.

    [bs-quote quote=” پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری آرہی تھی، مودی برداشت نہیں کرسکا، بھارتی انتہا پسندوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی تھی.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نفرت میں خود پھنس گئی، بھارت سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، ہم نے ریلوے میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، سپلائی ہروقت جاری رہے گی، آئندہ 72 گھنٹے اہم ہیں، پاکستان ریلوے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے.

    انھوں نے کہا کہ مودی ضرور مستی کرے گا، کیوں کہ مقبوضہ کشمیرعالمی سطح پراجاگر ہوگیا ہے، اسلام آباد میں سفارتی اور فوجی سرگرمیاں جاری ہیں، پاکستان کا میڈیا آزاد ہے، حقائق سے دنیا کو باخبر رکھا ہوا ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک لیڈر (نریندی مودی) 5 ریاستوں میں ہار چکا ہے، ایک لیڈر الیکشن جیت کرآیا ہے، مگر وہ پھر بھی وہ امن کی بات کرتا ہے.

    انھوں‌ نے کہا کہ پاکستان نے امن کی شروع سے بات کی ہے، تاریخ بھی دیکھ لیں، ہمیشہ بھارت نے جارحیت کی ہے، مودی پریشان ہے، کیوں کہ انتخابات میں شکست دیکھ رہا ہے، پاکستان کےمؤقف اوروزیراعظم عمران خان کے پیغام کی تعریف کی گئی، پاک فوج دنیاکی بہترین فوج ہے، دہشت گردی کے خلاف تازہ جنگ لڑی ہے.

    مزید پڑھیں: پاکستان آرمی زندہ باد‘ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی عوام جنگ کے خلاف ہیں، بھارتی عوام کو بھی پتا ہے کہ یہ جنگ آخری جنگ ہوگی، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری آرہی تھی، مودی برداشت نہیں کرسکا، بھارتی انتہا پسندوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی تھی.

    انھوں نے کہا کہ ابھی جنگ شروع نہیں ہوئی اوربھارتی پائلٹس ہماری حراست میں ہیں، بھارتی پائلٹس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے گا، جنگ سےکسی کافائدہ نہیں ہوتا، سب کا نقصان ہوتا ہے.

  • بھارت میں انتہا پسند بے قابو، پاکستانی مصالحے رکھنے والی دکان پر ہلہ بول دیا

    بھارت میں انتہا پسند بے قابو، پاکستانی مصالحے رکھنے والی دکان پر ہلہ بول دیا

    ممبئی: پلوامہ واقعے کے بعد بھارت میں ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہو چکے ہیں، ممبئی میں انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کے غنڈوں نے پاکستانی مصالحے رکھنے والی دکان پر دھاوا بول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ واقعے کے بعد نہ صرف بھارتی حکومت آپے سے باہر ہو چکی ہے بلکہ بھارتی انتہا پسند عوام بھی بے قابو ہو چکے ہیں۔

    [bs-quote quote=”انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے غنڈوں میں خواتین بھی شامل تھیں۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ہندو انتہا پسند تنظیم کے مشتعل غنڈوں نے پاکستانی مصالحے رکھنے والی دکان پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا اور مصالحوں کو آگ لگا دی۔

    اس موقعے پر انتہا پسنوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور دکان دار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

    پاکستان میں تیار شدہ مصالحے نوی ممبئی کی ایک دکان میٹویل میں فروخت کے لیے رکھے گئے تھے، خیال رہے کہ بھارت میں بھی پاکستانی مصالحے ایکسپورٹ ہو کر جاتے ہیں اور وہاں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

    ایم این ایس (مہاراشٹر نونرمان سینا) سے تعلق رکھنے والے ورکرز نے دکان کے اسٹاف سے کہا کہ تمام اسٹاک نکال کر باہر کر دے، اس کے بعد مصالحے جلا دیے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں ٹماٹروں کی حفاظت کے لیےسیکورٹی گارڈزتعینات

    انتہا پسند غنڈوں نے اعلان کیا کہ جہاں بھی پاکستانی مصنوعات فروخت ہوتے ہوئے پائی گئیں، اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے غنڈوں میں خواتین بھی شامل تھیں، انتہا پسندوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ فلاں دکان میں پاکستانی مصالحے فروخت ہوتے ہیں۔

  • بھارتی جارحیت پورے خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحانہ رویہ پورے خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے اپنی بریفنگ میں‌ کیا. دفتر خارجہ کے مطابق آج رات 2:54 پر 8 بھارتی جہازوں نے دراندازی کی کوشش کی، ایئرفورس کے جیٹ طیاروں نے فوری ایکشن کیا، بھارتی طیارے بھاگ نکلے، بھارتی طیاروں نے بھاگتے ہوئے اپناسامان دوردرازعلاقےمیں چھوڑ دیا.

    [bs-quote quote=”بھارتی دعویٰ صرف بھارتی عوام کو خوش کرنےکے لیے ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”دفتر خارجہ”][/bs-quote]

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پردہشت گردوں کے کیمپ کو ٹارگٹ کرنے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے، بھارتی دعویٰ صرف بھارتی عوام کو خوش کرنےکے لیے ہے، پاکستان بھارت کی طرف سے دراندازی کی شدید مذمت کرتا ہے.

    دفترخارجہ کے مطابق بھارتی جارحانہ رویہ پورےخطے کے امن کے لئے خطرہ ہے، پاکستان اپنے وقت اورجگہ پراس کاجواب دے گا، پاکستان پرپلوامہ حملےکا الزام لگانے کی بھارتی کوشش بے بنیاد ہے، پاکستان مسئلہ کشمیرکے پُرامن سیاسی حل کا حامی ہے.

    یاد رہے کہ آج بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر گوراواہلووالیا کی وزارت خارجہ میں طلبی ہوئی تھی، طلبی قائم مقام سیکریٹری خارجہ شاہ جمال نے کی.

    یاد رہے کہ آج بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    مزید پڑھیں: بھارت انتظار کرے، جواب ضرور دیا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ایئرفورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، جب کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

    بعد ازاں‌ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا، جس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کی اور پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