Tag: انڈے

  • پکانے سے قبل انڈے کو دھونے کا نقصان جانتے ہیں؟

    پکانے سے قبل انڈے کو دھونے کا نقصان جانتے ہیں؟

    کیا آپ انڈوں کو ابالنے یا پکانے کے لیے توڑنے سے قبل دھوتے ہیں؟ تو جان لیں کہ آپ اس صحت مند غذا کو اپنے لیے نہایت خطرناک بنا رہے ہیں۔

    جس طرح مرغی کو دھونا اس میں موجود جراثیم کو پھیلانے کا سبب بنتا ہے، اور دھونے کے بعد یہ جراثیم ہمارے ہاتھوں، برتن اور دیگر اشیا میں منتقل ہوسکتے ہیں جو فوڈ پوائزن کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں، بالکل اسی طرح کے خطرات انڈے میں بھی موجود ہوتے ہیں۔

    گو کہ انڈے کو دھوتے ہوئے اس کے بیرونی خول پر موجود بیکٹیریا اپنی جگہ سے حرکت کرتے ہیں اور وہاں سے ہٹ جاتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے بعد وہ کہاں جاتے ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے کا خول مسام دار ہوتا ہے اور اس میں نہایت ننھے ننھے سوراخ ہوتے ہیںِ لہٰذا جب انڈے کو دھویا جاتا ہے تو بیکٹیریا اس خول کے اندر انڈے کی زردی اور سفیدی میں چلے جاتے ہیں۔

    بعد ازاں انڈے کے پکنے کے بعد بھی یہ ہماری پلیٹ میں موجود ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی سے انڈے کو دھونا اس خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔ ان کے خیال میں ویسے تو انڈے کو پکانے سے قبل دھونا بالکل غیر ضروری ہے، تاہم پھر بھی اگر آپ انڈے کو ہر صورت دھونا ہی چاہتے ہیں تو اس کے لیے نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔

  • گورنر خیبر پختونخوا بھی روایتی کھیل انڈے لڑانے کے شوقین نکلے

    گورنر خیبر پختونخوا بھی روایتی کھیل انڈے لڑانے کے شوقین نکلے

    پشاور: خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں عید پر انڈے لڑانا بھی ایک شوق اور تفریح کا ذریعہ بن چکا ہے جس میں بچے اور بڑے سب ہی حصہ لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرخیبر پختون خوا شاہ فرمان بھی پشتونوں کے روایتی کھیل عید پر انڈے لڑانے کے شوقین نکل آئے ہیں۔

    شاہ فرمان اپنے شکار کے شوق کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور ان کے قریبی دوست انھیں ایک اچھا شکاری سمجھتے ہیں، اس عید پر وہ انڈے لڑاتے نظر آئے۔

    تاہم گورنر کے پی انڈے لڑانے کے کھیل میں شکار میں مہارت کی طرح مہارت کا مظاہرہ نہ کر سکے، انھوں نے ایک اناڑی کی طرح ایک بچے سے پانچ انڈے ہار دیے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گورنر شاہ فرمان اپنے آبائی علاقے بڈھ بیر پشاور میں عید کے دوسرے روز سڑک کے کنارے ایک بچے کے ساتھ انڈے لڑاتے نظر آئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  صوابی: جنگلات میں لگی آگ 5 روز بعد بھی بجھائی نہ جا سکی

    دل چسپ بات یہ ہے کہ ’ہوم گراؤنڈ‘ اور ’ہوم کراؤڈ‘ کے باوجود گورنر کے پی بچے سے پانچ انڈے ہار گئے۔

    گورنر کے پی انڈے لڑانے سے قبل ایک ایک انڈے کی سختی جانچنے کے لیے اسے اپنے دانتوں کے ساتھ ٹکراتے بھی رہے لیکن وہ ایک بھی انڈا نہ جیت سکے۔

    واضح رہے کہ انڈا لڑانے کے کھیل میں ابلے انڈوں کے سرے ایک دوسرے سے ٹکرائے جاتے ہیں، جس کا انڈا ٹوٹ جاتا ہے وہ انڈا ہار جاتا ہے، جب کہ انڈے کے سرے کی سختی جانچنے کے لیے اسے دانتوں پر ہلکا مار کر دیکھا جاتا ہے، لیکن کھیل کا ماہر نہ ہو تو انڈے کی سختی جانچنے میں غلطی ہو سکتی ہے۔

