Tag: انڈین فلم انڈسٹری

  • پاکستانی دُھنوں اور گانوں کی بالی وڈ میں نقل

    پاکستانی دُھنوں اور گانوں کی بالی وڈ میں نقل

    دنیا بھر میں‌ تخلیقی کاموں کا اعتراف اور اس کی پذیرائی کے لیے ہر سال اپریل کے مہینے میں‌ ’انٹلکچوئل پراپرٹی‘ کا دن منایا جاتا ہے۔ پاک و ہند کی فلم انڈسٹری کی بات کی جائے تو یہاں کسی تخلیق کی نقل اور چوری کوئی نئی بات نہیں۔ پاکستان اور بھارت کے فن کار ایک دوسرے پر اکثر موسیقی یا شاعری نقل اور چوری کرنے کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔

    یہاں ہم بھارت کے موسیقاروں کی جانب سے ان چند پاکستانی گانوں کی نقل کا تذکرہ کررہے ہیں جو نام ور موسیقاروں اور مشہور ترین گلوکاروں کے تخلیق کردہ اور فن کا اظہار تھے۔

    میڈم نور جہاں کا گانا ‘تیرے در پر صنم چلے آئے…’ پچاس کی دہائی میں‌ مقبول ہوا تھا اور اسی طرح 60 کے عشرے میں ‘بادلوں میں چھپ رہا ہے چاند کیوں…’ بھی کئی برس بعد الزام اور تنازع کی زد میں آگیا بھارتی موسیقاروں نے موسیقی ہی نہیں بلکہ گیتوں کے بول اور کبھی پورا ہی گانا کاپی کر لیا۔

    ستّر اور اسّی کی دہائی میں مشہور بھارتی موسیقاروں نے یہ سلسلہ شروع کیا اور آر ڈی برمن، لکشمی کانت پیارے لال اور بپّی لہری اور 90 کی دہائی میں انو ملک، ندیم شرون اور آنند ملند پر موسیقی اور گیت کاپی کرنے کے الزام لگے، لیکن یہ سلسلہ رکا نہیں۔

    دونوں ممالک کی فلم انڈسٹری نے جب نئی صدی میں قدم رکھا تو پریتم جیسے موسیقاروں نے پاکستانی گانے کاپی کیے۔ سرحد پار سب سے زیادہ گانے مہدی حسن کے کاپی کیے گئے۔ اس کے بعد میڈم نور جہاں اور دیگر گلوکاروں کا نام آتا ہے جن کے گانوں کی نقل بھارتی فلم انڈسٹری میں‌ پیش کی گئی۔

    مہدی حسن کی آواز میں ‘تیرے میرے پیار کا’ اور ‘بہت پیار کرتے ہیں’ جیسے گانے سپر ہٹ ثابت ہوئے جنھیں بالی وڈ میں کاپی کیا گیا۔ بالی وڈ اسٹار عامر خان ہوں یا شاہ رخ ان کی فلموں میں مہدی حسن کے نقل کیے گئے گانے شامل تھے۔ پاکستان میں مقبول ‘رفتہ رفتہ وہ میری’ ایسا کلام تھا، جسے بالی وڈ کی کام یاب فلم ‘بازی’ کے لیے موسیقار انو ملک نے کاپی کیا۔

    میڈم نور جہاں کی آواز میں مقبول ترین گانے بھارتی فلموں میں شامل ہوئے اور ‘وہ میرا ہو نہ سکا….’ کو بالی وڈ نے ‘دل میرا توڑ دیا اس نے…’ کی تبدیلی کے ساتھ پیش کردیا۔

    اپنی مسحور کن گائیکی سے شہرت اور مقبولیت پانے والے اخلاق احمد کے کئی گانے بھارت میں کاپی کیے گئے جن میں ‘سونا نہ چاندی، نہ کوئی محل’ بھی شامل ہے۔ اسے موسیقار آنند ملند نے ‘چھوٹی سی دنیا ‘ بنا کر پیش کیا تھا۔

  • مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں، جیکولین

    مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں، جیکولین

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنینڈس فلموں میں مختلف طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

    بالی ووڈ کی دلکش و معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ وہ اب تک کے ادا کئے گئے اپنے کرداروں سے ہٹ کر کچھ مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔

    ed594ba94d445c31679d51392c2f0bf7

    بالی ووڈ اداکارہ جیکولین نے کہا "امید ہے کہ جلد ہی ایسا ہوگا، ایک فلم ہے لیکن اس بارے میں بات کرنا جلد بازی ہوگی پر ہاں میں اپنی اگلی فلم میں کچھ مختلف اور کچھ دلیری بھرے کام کرتی نظر آؤں گی۔

    جیکولین فرنینڈس نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2009 میں آئی فلم علاالدین سے کیا تھا لیکن انہیں اصل شہرت 2014 میں سلمان خان کے ساتھ فلم کک سے ملی ہے۔

    jacky-embed-1

    واضح رہے کہ جیکولین کی حالیہ فلم ڈھشوم ریلیز ہوئی ہے، جیکولین اب آنے والی فلم ‘اے فلائنگ جٹ’ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں، ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں جیکولین کے ساتھ ٹائیگر شراف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    Jacqueline-Fernandez-at-umang-2015-(1)2938

  • اکشے کمار جیکولین فرنینڈس کو کامیڈی کی ٹریننگ دینے لگے

    اکشے کمار جیکولین فرنینڈس کو کامیڈی کی ٹریننگ دینے لگے

    ممبئی: جیکولین فرنینڈس نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ میں کامیڈی کردار ادا کرنے کے لیے ٹریننگ شروع کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی یہ ٹریننگ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کررہے ہیں۔

    فرنینڈس نے مزید کہا کہ میرے پاس بہترین ٹرینر اکشے کمار کی صورت میں موجود ہے، میں اگر اس فلم میں کامیڈی کردار کرنے میں کامیاب ہوگئی تو اس کا پورا سہرا اکشے کے سرہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات اداکار بنا تاثر کے کچھ ایسا بول دیتا ہے جو بہت مزاحیہ ہوتے ہیں، اگر آپ مزاحیہ کردار ادا کرنے وقت اپنے ساتھی اداکار کو صیح وقت پر جواب نہیں دیتے تو آپ کا کردار بے کار ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ کئی سنجدہ فلموں میں کام کیا ہے، اکشے کے ہر کردار سے انہوں نے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

    واضح رہے ہدایتکار ساجد خان کی کامیڈی فلم باکس آفس کے پہلے دو پارٹ ریلیز کیے جاچکےہیں، جو مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں خاصی حد تک کامیاب رہے ہیں، ہاؤس فل ٹو میں سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس بھارتی اداکار جان ابراہم کے ساتھ کردارادا کرچکی ہیں۔