Tag: انڈین چینلز

  • بھارتی جارحیت، پیمرا کا انڈین چینلز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    بھارتی جارحیت، پیمرا کا انڈین چینلز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد : پیمرا نے پندرہ اکتوبر سے بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، غیرقانونی ڈی ٹی ایچ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    بھارتی جارحیت کے خلاف پیمرا بھی ایکشن میں آگیا اور انڈین چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ملاقات میں چیئرمین پیمرا ابصارعالم نے بھارتی چینلز اور غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے خلاف کارروائی کیلئے تعاون مانگ لیا ۔

    وزیراعلی شہباز شریف کو بریفنگ دینے کے بعد چیئرمین پیمرا نے پندرہ اکتوبر سے انڈین چینلز اور غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

    شہباز شریف نے چیئرمین پیمرا کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب کے بڑے شہروں میں پیمرا دفاتر کے قیام کیلئے بھی مدد کرے گی۔

    پیمرا وفد نے انڈین چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن پر بلوچستان حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے۔

     

     

  • کراچی لٹریچرفیسٹول:  پاکستانی سفارت خانے نے ویزا دینے سے انکار کیا، انوپم کھیر

    کراچی لٹریچرفیسٹول: پاکستانی سفارت خانے نے ویزا دینے سے انکار کیا، انوپم کھیر

    کراچی : بھارتی ادا کار انوپم کھیر کو پاکستانی سفارت خانے نے ویزا دینے سے انکار کردیا۔

    پاکستانی ہائی کمشن کا کہنا ہے انوپم کھیرکا ویزا پروسسس میں ہے،انہیں ویزے کے طریقہ کار کا علم نہیں تھا۔جس کی وجہ سے ویزا کا اجرا نہیں کیا گیا،انوپم کھیر کو کراچی لٹریچرفیسٹول میں شرکت کیلئے پاکستان آنا تھا۔

    انو پم کھیر کا کہنا ہے ویزا جاری نہ ہونا افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان نہ آنے کا بہت افسوس ہے میری خواہش تھی کہ میں پاکستان جاکر اپنے ملک کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچاوں گا اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے کردار ادا کروں گا لیکن نہ جانے کیوں حکومت پاکستان نے مجھے ویزا دینے سے انکار کردیا بلکہ اب تک مجھے میرا پاسپورٹ بھی واپس نہیں کیا۔

  • بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی مخالفت کردی

    بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی مخالفت کردی

    بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف سینئراداکار انوپم کھیر کی طرف سے بھی پاک بھارت کرکٹ سیریزکی مخالفت کر دی گئی ۔

    اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بھارت کوپاکستان کے ساتھ اس وقت تک کرکٹ سیریز میں حصہ نہیں لیناچاہیے جب تک دونوں ملکوں کی سرحد پر کشیدگی کم نہیں ہو جاتی۔

    انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ اپنے دشمنوں اور پڑوسیوں سے تنازعات کے حل کے لئے حکومتی سطح پر سفارت کاری کی جاتی ہے اور سفارت کاری میں یہ کہا جاتا ہے کہ اپنے دشمن کو ایک اور موقع دیا جانا چاہیئے لیکن ، کھیل، موسیقی اور عوام کا معاملہ دوسرا ہوتا ہے۔

    انوپم کھیرکا کہنا تھا کہ ان کا اپنا خیال ہے کہ پاکستان سے کرکٹ کھیلنے میں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان سے ملحقہ سرحد پر صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔ سرحدوں پر ہمارے جوان مارے جارہے ہیں اور ہم کرکٹ کی بحالی کی باتیں کررہے ہیں یہ مضحکہ خیز بات ہے۔

    واضح رہے 60سالہ اداکار کا تعلق بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا اور بی جے پی کے ساتھ ہے۔ علاوہ ازیں انکی اہلیہ کرن کھیر سیاسی جماعت بی جے پی کی ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ بھی ہیں ۔

    سینئر اداکار کی طرف سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز سے قبل سپر سٹار شاہ رخ خان اور عامر خان کے بیانات پر انکی بھی شدید مخالفت کی گئی تھی ۔

    انوپم کھیر کی طرف سے چند ہفتے قبل بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف اپنے ایوارڈز واپس کرنے والی شخصیات کی بھی شدید مخالفت کی گئی تھی۔

  • پاکستانی ڈراموں میں اردو زبان سے متاثر ہوا، انوپم کھیر

    پاکستانی ڈراموں میں اردو زبان سے متاثر ہوا، انوپم کھیر

    ممبئی: بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ انڈین چینلز پر پاکستانی ڈراموں کا نشر ہونا ہماری خواہش تھی، جسے پورا کرنے کے لئے بہت عرصے سے دوستوں سے گفتگو جاری تھی اور ہم یہ چاہتے تھے کہ انڈین ڈرامے جس طرح پاکستانی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں، پاکستان کے ڈرامے بھی یہاں پیش کیے جائیں۔

    ممبئی میں ایک تقریب کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ڈراموں میں اردو زبان اور جملوں کی ادائیگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ طویل عرصے تک ہم پاکستانی ڈرامے دیکھا کرتے تھے اور اپنی اکیڈمیز میں ان کا ذکر کیا کرتے تھے، جس طرح فلم میں پاکستانی عوام بھارتی فنکاروں کو پسند کرتے ہیں ہم پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو اسی طرح پسند کرتے ہیں۔

    انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے فنکار اگر مل کر فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے لئے کام کریں تو مزید معیاری ڈرامے اور فلمیں شائقین کو دیکھنے کو ملیں گی۔ گزشتہ برسوں میں جو بھی ہمارا فنکار پاکستان جاتا تھا ہم اس کے ذریعے اپنے پاکستانی دوستوں سے یہ پیغام بھیجا کرتے تھے مگر ہمیں اس کام کو کرنےمیں خاصا وقت لگا۔