    انڈے لڑانے کے کھیل کا شمار بلوچستان کے قدیم کھیلوں میں بھی ہوتا ہے، کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں عید کے مواقع پر جو میلے لگتے ہیں ان میں انڈے لڑائے جاتے ہیں، یہ کھیل خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں اور حتیٰ کہ کراچی کی پختون اور بلوچ آبادیوں میں بھی عید پر کھیلا جاتا ہے۔

  • مزیدار پنیر آملیٹ آپ کی صحت کا دشمن

    مزیدار پنیر آملیٹ آپ کی صحت کا دشمن

    پنیر کھانا یوں تو صحت کے لیے فائدہ مند ہے اگر اسےاعتدال میں کھایا جائے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ایک موقع پر یہ آپ کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ناشتے میں پنیر والا آملیٹ کھاتے ہیں تو آپ خود کو خطرناک نقصان کی دعوت دے رہے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق انڈے کی زردی مفید کولیسٹرول سے بھرپور ہوتی ہے جس کے بعد جسم کو مزید کسی کولیسٹرول کی ضرورت نہیں رہتی۔ ایسے میں انڈے کے ساتھ پنیر کھانا جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ایک دن میں 300 ملی گرام سے زائد کولیسٹرول امراض قلب میں 17 فیصد اضافہ کردیتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ہفتے میں 3 یا 4 سے زائد انڈے کھانا آپ کی صحت کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ ایک انڈہ اوسطاً 85 کیلوریز کے مساوی توانائی رکھتا ہے، انڈے میں پائی جانے والی توانائی ہر موسم میں انسانی جسم کی ضرورت پورا کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔


    انتباہ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ مضمون میں دی گئی کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ اور ہدایت ضرور حاصل کریں۔

  • سوشل میڈیا پر انڈے والا برگر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    سوشل میڈیا پر انڈے والا برگر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    کراچی: شہرِ قائد کے باسی کہتے ہیں کہ جس نے انڈے والا برگر نہیں کھایا اس نے کچھ نہ کھایا، لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب سوشل میڈیا پر انڈے والا برگر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنگر کامیڈین علی گل پیر نے انڈے والے برگر کی ویڈیو ٹویٹر پر اپ لوڈ کی جس کے بعد وہ تیزی سے وائرل ہو گئی، اور ٹویٹر پر انڈے والے برگر کا ٹرینڈ ہی چل پڑا۔

    ہوا یوں کہ علی گل پیر نے مختلف بڑے ریسٹورنٹس جا جا کر انڈے والا برگر مانگا جس پر ان سے کہا گیا کہ انڈے والا برگر تو نہیں ہے، یہ ویڈیو انھوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، اور مداحوں نے اسے ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

    ٹویٹر پر ویڈیو کو اتنا فالو کیا گیا کہ انڈے والا برگر قومی برگر بنا دیا گیا، کسی نے کہا کہ گندی والی چٹنی کے ساتھ اگر انڈے والا برگر نہیں کھایا تو پھر کیا کھایا۔

    یہ بھی پڑھیں:  برگر آپ کو نفسیاتی مریض بنا سکتا ہے

    علی گل پیر نے انڈے والے برگر کی تلاش میں سوال کیا کہ کون کھلائے گا مجھے انڈے والا برگر؟ مداحوں نے اس کا بھرپور جواب دیا یہاں تک کہ چٹوروں نے انڈے والے برگر کو قومی برگر بنانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

    چٹوروں نے چیلنج کیا کہ جس نے انڈے والا برگر نہ کھایا، اس نے کچھ نہ کھایا، علی گل پیر کی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر انڈے والے برگر کے چرچے ہونے لگے۔

  • موڈ کو خوشگوار بنانے والی غذائیں

    موڈ کو خوشگوار بنانے والی غذائیں

    ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند غذا نہ صرف ہمیں جسمانی فوائد پہنچاتی ہے بلکہ یہ ہمارے موڈ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے جسم سے منفی خیالات و جذبات کو کم کر کے مثبت تبدیلیاں پیدا کرتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق 5 غذائیں ایسی ہیں جو اگر دن کے آغاز میں کھائی جائیں تو یہ دن بھر ہمارے موڈ کو خوشگوار رکھتی ہیں اور ہم سخت اور مشکل حالات میں بھی منفی جذبات و خیالات سے دور رہتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ غذائیں کون سی ہیں۔

