Tag: انڈے

  • بھارت: انڈوں کی فروخت پر پابندی

    بھارت: انڈوں کی فروخت پر پابندی

    جے پور (27 اگست 2025): بھارت کی ریاست راجستھان میں پہلی بار انڈوں کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں ہندو تہواروں پریوشن اور سموتساری کے دوران سالانہ برت کی رسوم کے موقع پر انڈوں کی فروخت پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    ان مواقع پر اب تک صرف گوشت اور مچھلی فروخت کرنے والی دکانوں کو بند رکھنے کو کہا جاتا تھا، لیکن اب انڈوں کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے مقامی انتظامیہ نے پیر کو حکم نامہ جاری کیا، جس میں واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ 28 اگست کو پریوشن اور سموتساری کے موقع پر اور 6 ستمبر کو اننت چتردشی کے موقع پر ریاست بھر میں تمام نان ویج دکانیں، ذبح خانے اور انڈے فروخت کرنے والی دکانیں بند رکھی جائیں گی۔

    شادی کا کھانا 6 ہزار روپے پلیٹ ہونے پر دلہن نے فوٹوگرافرز کو ہوٹل سے نکال دیا

    بلدیات کے سربراہ نے کہا کہ مذہبی تنظیموں کی طرف سے ان تہواروں کے دوران عدم تشدد کے اصولوں پر عمل کرنے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے اس بار انڈوں کی فروخت پر بھی پابندی لگا کر روایت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انڈوں کی فروخت پر پابندی کا یہ حکم ریاست بھر میں لاگو ہوگا، میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپل کونسلوں کے تحت آنے والے علاقوں میں بھی انڈے فروخت نہیں کیے جا سکیں گے۔

    واضح رہے کہ جین مت کا ماننا ہے کہ اگر کچھ انڈے غیر زرخیز ہوں تو بھی ان میں زندگی کا امکان ہے، اس لیے انڈے کھانا بھی تشدد کے برابر سمجھا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ روایتی طور پر صرف گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند رکھی جاتی تھیں، لیکن اس سال پہلی بار ’اہنسا پرمو دھرم‘ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے انڈوں کی فروخت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

  • امریکا میں چور نے انڈے کیوں چرائے؟ وجہ حیرت انگیز

    امریکا میں چور نے انڈے کیوں چرائے؟ وجہ حیرت انگیز

    چور یا ڈاکو کہیں بھی ہوں ان کی کوشش بڑی اور قیمتی چیزوں کو لوٹنے کی ہوتی ہے لیکن امریکا میں ایک چور نے انڈے چُرا لیے۔

    امریکا میں ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں چور ایک، دو درجن نہیں بلکہ ایک لاکھ انڈے چوری کر کے لیے گیا۔ چوری کی حیرت انگیز واردات ریاست پنسلوانیا میں پیش آئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پنسلوانیا پولیس کو ایک کمپنی نے چوری کی رپورٹ درج کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک چور اس کے ٹرک سے ایک لاکھ انڈے چوری کر کے فرار ہوگیا۔

    رپورٹ میں چوری کیے گئے انڈوں کی مالیت 40 ہزار ڈالر (پاکستانی ایک کروڑ روپے سے زائد) بتائی جا رہی ہے۔

    انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ امریکا میں آج کل برڈ فلو کا پھیلاؤ ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں انڈوں سے جڑی صنعت کو حالیہ مہینوں میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کے باعث بحران کا سامنا ہوا۔ برڈ فلو سے لاکھوں مرغیاں ہلاک ہوگئیں، جس کی وجہ سےانڈوں کی رسد میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ زبردست اضافے کی وجہ سے انڈے چور کے لیے چوری کی پرکشش وجہ بنے۔

    https://urdu.arynews.tv/chickens-and-30-chicks-stolen-case-registered/

  • انڈے روزانہ کھانا صحت پر کیا اثر ڈالتا ہے؟ لازمی پڑھیں

    انڈے روزانہ کھانا صحت پر کیا اثر ڈالتا ہے؟ لازمی پڑھیں

    انڈے پروٹین، آئرن، امائنو ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر انڈے روزانہ کھائے جائیں تو جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

    انڈے کے حوالے سے کچھ باتیں طویل عرصے سے متنازعہ بنی ہوئی ہے ہر نئی تحقیق اسے کبھی دل کے لیے مفید تو کبھی اسے مضر قرار دیتی ہے، تاہم نئے شواہد میں اس بات کا تعین کرلیا گیا،۔

