Tag: انڈین پریمیئر لیگ

  • انڈین پریمیئر لیگ میں فکسنگ کے الزمات پر راجستھان رائلز کا بیان سامنے آگیا

    انڈین پریمیئر لیگ میں فکسنگ کے الزمات پر راجستھان رائلز کا بیان سامنے آگیا

    راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ 2025 میں خود پر لگنے والے میچ فکسنگ کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

    فرنچائز نے میچ فکسنگ الزمات کی تردید کرتے ہوئے انھیں ‘گمراہ کن’ قرار دیا ہے، راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر جے دیپ بہاری نے آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کی لکھنؤ سپر جائنٹس کے ہاتھوں 2 رن کی شکست پر سوال اٹھایا تھا۔

    الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے راجستھان رائلز کے ایک سینئر اہلکار دیپ رائے نے کہا کہ یہ الزامات گمراہ کن، جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، ہم ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اس طرح کے عوامی بیانات نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ ان سے راجستھان رائلز، رائل ملٹی اسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، راجستھان اسپورٹس کونسل اور بی سی سی آئی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے، یہ کرکٹ کی سالمیت کو بھی داغدار کرتے ہیں۔

    راجستھان رائلز کی انتظامیہ نے بھی باضابطہ طور پر ریاست کے وزیر اعلیٰ، وزیر کھیل، اور اسپورٹس سیکریٹری کو خط لکھ کر جے دیپ بہاری کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ipl-team-deliberately-lost-match-serious-allegations-match-fixing/

  • پی ایس ایل کیلئے کس معروف کرکٹر نے آئی پی ایل کو ٹھکرادیا؟

    پی ایس ایل کیلئے کس معروف کرکٹر نے آئی پی ایل کو ٹھکرادیا؟

    پاکستان سپر لیگ کے لیے معروف کرکٹر نے انڈین پریمیئر لیگ کی آفر ٹھکرادی، پیسر نے پاکستان میں منعقد ہونے والی لیگ کو چن لیا۔

    انگلینڈ کے معروف کرکٹر ڈیوڈ ولی نے اعلان کیا ہے کہ وہ انڈین پریمیر لیگ کے بجائے پاکستان سپر لیگ کو ترجیح دیں گے اور اس سیزن کے دوران پاکستانی ایونٹ میں جلوہ گر ہونگے، پیسر مکمل ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

    انگلش کرکٹر نے مہنگی ترین بھارتی لیگ کو اہمیت نہ دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کیلئے پلئیر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    ڈیوڈ ولی کو انڈین پریمیر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم انھوں نے اب بھارتی ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی اور پی ایس ایل کو ترجیح دی ہے۔

    اس سے قبل ہونے والے پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن میں انگلش کرکٹر نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی انھیں فرنچائز نے باضابطہ طور پر سائن کیا تھا اور ان کی پرفارمنس بھی اچھی رہی تھی۔

    پی ایس ایل میں ڈیوڈ ولی نے اپنے 11 میچز میں 20.40 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کیں تھی اور سیزن کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والر بولر بنے تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 2025 کے ڈرافٹ کے سلسلے میں غیرملکی پلیئرز کی رجسٹریشن جاری ہے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کئی نامور انگلش کرکٹرز رجسٹریشن کے عمل کا حصہ ہیں۔

  • انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں! وسیم اکرم

    انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں! وسیم اکرم

    انڈین پریمیئر لیگ میں ٹیموں کی جانب سے بہت زیادہ رنز بنانے اور ہدف کا تعاقب کرنے پر وسیم اکرم نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی اسپورٹس چینل سے گفتگو میں سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں بولرز تباہ ہورہے ہیں۔ خدا کا شکر ہے میں اس دور میں کرکٹ نہیں کھیل رہا ہوں، اس وقت 20 اوورز میں 270 رنز بن رہے ہیں، یعنی 50 اوورز کے کھیل میں 450 یا 500 رنز بن سکتے ہیں۔

