Tag: انکار

  • امریکہ کے کئی شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پراحتجاج

    امریکہ کے کئی شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پراحتجاج

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کےصدر منتخب ہونے کے خلاف امریکہ کے کئی شہروں میں احتجاج ،امریکی عوام سڑکوں پر آگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ڈونلڈٹرمپ کےصدرمنتخب ہونےکےخلاف امریکہ کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہر ہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں مانتے۔

    post-7

    امریکی ریاست ریاست کیلیفورنیاکےشہرسین فرانسسکومیں ایک ہائی اسکول کےتقریباً1500طالب علموں ٹرمپ کی کامیابی کےاعلان کےساتھ ہی احتجاجاً کلاس چھوڑکرباہرنکل آئے۔

    post-1

    طالب علموں نےہائی اسکول سےیونیورسٹی آف کیلیفورنیاتک احتجاجی ریلی نکالی۔احتجاجی طالب علم ٹرمپ کوصدرماننے سے انکارکررہےتھے۔

    post-2

    ادھرریاست واشنگٹن کےشہرسیاٹل میں بھی ہائی اسکول کے200طالب علموں نےاحتجاجی ریلی نکالی۔طلبا نےٹرمپ مخالف نعرے بازی اور کہا کہ ان کا مستبقل تباہ ہونے سے بچایاجائے۔

    post-3

    امریکی ریاست ٹیکساس،سیاٹل،اوریگن، پورٹ لینڈ اور فلاڈیلفیا میں ہزاروں مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

    post-5

    واضح رہے کہ واشنگٹن میں ٹرمپ ٹاور اور شکاگو میں ٹرمپ انٹر نیشنل ہوٹل اینڈ ٹاور کے سامنےہزاروں افراد نے احتجاج کیا،پولیس نے سڑک بند کر کے مظاہرین کو روک دیا۔

    post-6

  • ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنماکا ٹرمپ کا دفاع کرنے سے انکار

    ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنماکا ٹرمپ کا دفاع کرنے سے انکار

    واشنگٹن : ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر اور ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنما پال رائن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید دفاع کرنے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کےمطابق پال رائن ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین سے متعلق آڈیو ٹیپ آنے کے بعد ریپلکن پارٹی کے رہنما پال رائن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع نہیں کرسکتے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان سنہ 2005 کا ہے جس کی ویڈیو امریکی اخبار نے حال ہی میں جاری کی تھی۔

    ریپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ پال رائن مجھ پر تنقید کی بجائے بجٹ، بے روز گاری اور غیر قانونی امیگریشن پر توجہ دیں،پال رائن مجھ سے لڑائی میں وقت ضائع نہ کریں۔

    خیال رہے کہ پال رائن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی پر بھی اعتراض اٹھائے تھے تاہم ریپبلکن پارٹی نے ان کے اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات ختم کرا دیے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ کے مزید سکینڈلز سامنے آنے کے بعد پال رائن نے ایک بار پھر ٹرمپ کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز امریکی دوسرے صدارتی مباحثے میں ہیلری کلنٹن کی جانب سے خواتین سے متعلق آڈیوبیان پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دوسرے صدارتی مباحثے میں بھی ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 57فیصد ووٹ حاصل کرکے شکست دی تھی۔

  • الیکشن کمیشن کا مسلم لیگ ن کوانتخابی نشان الاٹ کرنے سےانکار

    الیکشن کمیشن کا مسلم لیگ ن کوانتخابی نشان الاٹ کرنے سےانکار

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کو انتخابی نشان الاٹ کرنے سے انکار کر دیااور جلد پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہےاور کہا ہےکہ انتخابات کی رپورٹ جمع کرانے تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائےگا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے پرمسلم لیگ (ن) نے جلد پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیااور اس سلسلے میں پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس بھی 17 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی عہدیداروں کا انتخاب کیاجائے گا اور میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بھی منتخب کر لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا حمزہ شہباز کو شوکازنوٹس

    واضح رہے کہ رواں سال اگست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماحمزہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے -63 جہلم کے ضمنی انتخاب کے لیے مہم چلانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

  • عامر خان نے سنجے دت کےوالدکا کردار کرنے سے انکار کردیا

    عامر خان نے سنجے دت کےوالدکا کردار کرنے سے انکار کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے باپ کا کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جس فلم کاحصہ بن جائیں وہ سپرہٹ ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلوں کا شدت سے انتظار رہتا ہے تاہم عامر خان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے باپ کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان نے کچھ روزقبل اداکارسنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کے باپ اور اپنے وقت کے لیجنڈ اداکارسنیل دت کا کردارادا کرنے کے لیے حامی بھر لی تھی تاہم اب بالی ووڈ سپر اسٹار نے سنیل دت کا کردارادا کرنے سے معذرت کرلی.

    مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخانکی جانب سے سنیل دت کا کردار ادا کرنے سے انکارکی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ ان کے انکار کے بعد فلم کے ہدایت کار نےسنجےدت کے باپ کے کردارکے لیے دوسرے اداکارکی تلاش شروع کردی ہے.

    واضح رہےکہ سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کے لیے اداکارہ سونم کپور سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جبکہ عامر خان خان کے منع کرنے کے بعد فلم 2017 تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے.

  • بھارتی لڑکی گیتا نے سرپرستی کے دعویداروں کو پہچاننے سے انکار کردیا

    بھارتی لڑکی گیتا نے سرپرستی کے دعویداروں کو پہچاننے سے انکار کردیا

    کراچی : اے آر وائی نیوز کی آواز پر گیتا کی شناخت کیلئے ایک بھارتی خاندان نے فیصل ایدھی سے رابطہ کر لیا۔لیکن گیتا نے مذکورہ خاندان کو پہچاننے سے انکار کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سننے اور بولنے سے معذوربھارتی شہری گیتا کی آواز بن گیا۔ گیتا کی کہانی آے آر وائی نیوزکی زبانی سننے کے بعد بھارت سے ایک خاندان نے ایدھی ہوم رابطہ کرلیا۔

    لیکن جب گیتا کو مذکورہ خاندان کے افراد کی تصویرِیں دکھائی گئیں تو گیتا نے پہچاننے سے انکار کردیا۔ امرتسر سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کا دعویٰ ہے کہ ان کی بچی بھی بارہ سال پہلے لاپتہ ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ اے آروائی نیوز کے مارننگ شو میں گیتا کو دیکھنے اور اُس کی کہانی سننے کے بعد بھارتی سرکار بھی جاگ اٹھی اور فوراً اپنے ہائی کمشنر کو کراچی بھیج دیا تھا۔

  • پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔متعلقہ شخص نے اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں پولیو ورکرز کی ٹیم جب ایک بچے کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے اس کے گھر پہنچی تو بچی کے ماموں نے اعتراض کیا اور لاکھ سمجھانے کے باوجود نہیں مانا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور پولیس کی موجودگی میں یہ شخص اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے مسلسل انکار کرتا رہا جس پر پولیس اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو مداخلت کرنا پڑی۔

    مسلسل نہ نہ کی تکرار کے بعد بالآخر اس شخص نے بچی کو قطرے پلوا ہی دیئے۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے کار سرکار میں مداخلت پر متعلقہ شخص کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے مذکورہ شخص نے معذرت کا اظہار بھی کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اورپولیس اہلکا راسے پکڑ کر تھانے لے گئے۔

  • وزارت خزانہ کا پی آئی اے کو قرضہ دینے سے انکار

    وزارت خزانہ کا پی آئی اے کو قرضہ دینے سے انکار

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پاکستان کی قومی ایئرلائن کو پندرہ ارب روپے قرضہ دینے سے انکار کردیا ہے اور قومی ایئرلائن پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے اپنی کارکردگی کو ٹھیک کریں۔

    ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پی آئی اے شاہ نواز رحمان نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ انہیں دو ماہ کے اخراجات کیلئے پندرہ ارب روپے کی اشد ضرورت ہے جن میں بینکوں کو مارک اپ اورلیز پر حاصل کیے گئے طیاروں کا کرایہ بھی ادا کرنا ہے ، چار ارب روپے ماہانہ بینکوں کے مارک اپ اور کرائے پر چلا جاتا ہے ۔

    جس پروزارت خزانہ نے قومی ایئر لائن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شعبہ مارکیٹنگ کی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اپنے روینیو میں اضافہ کے ساتھ اپنی پروازوں کے شیڈول میں بھی بہتری لائے تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم ہوسکے۔

    وزارت خزانہ نے بھی ایم ڈی پی آئی اے سے کہا کہ اتنی رقم قرضہ نہیں دے سکتے قومی ایئرلائن پر پہلے ہی واجبات ہیں۔