    روزانہ دو انڈے کھانے سے جسم کو 12 گرام پروٹین حاصل ہوتا ہے جبکہ وٹامن اے، ڈی، بی، آئیوڈین اور دیگر اجزا بھی ملتے ہیں، تاہم اس کے ساتھ ساتھ اس کا نقصان بھی مد نظر رکھنا ضروری ہے۔

    حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق نے طویل عرصے سے اس یقین کو چیلنج کیا ہے کہ انڈے دل کی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    عام خیال کے برعکس انڈوں کا محدود استعمال قلبی امراض کے خطرے کو نہیں بڑھاتا اور یہی انکشاف بہت سے لوگوں کو حیران کر دیتا ہے، انڈوں میں چونکہ کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اسی لیے اسے دل کی صحت کے لیے مضر قرار دے احتیاط برتنے کو کہا جاتا ہے۔

    نارتھ کیرولائنا کے شہر ڈرہم میں ڈیوک کلینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک تحقیق میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 400,000 سے زیادہ افراد کے ایک جامع تجزیے کیا گیا تاہم نتائج کے مطابق محققین کو انڈے کی مقدار اور کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز یعنی سی وی ڈی کے خطرے کے درمیان کوئی واضح تعلق نہیں ملا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ نتائج سابقہ نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں جس میں انڈے کے استعمال کو دل کے لیے مضر قرار دیا گیا تھا۔

    نئی بحث کا پھر آغاز

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مطالعہ میں شامل شرکاء مختلف غذائی عادات کو اپنائے ہوئے تھے جس میں انڈہ ان کی غذا کا لازمی حصہ تھا جس سے اس بات کو تقویت ملتی کہ انڈے دل کی صحت کے لیے خاطر خواہ خطرات لاحق کیے بغیر متوازن غذا کا حصہ بن سکتے ہیں۔

    اگرچہ انڈوں میں واقعی کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے، تاہم نئے شواہد بتاتے ہیں کہ غذائی کولیسٹرول کا خون میں موجود کولیسٹرول کی سطح پر اتنا زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا جیسا کہ اس سے پہلے سوچاجاتا تھا۔

    یہی وجہ ہے کہ اس بات کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ انڈے کا استعمال سی وی ڈی کے خطرے کا باعث بنتا ہے یا نہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ انڈوں کو مختلف غذاؤں کے ساتھ شامل کر کے خوارک کا حصہ بنایا جاسکتا ہے

    ان امید افزا نتائج کے باوجود، ماہرین انڈے کے محتاط استعمال پر زور دے رہیں ہیں، اگرچہ انڈے دل کے لیے ایک صحت مند غذا کا حصہ ضرور ہو سکتے ہیں، لیکن ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال قلب کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔

  • انڈے کی فی درجن قیمت میں 100 روپے سے زائد کمی

    انڈے کی فی درجن قیمت میں 100 روپے سے زائد کمی

    اسلام آباد: انتخابات کے ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت میں مہنگائی میں معمولی کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں انڈے کی فی درجن قیمت میں 100 روپے سے زائد کمی ہوئی ہے، شہر میں انڈوں کی فی درجن قیمت 310 روپے ہو گئی ہے، اسلام آباد میں جنوری میں انڈے 420 روپے درجن تھے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جنوری کی نسبت فروری میں آلو 30 روپے سستا ہو گیا، جنوری میں آلو کی قیمت 110 روپے کلو تھی، اب آلو کی قیمت 70 سے 80 روپے کلو مل رہا ہے۔

    پیاز کی قیمت میں جنوری تا فروری 140 روپے کلو کمی ہو گئی ہے، جنوری میں اسلام آباد میں پیاز 320 روپے کلو تھی، جب کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں پیاز 180 روپے کلو ہو گئی ہے، ٹماٹر کی قیمت میں 60 روپے کی کمی ہوئی ہے، جنوری میں ٹماٹر کی قیمت 180 روپے کلو تھی، مارکیٹ ذرائع کے مطابق فروری کے دوسرے ہفتے میں اسلام آباد میں ٹماٹر کی قیمت 110 روپے کلو ہے۔

  • خبردار! انڈوں کو فریج میں رکھتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں

    خبردار! انڈوں کو فریج میں رکھتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں

    ہم اپنی روز مرہ زندگی میں بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں اندازہ تک نہیں ہوتا کہ وہ ٹھیک نہیں یا ہمارے لئے نقصان دہ ہیں، مگر ان کاموں کو کرنے کا مقصد کچھ نہیں ہوتا چونکہ ہم ہر ایک کو ایسا کرتے دیکھتے ہیں اسلئے کبھی سوچنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی، آج ہم آپ کو ایک انوکھی بات بتائیں گے جسے سن کر آپ حیران ہونگے۔