    چاکلیٹ

    choco-3

    ماہرین کے مطابق کئی بار تحقیق میں یہ بات ثابت کی جاچکی ہے کہ چاکلیٹ کھانا انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ یہ دماغی کارکردگی، قوت مدافعت، خون کی روانی اور اعصاب کی کارکردگی میں اضافہ، وزن میں کمی اور امراض قلب، فالج اور جلدی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ ہمارے جسم کی بے چینی اور ذہنی تناؤ میں 70 فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: سیاہ چاکلیٹ کے فوائد


    انڈے

    egg

    انڈوں میں موجود وٹامن ڈی ڈپریشن میں کمی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ قوت مدافعت میں اضافہ جبکہ مختلف موسمی بیماریوں جیسے کھانسی، نزلہ اور سردی سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈپریشن سے متعلق اہم انکشافات


    بیریز

    berries

    مختلف اقسام کی بیریز جیسے اسٹرابیری، رس بھری، بلو بیری اور بلیک بیری ذائقہ میں کھٹی اور میٹھی ہوتی ہیں اور ان میں بھرپور اینٹی آکسیڈنٹس مجود ہوتے ہیں۔

    یہ عنصر ڈپریشن اور ذہنی دباؤ میں کمی کے لیے نہایت مددگار ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈپریشن کم کرنے کے 10 انوکھے طریقے


    اخروٹ

    walnuts

    غذائیت بخش چکنائی سے بھرپور اخروٹ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو معمول کے مطابق رکھتا ہے۔ یہ جسم کو ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ جسم کو تناؤ میں مبتلا کرنے والے ہارمون میں بھی کمی کرتا ہے۔


    کیلا

    banana

    کیلا ایک غذائیت سے بھرپور غذا ہے۔ دن کے آغاز میں اس کا استعمال آپ کو دن بھر توانا اور چاق و چوبند کھتا ہے۔ یہی نہیں یہ آپ کے ڈپریشن اور دماغی تناؤ میں کمی کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

  • برطانیہ میں اوباش نوجوانوں کا معذور خاتون پر مبینہ تشدد

    برطانیہ میں اوباش نوجوانوں کا معذور خاتون پر مبینہ تشدد

    لندن : برطانیہ میں تصاویر بنانے کے لیے معذور خاتون پر آٹا ڈالنے اور انڈوں سے مبینہ تشدد کرنے والے اوباش نوجوانوں کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی پولیس نے گذشتہ روز معذور خاتون پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے جرم میں 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، جنہوں نے متاثرہ خاتون پر آٹا ڈال کر انڈے مارے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اوباش نوجوانوں کی جانب سے پارک میں بیھٹی بزرگ خاتون پر مبینہ تشدد کرنے کی تصاویر بناکر سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر شائع کردی گئی تھی، جس میں 4 نوجوانوں کو خاتون کے پیچھے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون پر حملہ کرنے والے 2 نوجوانوں کی عمر 17 برس جبکہ دیگر دو نوجوانوں کی عمر 15 برس ہے، جنہیں مبینہ حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی مذکورہ حملہ آور ضمانت پر رہا ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے چالیس سالہ خاتون کو جمعے کی شام ساڑھے 5 بجے زبانی تشدد کرنے کے بعد آٹا ڈال کر انڈوں کا نشانہ بنایا تھا، جس کے تنیجے میں خاتون کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے تاہم کوئی جسمانی چوٹ نہیں آئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اوباش نوجوانوں کا بزرگ شہری کے ساتھ ناروا سلوک کرنے اور واقعے کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر شیئر کرنے کے بعد لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکا میں 20 کروڑ انڈے صارفین سے واپس مانگ لیےگئے

