Tag: انڈین آرمی

  • بھارتی فوجیوں نے مشقوں کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولا دے مارا

    بھارتی فوجیوں نے مشقوں کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولا دے مارا

    بہار: بھارتی فوج کی نا تجربہ کاری اور نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی، بھارتی فوجیوں نے مشقوں کے دوران اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولا دے مارا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے ضلع گیا میں بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہدف کی جانب فائر کیا گیا فوج کا ایک مارٹر گولہ فائرنگ رینج سے باہر جا کر قریبی گاؤں میں جا کر ایک گھر پر گرا۔

    حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے، ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ گیا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش بھارتی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز صبح سویرے بارچھٹی تھانہ علاقہ کے گلروید گاؤں میں پیش آیا۔

    دھماکے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، جہاں زمین میں ایک بڑا گڑھا پڑ گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    مرنے والوں میں ایک نوجوان جوڑا سورج کمار اور کنچن کماری کے علاوہ ان کا ایک قریبی رشتہ دار گووند مانجھی شامل ہے، کنچن اپنے شوہر کے ساتھ ہولی منانے اپنے بھائی کے گھر آئی تھی۔

    ہلاک خاتون کنچن کی بھابھی منجو دیوی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سب صحن میں پوری مالپووں کی تیاری کر رہے تھے، کہ اچانک کان پھاڑ دھماکا ہوا اور زمین ہل کر رہ گئی، پھر ہم نے دیکھا کہ ہمارے عزیز زمین پر پڑے زخموں سے کراہ رہے تھے۔

  • بھارتی فوجی آپس میں‌ لڑ پڑے، ساتھیوں پر فائرنگ میں 2 فوجی ہلاک

    بھارتی فوجی آپس میں‌ لڑ پڑے، ساتھیوں پر فائرنگ میں 2 فوجی ہلاک

    احمد آباد: بھارتی فوجی آپس میں‌ لڑ پڑے، ساتھیوں پر فائرنگ میں 2 فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں پیرا ملٹری فورس کے اہل کار نے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

    گجرات میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں فوجی اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    گجرات ہی کے ایک قصبے پور بندر میں پولنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے مامور فوجیوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی، جو بڑھ کر جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی۔

    جھگڑے میں آپے سے باہر ایک فوجی اہلکار نے ساتھی اہل کاروں پر فائرنگ کر دی، پوربندر پولیس نے فائرنگ کرنے والے پیرا ملٹری فورس کے اہل کار کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پوربندر کے کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اے ایم شرما نے میڈیا کو بتایا کہ اہل کار ایکٹیو ڈیوٹی پر نہیں تھے، شام کے وقت لڑائی ہوئی جو بڑھ گئی اور AK-47 رائفل سے گولیاں چلائی گئیں، انھوں نے مزید بتایا کہ اہل کار منی پور سے انڈیا ریزرو بٹالین (IRB) کا حصہ تھے اور انھیں سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (CAPF) کے ساتھ گجرات میں تعینات کیا گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ تصادم کی وجہ کیا ہے۔

    پولیس رپورٹ میں ملزم کی شناخت کانسٹیبل ایس انوچاشِنگ کے طور پر کی گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت تھوئیبا سنگھ اور جتیندر سنگھ کے ناموں سے ہوئی، جب کہ زخمیوں میں کانسٹیبل چوراجیت اور روہیکانہ شامل ہیں، ان سب کا تعلق منی پور سے بتایا گیا ہے۔

  • ہزاروں کشمیری بھارتی فوج کا بد ترین لاک ڈاؤن توڑ کر سڑکوں پر آ گئے

    ہزاروں کشمیری بھارتی فوج کا بد ترین لاک ڈاؤن توڑ کر سڑکوں پر آ گئے

    سری نگر: مقبوضہ وادی کے شہر سری نگر کی فضاؤں میں اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں، آزادی کے متوالے ہزاروں کشمیری بھارتی فوج کا بد ترین لاک ڈاؤن توڑ کر سڑکوں پر آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہزاروں کشمیریوں نے سری نگر کے علاقے صورہ میں نماز جمعہ کے بعد زبردست مظاہرہ کیا، پاکستانی پرچم تھامے کشمیریوں نے فلک شگاف نعرے لگائے۔

    مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی، مظاہرین پر بھارتی فوج نے زبردست شیلنگ کی اور پیلٹ گنوں سے حملے کیے۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد کشمیری شدید زخمی ہو گئے، دوسری طرف میڈیا پر پابندیوں کے باوجود عالمی میڈیا نے مقبوضہ وادی میں مودی کا فسطائی چہرہ بے نقاب کر دیا۔

    تازہ خبریں پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل 20واں روز

    امریکی میڈیا نے کشمیریوں کے مارچ کی ویڈیو جاری کر دی، نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ بھارت کے دنیا کو مقبوضہ کشمیر سے بے خبر رکھنے کے لیے حربے نا کام ہو گئے۔

    امریکی میگزین فارن پالیسی نے لکھا دنیا جان لے کشمیری ہمیشہ خاموش نہیں رہیں گے، وہ فائٹ بیک کریں گے، ادھر فرانس کے ٹوینٹی فور ٹی وی نے بھی لاک ڈاؤن پر تفصیلی رپورٹ نشر کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سری نگر میں جمعے کو مسجدوں کو تالے لگا دیے گئے

    خیال رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو کا 20 واں روز تھا، کرفیو بدستور جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج کہا کہ سری نگر میں کشمیریوں کو نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دی گئی، مسجدوں کو تالے لگا دیے گئے تھے۔

  • بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف، صحافی کے سوال پر بھارتی آرمی چیف بوکھلا گئے

    بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف، صحافی کے سوال پر بھارتی آرمی چیف بوکھلا گئے

    نئی دہلی: سرجیکل اسٹرائیک کی بھڑکیں مارنے والی بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج میں، جس نے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کر کے اپنی جگ ہنسائی کا سامان کیا تھا، اب ہم جنسی پرستی کے انکشاف نے سنسنی پھیلا دی ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”جنرل بپن راوت”][/bs-quote]

    بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت اپنی فوج میں ہم جنس پرستی کے سوال پر بوکھلا گئے، جب ایک صحافی نے اچانک فوج میں ہم جنس پرستی پر سوال کیا تو ان کی ہوائیاں اڑنے لگیں۔

    جنرل بپن راوت نے صحافی کے سوال پر بوکھلا کر جواب دیا کہ بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ آج نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران جنرل بپن راوت نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کی جاسوسی کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے کواڈ کاپٹرز بھیجے جاتے ہیں اور ایل او سی پر بھی فائرنگ کرتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی آرمی چیف کا ایل اوسی پر پاکستان کی جاسوسی کا اعتراف


    بھارتی آرمی چیف نے پاکستانی حدود میں دو بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرز مار گرائے جانے کا بھی اعتراف کیا، خیال رہے کہ پاکستان کی جانب شہری آبادی ایل اوسی کے قریب ہے جس کی وجہ سے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں آئے روز پاکستانی نہتے شہری زخمی اور شہید ہوتے ہیں۔