    زیادہ تر ریفریجریٹرز میں دروازے کے ساتھ پلاسٹک ریک میں انڈے رکھنے کیلئے گول سوراخ بنے ہوتے ہیں اس لئے عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ انڈے محفوظ کرنے کی یہ بہترین جگہ ہے۔

    لیکن ماہرین نے اب یہ انکشاف کیا ہے کہ اس مقصد کیلئے فریج کے دروازے کے قریب بنی جگہ بد ترین ہوتی ہے،
    جہاں آپ یہ سمجھ کرانڈے رکھتے ہیں کہ ایک طویل عرصے تک وہ خراب نہیں ہوں گے۔

    ماہرین کے مطابق فریج کا دروازہ ہی اس کا سب سے گرم حصہ ہوتا ہے اور اگر آپ یہاں انڈے محفو ظ کریں گے تو اندرونی حصے کے مقابلے میں وہ بہت جلد خراب ہوجائیں گے کیونکہ یہاں درجۂ حرارت میں انتہا درجے کااتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔

    انڈوں کو فریج میں رکھنے سے اس کی جلد خراب ہونے کا بھی امکان ہوتا ہے، اس کے بر عکس کمرے میں رکھے انڈے زیادہ دنوں تک ٹھیک رہتے ہیں۔

    آپ نے یہ محسوس کیا ہو گا کہ اگر آپ نے کبھی فریج میں رکھے انڈوں کو ابالا ہوگا تو ان کی جلد ٹوٹ جاتی ہے جبکہ اگر انڈے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھے ہوں اور انہیں ابالا جائے تو وہ اپنی اصلی حالت بر قرارکھتے ہیں۔اسکے علاوہ اگر فریج میں رکھے انڈوں سے آپ کیک بھی اچھا نہیں بنا سکتے کیوں کہ اس کے اندر کی سفیدی پھینٹنے میں بیحد مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔

    اسی لئے ماہرین کا مشورہ ہے کہ انڈوں کو درمیانی شیلف کے مخصوص ڈبے میں رکھنا چاہئے تاکہ وہ درجۂ حرارت میں تبدیلی اور آلودگی سے متاثر نہ ہوں۔

  • اس ٹرے میں کتنے انڈے ہیں؟ ذہین افراد بھی اس پہیلی کا درست جواب نہیں دے پائیں گے

    اس ٹرے میں کتنے انڈے ہیں؟ ذہین افراد بھی اس پہیلی کا درست جواب نہیں دے پائیں گے

    انٹرنیٹ پر اکثر منفرد و دلچسپ تصاویر زیر گردش رہتی ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔

    گردش کرنے والی تصویر سوالیہ طرز کی بھی ہوتی ہے، اُن میں چند چیزیں بھی پوشیدہ ہوتی ہیں جن کو آپ نے تلاش کرنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تصویر میں موجود غلطیاں بھی تلاش کرنی ہوتی ہیں۔

    ہم آپ کے لیے  اس طرح کی ایک دلچسپ تصویر پیش کررہے ہیں اور  یقیناً ذہین افراد بھی اس کا درست جواب نہیں دے سکیں گے کچھ ایسا ہی معاملہ اوپر تصویر میں بھی ہے، آپ نے بتانا ہے کہ تصویر پہلیلی میں موجود اس ٹرے میں کتنے انڈے ہیں؟۔

    تو کیا آپ درست جواب دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔؟

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نظری وہم انڈے کی ٹرے کا ہے۔ اگر آپ ٹرے میں رکھے ہوئے انڈوں کی صحیح تعداد بتا سکتے ہیں تو یقیناً آپ ایک بہت ہی ذہین انسان ہیں۔

    ٹرے میں کتنے انڈے ہیں؟ تصویر پر ایک نظر ڈالیں:

    کیا آپ کو ٹرے میں 16 انڈے نظر آ رہے ہیں؟

    اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آیا یہی انڈوں کی صحیح تعداد ہے جو آپ تصویر میں دیکھ رہے ہیں لیکن ہم آپ کو بتائیں گے ٹرے میں مزید انڈے چھپے ہوئے ہیں جنہیں آپ گن سکتے ہیں۔

    ٹرے میں انڈوں کی تعداد گننے کا ایک اور موقع لیں۔

    کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے اس بار تمام انڈے گن لیے ہیں؟

    .

    .

    .

    .

    صحیح جواب چیک کرنے کے لیے تیار ہیں؟

    .

    .

    .

    .