    امریکا میں 20 کروڑ انڈے صارفین سے واپس مانگ لیےگئے

    امریکا کے ایک فارم سے متعدد ریاستوں میں بھیجے جانے والے کروڑوں انڈے وائرس سے متاثرہ ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر واپس منگوا لیے گئے‘ انڈوں میں خطرناک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے ایک فارم سے متعدد ریاستوں میں جانے والے بیس کروڑ انڈے سیلمونیلا نامی وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے تحت فوڈ این ڈرگ انتظامیہ کے حکم پر واپس منگوائے گئے ہیں اور ان کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

    وفاقی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ کے مطابق نارتھ کیرولینا کے وائرس سے متاثرہ فارم کے انڈے کل نو ریاستوں کے گروسری اسٹورز اور ریستورانوں کو بیچے گئے تھے جن میں کولاراڈو، فلوریڈا، نیو جرسی، نیویارک، نارتھ کیرولینا، پنسلیوانیا، ساؤ تھ کیرولینا، ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا شامل ہیں۔ یہ انڈے مختلف برانڈ اسٹورز اور ویفل فوڈ ریسٹورینٹ کو فروخت کیے گئے تھے اور ان کے استعمال سے مجموعی طور پر 22 افراد کے سیلمونیلا نامی وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ یہ انڈے شمالی کیرولینا کی ہائیڈ کاؤنٹی کے انڈیانا بیسڈ روز ایکڑ فارم سے مارکیٹ میں آئے تھے اور انفیکشن کی شکایت کے بعد ایف ڈی اے نے فارم کا جائزہ لیا‘ جہاں وائرس کا انکشاف ہوا۔ تشخیص ہونے کے بعد کمپنی نے رضاکارانہ طور پر فارم سے بھیجے گئے 20 کروڑ سے زائد انڈے واپس منگوائے۔

    خیال رہے کہ یہ وائرس اسہال اور متلی کا سبب بنتا ہے اور اگر مرض کی درست وقت پر تشخیص نہ ہو تو اس میں مبتلا افراد موت کے منہ میں بھی جاسکتے ہیں۔ سی ڈی سی کے مطابق اس وائرس کے سبب ہر سال امریکا میں 12 لاکھ افراد بیمار ہوتے ہیں، 23 ہزار سے زائد کو اسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے اور 450 کے قریب افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور ان بیمار ہونے والے میں 10 لاکھ افراد صرف غذا میں وائرس ہونے کے سبب بیمار ہوتے ہیں۔

    ایف ڈی اے نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اپنی گروسری میں خریدے گئے انڈے چیک کریں اور اگر وہ مذکورہ فارم کے ہیں تو جہاں سے انہوں نے وہ انڈے خرید ے ہیں وہیں واپس کرکے اپنی پوری رقم واپس لے لیں ‘ لیکن کسی بھی صورت متاثرہ انڈے استعمال نہ کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کھوکھلے انڈوں پر گھوڑے کی نعل کندہ کرنے کا حیرت انگیز فن

    کھوکھلے انڈوں پر گھوڑے کی نعل کندہ کرنے کا حیرت انگیز فن

    صدیوں قبل جب جزائر بلقان میں واقع ملک بوسنیا میں کان کنی اور لوہا سازی ترقی پانے لگی تو اس وقت کھوکھلے انڈوں پر گھوڑے کی نعل کندہ کرنے کا فن بھی رواج پاتا چلا گیا۔

    یہ فن بوسنیا کے ایک گاؤں کریزو میں اپنے عروج پر تھا اور ایک وقت تھا کہ اسے گاؤں کی ایک روایتی پہچان کی حیثیت حاصل تھی۔

    تاہم اس فن کے ماہر افراد اب کم ہی رہ گئے ہیں اور تجپن بیلٹک انہی میں سے ایک ہیں۔

    انہتر سالہ اس فنکار نے یہ فن اپنی ادھیڑ عمری میں سیکھا تھا جب وہ اپنے پیشے معلمی سے ریٹائر ہوگئے۔ تاہم بہت جلد ان کا شمار اس فن کے ماہرین میں ہونے لگا۔

    وہ کہتے ہیں، ’انڈا نئی زندگی کی شروعات کی علامت ہے جبکہ گھوڑے کی نعل خوشیوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے‘۔

    گویا گھوڑے کی نعل سے کندہ کیے گئے انڈے گھروں میں رکھنا خوش بختی اور نیک شگونی کی علامت ہے۔