    بنگلورو اور حیدرآباد کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگر اتنے زیادہ رنز ایک بار بنتے تو ٹھیک تھا لیکن ایسا تین چار بار ہوا ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ بیٹنگ کتنی مضبوط ہوچکی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 5 اوورز میں 100 رنز بنانا غیر قانونی ہے، ایسا کس طرح ہورہا ہے؟ بولرز کے لیے ایسا ہی ہوگیا ہے کہ پیسے لیں اور یہاں خود کو تباہ کرلیں۔ میں اس فارمیٹ میں بولرز کے لیے یہی محسوس کرتا ہوں۔

    پاکستان کے سابق کپتان نے سن رائزر حیدرآباد کو فرنچائز کرکٹ میں سب سے زیادہ تباہ کن فریق قرار دیا۔ فاسٹ باؤلنگ آئیکون نے جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کی بھی خصوصی تعریف کی۔

    انھوں نے کہا کہ ہینرک کلاسن میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اگر آپ وائٹ بال کرکٹ کی بات کریں تو ان کی چھکے لگانے کی صلاحیت ناقابل یقین ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ عبدالصمد فنشر کے طور پر اس ٹیم میں اچھا کام کر رہے ہیں، وہ اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ کمنز کی بطور کپتان موجودگی حیدرآباد کی ٹیم کو پرسکون بنادیا ہے۔

  • اجیت اگرکر بھارت کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر منتخب

    اجیت اگرکر بھارت کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر منتخب

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈکپ سے قبل سابق فاسٹ بولر اجیت اگرکر کو ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر منتخب کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) نے مینز سلیکشن کمیٹی میں سلیکٹر کے عہدے کیلئے درخواست دہندگان کا انٹرویو کیا تھا، تین رکنی کمیٹی نے اجیت اگرکر کے نام کو فائنل کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت اگرکر کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے کہ جبکہ انکے علاوہ جو شیو سندر داس، سبروتو بنرجی، سلیل انکولا اور سریدھرن شرتھ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے راز افشا کرنے والے چیف سلیکٹر مستعفی

    واضح رہے کہ سابق چیف سلیکٹر چیتن شرما کی ٹی وی چینل کے اسٹنگ آپریشن کے بعد انہیں عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

    سابق چیف سلیکٹر چیتن شرما نے اسٹنگ آپریشن میں کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا تھا کہ پلئیرز خود کو فٹ رکھنے کیلئے انجکشن لگاتے ہیں، جس کے بعد انہیں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے بعد عہدے سے برطرف کیا گیا۔

    حال ہی میں سابق بھارتی فاسٹ بولر اجیت اگرکر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپٹلز کے کوچ تھے تاہم ٹورنامنٹ کے بعد انہوں نے اس عہدے کو چھوڑ دیا تھا۔

    45 سالہ اگرکر نے بھارت کیلئے 26 ٹیسٹ، 191 ون ڈے انٹرنیشنل جبکہ 4 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، تینوں فارمیٹس میں انکی وکٹوں کی تعداد 349 ہے۔

  • ویڈیو: سنسنی خیز مقابلے کے بعد روہت شرما کی گراؤنڈ میں اہلیہ سے ویڈیو کال

    ویڈیو: سنسنی خیز مقابلے کے بعد روہت شرما کی گراؤنڈ میں اہلیہ سے ویڈیو کال

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کی گراؤنڈ میں اپنی اہلیہ سے کی جانے والی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    گزشتہ روز مقابلے کے بعد گراؤنڈ میں ہی روہت نے اپنی اہلیہ ریتیکا سے ویڈیو کال کی جس میں ان کی اہلیہ نے کہا بیٹی سمائرا (سیمی) مین آف دی میچ کی ٹرافی دیکھ کر بے حد خوش ہوگی جس پر روہت نے کہا وہ بیٹنگ دیکھ کر خوش نہیں ہوئی؟