    نیچے اسکرول کریں!

    .

    .

    .

    جواب

    اس ٹرے میں 30 انڈے ہیں، جی ہاں اس ٹرے میں 16 نہیں 30 انڈے ہیں۔

    ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ کس طرح ہے۔

    نیچے 4 انڈوں کی 4 قطاریں ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اس میں 4*4 = 16 انڈے ہیں۔

    دوسری تہہ میں 3 انڈوں کی 3 قطاریں ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اس میں 3*3 = 9 انڈے ہیں۔

    اس کے اوپر کی تہہ میں 2 انڈوں کی 2 قطاریں ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اس میں 2*2 = 4 انڈے ہیں۔

    اوپر کی تہہ میں صرف ایک انڈا ہے۔

    جب آپ انڈوں کو تمام تہوں کو جمع کریں گے تو آپ کو اس کا صحیح جواب مل جائے گا۔

    16+9+4+1  کو جمع کریں گے تو انڈوں کی کل تعداد 30 ہوجائے گی۔

  • شرارتی بلی نے درجنوں انڈے توڑ دیے

    شرارتی بلی نے درجنوں انڈے توڑ دیے

    بلیاں نہایت شرارتی ہوتی ہیں جو کبھی جان بوجھ کر اور کبھی اپنی معصومیت میں کوئی نہ کوئی نقصان کر بیٹھتی ہیں۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بلی نے انگڑائی لیتے ہوئے اچھا خاصا نقصان کر ڈالا۔

    ایک سپر اسٹور میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی اس فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی کاؤنٹر پر آرام کر رہی ہے۔

    بلی نہایت مزے سے انگڑائیاں لے رہی ہیں، اس کے بالکل قریب ایک ٹرے میں درجنوں انڈے رکھے ہیں۔

    انگڑائی لیتے ہوئے بلی کا پنجہ ٹرے کو لگتا ہے اور اس کے ساتھ ہی پوری ٹرے انڈوں سمیت نیچے گرتی ہے اور ساتھ ہی بلی بھی اس کے ساتھ نیچے گر جاتی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر بلی کی معصومیت سے نہایت لطف اندوز ہوئے، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اس میں بلی کا کوئی قصور نہیں، وہ بیچاری صرف آرام کر رہی تھی۔

  • امریکیوں کے لیے ناشتہ کرنا مشکل ہو گیا، مگر کیوں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    امریکیوں کے لیے ناشتہ کرنا مشکل ہو گیا، مگر کیوں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    نیویارک: آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ امریکا میں بیف یعنی گائے کے گوشت سے انڈے زیادہ مہنگے ہو گئے ہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ ایک درجن انڈوں کی قیمت ایک پاؤنڈ گوشت کی قیمت سے زیادہ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے امریکیوں کے لیے ناشتہ کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

    عالمی سطح پر برڈ فلو کی وبا کے نتیجے میں 10 کروڑ مرغیاں ہلاک ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف ممالک میں انڈوں کی قیمت بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    امریکا میں 1980 میں بیورو آف لیبر ڈیٹا کے آغاز کے بعد سے یہ پہلی بار ہے کہ 12 انڈوں کی قیمت ایک پاؤنڈ گائے کے گوشت کی قیمت سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    امریکا میں زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے جنوری میں بڑے گریڈ A انڈوں کے ایک درجن کی قیمت ریکارڈ 4.82 ڈالر (1278 پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ایک سال پہلے 2 ڈالر سے بھی کم تھی۔

    دوسری طرف امریکا میں ایک پاؤنڈ بیف کی قیمت 4.64 ڈالر ہے جو گزشتہ برس 5.12 ڈالر تھی۔

    خیال رہے کہ امریکا میں ناشتے کے لیے انڈوں کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے مگر اس کی قیمت میں ریکارڈ اضافے نے لوگوں کے لیے دن کی سب سے اہم غذا کا حصول مشکل بنا دیا ہے، اورنج جوس کی قیمتوں میں بھی اضافے کی وجہ سے امریکی عوام کے ناشتے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    پچھلے ایک سال کے دوران انڈوں کی قیمت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب امریکی انھیں میکسیکو کی سرحد کے پار اسمگل کرنے کا سہارا لے رہے ہیں۔

  • مونگ پھلی اور لہسن کھانے کی شوقین مرغی نے ایک دن میں 31 انڈے دے دیے

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مونگ پھلی اور لہسن کھانے کی شوقین مرغی نے ایک دن میں 31 انڈے دے کر سب کو حیران کر دیا، مرغی مکمل طور پر صحت مند ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مرغی کے مالک گریش چندر کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو مرغیاں پالنے کی خواہش تھی اور وہ کہیں سے 2 چوزے خرید کر لائے تھے۔