    انڈوں پر نعل سازی کرنے کا یہ فن بلقان کے دیگر ممالک جیسے رومانیہ اور ہنگری میں بھی رائج ہے۔

    وہ بتاتے ہیں کہ ایک انڈے پر نعل نصب کرنے میں ایک گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ ایسٹر کے موقع پر ان انڈوں کی فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    ان انڈوں پر صرف گھوڑے کی نعل ہی نہیں بلکہ صلیب یا دل وغیرہ بھی بنائے جاتے ہیں جسے مقامی افراد و سیاح نہایت شوق سے خریدتے ہیں۔

    اس فنکار کا کہنا ہے، ’کسی بھی گاؤں کے زندہ رہنے سے زیادہ وہاں کی روایات کا زندہ رہنا اہم ہے‘۔

    وہ اپنے اس فن کو اپنی آئندہ نسلوں میں بھی منتقل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس فن کا سفر مزید کئی صدیوں تک جاری رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ان اشیا کو مائیکرو ویو میں رکھنے سے گریز کریں

    ان اشیا کو مائیکرو ویو میں رکھنے سے گریز کریں

    مائیکرو ویو اوون ویسے تو جدید دور کی ایک کارآمد شے ہے لیکن بعض اوقات اس کا استعمال صحت کو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق مائیکرو ویو اوون کے استعمال سے پہلے اس کے طریقہ استعمال سے آگاہی حاصل کرنی چاہیئے ورنہ غلط استعمال پر آپ اپنی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مندرجہ ذیل اشیا کو مائیکرو ویو میں گرم کرنے سے سختی سے پرہیز کرنا چاہیئے۔

    :انڈے ابالنا

    oven-2

    مائیکرو ویو میں انڈے ابالنا ایک نقصان دہ عمل ہے۔ انڈے بھاپ کو بہت زیادہ جذب کرتے ہیں جو مائیکرو ویو میں بند ہونے کے باعث باہر نہیں نکل پاتی۔ لہٰذا انڈے کو کھلے برتن میں چولہے پر ابالنا ہی درست طریقہ ہے۔

    :جما ہوا گوشت

    oven-3

    اکثر افراد جمے ہوئے گوشت کو کٹ لگا کر مائیکرو ویو میں گرم کرنے کے لیے رکھ دیتے ہیں۔ اس طرح گوشت کے کنارے پک جاتے ہیں جبکہ اندرونی حصہ ویسا ہی کچا اور جما ہوا رہ جاتا ہے۔

    مزید یہ کہ اگر مائیکرو ویو کی پلیٹ گردش نہیں کر رہی تو اس کا مطلب ہے کہ گوشت کے کسی ایک حصہ پر ہی حرارت جمع ہو رہی ہے جو نقصان دہ بیکٹریا کی افزائش کا سبب بن سکتی ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جمے ہوئے گوشت کو معمول کے روم ٹمپریچر پر ہی پگھلنے دینا چاہیئے۔

    :پلاسٹک کے برتن

    oven-4

    پلاسٹک کے برتن کو کبھی بھی مائیکرو ویو میں گرم نہ کریں۔ پلاسٹک کے برتن یا بوتلوں سے اکثر پلاسٹک جھڑ کر کھانے یا پانی میں شامل ہوجاتا ہے جو ہمارے جسم میں جا کر سخت نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔

    مائیکرو ویو میں پلاسٹک کے برتن گرم کرنے کے لیے رکھنے سے یہ خدشہ دگنا ہوجاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ان اشیا کو دوبارہ گرم کرنے سے پرہیز کریں

  • ملک بھر میں انڈوں اور مرغی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ

    ملک بھر میں انڈوں اور مرغی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ

    اسلام آباد: سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں انڈوں اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ حکومت مرغی اور انڈے مقررہ قیمتوں پر فروخت کروانے میں ناکام ہوگئی۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ انڈوں کی قیمت میں بھی ہوش ربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    حکومت نے مرغی کے گوشت کی قیمت 240 روپے فی کلو مقرر کی ہے تاہم اس ریٹ پر کہیں مرغی دستیاب نہیں۔ انڈوں کی قیمت بھی 130 روپے فی درجن جا پہنچی ہے۔ ریٹیلرز کی من مانیاں جاری ہیں۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ربیع الاول اور سردیوں کے باعث کیا گیا ہے۔