    روہت شرما نے اہلیہ سے کہا کہ یہ ٹرافی میں اسی کے لیے لاؤں گا، ریتیکا نے کہا میں نے میچ ہمارے کمرے میں دیکھا، میں زور سے چیخ رہی تھی، میری آواز بالکل ختم ہوچکی ہے۔

    جس پر روہت شرما  نے کہا کہ آخری اوور میں میں اندر چلا گیا تھا، مجھ سے آخری اوور نہیں دیکھا جانا تھا، میرے ناخن چبا چبا کر تقریباً ختم ہوچکے ہیں، میں اس گیم کا حصہ تھا، آئی پی ایل کے ان 15 سالوں میں میں نے اس قسم کے گیم بہت کھیلے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں دہلی کیپیٹلز  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 172 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

    جواب میں ممبئی انڈینز نے ہدف آخری گیند پر حاصل کیا اور ٹیم 6 وکٹس سے کامیاب رہی، میچ میں کپتان روہت شرما نے 45 گیندوں پر 65 رنز اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

  • آئی پی ایل ایک بار پھر فکسنگ الزامات کی زد میں، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

    آئی پی ایل ایک بار پھر فکسنگ الزامات کی زد میں، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

    ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ ایک بار پھر فکسنگ الزامات کی زد میں ہے دوران میچ منظر عام پر آنے والی ویڈیو نے کئی سوالات اٹھا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ڈیئر ڈیولز کے میچ کے دوران چوتھے اوور میں اسپنر سندیپ لمی چانے کی گیند سے پہلے ہی وکٹ کیپر رشبھ پانٹ نے آواز لگائی کہ اس گیند پر تو چوکا ہی لگے گا، یہ بات اسٹمپڈ مائیک میں محفوظ ہوگئی۔

    اس کے بعد روبن اتھاپا نے چوکا لگادیا، اس معاملے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی پی ایل کے بانی سربراہ للیت مودی بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی پر برس پڑے۔

    آئی پی ایل کے بانی نے لیگ کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا، للیت مودی کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں فکسنگ ہورہی ہے، بی سی سی آئی کو اس شرمناک عمل کا کوئی احساس ہی نہیں ہے۔

    دوسری جانب بی سی سی آئی کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات کو مسترد کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی اسپنر ایشون کی اوچھی حرکت، گیند کرائے بغیر بٹلر کو رن آؤٹ کردیا

    یاد رہے کہ چند روز قبل روی چندر ایشون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند گرائے بغیر جوس بٹلر کو رن آؤٹ کردیا تھا۔

    شین وارن، مائیکل وان اور مورگن نے ایشون کی اس حرکت کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کرکٹ کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔

  • بھارت میں کھیلی جانے والی آئی پی ایل کو بڑا دھچکا

    بھارت میں کھیلی جانے والی آئی پی ایل کو بڑا دھچکا

    اسلام آباد: بھارت میں کھیلی جانے والی آئی پی ایل کو بڑا دھچکا لگا ہے، پاکستان نے آئی پی ایل میچز پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق نے آئی پی ایل میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق آئی پی ایل میچز پاکستان میں نشر کرنے کی پابندی کی سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سمری پر دستخط کردئیے ہیں، متن کے مطابق پیمرا یقینی بنائے گا کہ آئی پی ایل میچز پاکستان میں نشر نہ ہوں۔

    سمری میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگائی تھی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ آئی پی ایل پر پابندی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہے، بھارتی رویے پر آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے بہت کوشش کی کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، آئی پی ایل کو پاکستان میں نہ دکھانے سے بھارت کو نقصان ہوگا۔

    مزید پڑھیں: بھارت: آئی پی ایل میچز رکوانے کے لیے سیکڑوں افراد کا احتجاج

    واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا اس کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    آئی پی ایل کا باقاعدہ آغاز 23 مارچ سے ہورہا ہے پہلے میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز اور ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجز بنگلور مدمقابل آئیں گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی شہرت سے پریشان بھارت نے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے اپنے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کی تھی جس پر حکومت کی جانب سے جوابی وار کیا گیا ہے۔