    گریش چندر کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں نے چوزوں کو بہت محبت سے پالا اور تمام گھر والے ان کی خوراک کا بھی بے حد خیال رکھتے ہیں کہ وہ بھوکے نہ رہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کو ان کے بچوں نے بتایا کہ ایک مرغی نے 5 انڈے دیے ہیں، یہ حیران کن بات تھی کہ ایک مرغی اتنے کم وقت میں ایک ساتھ 5 انڈے دے۔

    شام میں سب مزید حیران رہ گئے جب مرغی 10 سے 15 منٹ کے وقفے سے 10، 10 انڈے دینے لگی، رات 10 بجے تک اس نے پورے 31 انڈے دے ڈالے۔

    گریش کا کہنا تھا کہ انہیں شک ہوا کہ شاید مرغی بیمار ہوگئی ہے لیکن ڈاکٹر کو دکھانے پر علم ہوا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔

    ان کے مطابق مرغی کو مونگ پھلی کھانے کا بہت شوق ہے، وہ ایک دن میں تقریباً 200 گرام مونگ پھلی کھا جاتی ہے اور گھر والے خاص طور پر اس کے لیے مونگ پھلی منگواتے ہیں، علاوہ ازیں لہسن بھی اس کی روزانہ کی خوراک میں شامل ہے۔

    گریش کا کہنا ہے کہ اس کی حتمی وجہ تو کوئی ماہر ہی بتا سکتا ہے تاہم انہیں لگتا ہے کہ اس کی وجہ خاص خوراک اور سب گھر والوں کا پیار ہے۔

  • ہاف فرائی انڈے کھانے والے ہوشیار

    ہاف فرائی انڈے کھانے والے ہوشیار

    صبح کی پہلی غذا کے لیے عموماً انڈا بہترین سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر آپ انڈے کو فرائی کر کے کھانے کے عادی ہیں تو پھر آپ کو اس کے خطرے سے آگاہ ہونا چاہیئے۔

    انڈا ایک مکمل غذا ہے اور دنیا کی بڑی آبادی کی صبح کی پہلی غذا بھی یہی ہے۔ اسے مختلف طرح سے پکایا جاتا ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد اکثر فرائی کیا ہوا انڈا کچی زردی کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کچی زردی اگرچہ مزیدار ہوتی ہے لیکن اس میں سب سے بڑا خطرہ سالمونیلا کا ہے۔

    سالمونیلا ایک بیکٹیریا ہے جو آلودہ پانی اور غذا میں پایا جاتا ہے جو کئی طرح کی بیماریوں جیسے اسہال، بخار، سردی لگنا اوربعض صورتوں میں اس سے بھی زیادہ شدید علامات کے طور پر سامنے آتا ہے۔

    سالمونیلا کچے یا کم پکے ہوئے کھانوں میں پکے ہوئے اجزا کے مقابلے میں زیادہ عام ہے۔ جانوروں سے حاصل شدہ کوئی بھی غذا جیسے انڈے، مرغی، گائے کا گوشت اور مچھلی کے سالمونیلا سے آلودہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

    ماہر غذائیات کا کہنا ہے کہ ان میں سے کسی بھی غذا کو کھانا محفوظ نہیں ہے اگر وہ کچی یا کم پکی ہوئی ہوں۔

    ان کا کہنا ہے کہ جب انڈے کو فرائی کریں تو اسے کم از کم 2 سے 3 منٹ تک پکائیں، جب آپ فرائی پین کو ہلائیں تو انڈے کی سفیدی کو ہلنا نہیں چاہیئے، اور جیلی جیسی سفیدی باقی نہیں رہنی چاہیئے۔ زردی کو بالکل بھی کچا نہیں رہنا چاہیئے۔

    ماہرین کے مطابق ٹوٹے ہوئے خول والے انڈوں کو ضائع کرنا ضروری ہے، اگر آپ اپنے انڈے کسی فارم سے حاصل کرتے ہیں، تو انڈے پکانے سے پہلے انہیں اچھی طرح دھولیں، آخر میں، بیکٹیریا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کچے انڈوں کو محفوظ کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ دھو لیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کچی یا کم پکی ہوئی زردی عموماً صحت مند بالغ افراد کے لیے محفوظ ہوتی ہے، تاہم حاملہ خواتین، 5 سال سے کم عمر بچے، اور وہ لوگ جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو انہیں کچی زردی کھانے سے گریز کرنا چاہیئے۔