Tag: انکشاف

  • وزیراعظم پربھارتی خفیہ ایجنسی کے حملے کی منصوبہ بندی کاانکشاف

    وزیراعظم پربھارتی خفیہ ایجنسی کے حملے کی منصوبہ بندی کاانکشاف

    اسلام آباد: بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ کا وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اہم شخصیات پر حملے کا انکشاف ہوا ہے۔

    وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اہم شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کرچکی ہے۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں اپنے ایجنٹس کو خصوصی ٹاسک دیا ہے کہ وہ وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اہم شخصیات کی ریکی کریں ۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور حافظ محمد سعید کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اس حملے کا مقصد پاکستان میں انارکی پھیلاناہے۔

  • عبید کے ٹو نے مزید 12ملزمان کے ناموں کا انکشاف کردیا

    عبید کے ٹو نے مزید 12ملزمان کے ناموں کا انکشاف کردیا

    کراچی : گرفتار دہشت گرد عبید کے ٹو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ جیل امان اللہ نیازی کو صولت مرزا کو سہولتیں نہ دینے پر ہلاک کیا گیا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد عبید کے ٹو نے انکشاف کیا ہے کہ صولت مرزا کو جیل میں سہولتیں نہ دینے پر ڈپٹی سپرنیٹنڈنٹ جیل امان اللہ نیازی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    امان اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عبید کے ٹو نے مزید بارہ ملزموں کے ناموں کا انکشاف کیا ہے۔

    جن میں نعمان عرف نومی ، ساجد عرف سجو ، عرفان عرف گنا، زاہد عرف مزمل اور دیگر ملزمان شامل ہیں جو سب مفرور ہیں۔

    ڈپٹی سپرنیٹنڈنٹ پر حملے کے دوران امان اللہ نیازی سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے ، عدالت نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

  • کراچی پولیس کے افسران کا انڈرورلڈ سےرابطوں کاانکشاف

    کراچی پولیس کے افسران کا انڈرورلڈ سےرابطوں کاانکشاف

    کراچی: سندھ پولیس کے اہم افسران کے انڈر ورلڈ سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے،پولیس افسران ان مجرموں کے پاس نہ صرف حاضری دیتے تھے بلکہ ان سے پیسے بھی لیتے تھے۔

    کراچی پولیس جرائم پیشہ افراد کی سرپرست بن گئی، رینجرز کوملےایسے ثبوت جس نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

    دو روز پہلے رینجرز سے مقابلے میں مارے جانے اہم انڈر ورلڈ کارندےسلیم ڈالر کے اہم پولیس افسران اور سیکیورٹی اداروں کے ذمہ داران سےرابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

     ذرائع کے مطابق پولیس افسران سلیم ڈالر کے پاس باقاعدہ حاضری دینے آتے تھے جنہیں سلیم ڈالر پیسے دیکر خوش رکھتا تھا۔

     سلیم ڈالر کی موت کے بعد شہر میں بکیوں کا سیٹ اپ بھی بے نقاب ہوا ہے،رینجرز نے حساس ادارے کی مدد سے انڈر ورلڈ ملزمان سے رابطوں میں رہنےوالےافسران کی فہرست تیار کرلی ہے جن کے خلاف جلدکارروائی متوقع ہے۔

  • پاکستان سمیت 30ممالک کے سو بینکوں سے کروڑوں ڈالرز چوری

    پاکستان سمیت 30ممالک کے سو بینکوں سے کروڑوں ڈالرز چوری

    روس: روسی ماہرین نے دنیا کی سب سے بڑی سائبر واردات کا انکشاف کیا ہے، کمپیوٹر ہیکرز نے روس چین اور پاکستان سمیت تیس ممالک کے سو بینکوں سے کروڑوں ڈالرز چرالئے ہیں۔

    روسی سیکیورٹی کمپنی کے مطابق ہیکرز نےامریکا اور یورپ کے مختلف بینکوں سے ایک ارب ڈالر چوری کیے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سائبر حملے روس، جرمنی، پاکستان، امریکا، چین، یوکرین اور کینیڈا سمیت تیس ممالک کے سو سے زائد بینکوں پر کیے گئے، ان حملوں کے پیچھے روس، یوکرین اور چین سے تعلق رکھنے والے ہیکرز کا ہاتھ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز نے ان سائبر حملوں میں صارفین کی معلومات چرانے کے بجائے براہ راست انہیں رقم سے محروم کیا ہے۔

    روس کے اینٹی وائرس سافٹ ویئر بنانے والے ادارے کے مطابق تیس ممالک میں ایسی ہارڈ ڈرائیوز ملی ہیں، جن میں جاسوسی کے پروگرامز انسٹال کئے گئے ہیں۔

    روسی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ سافٹ ویئرز روس، پاکستان ،افغانستان، چین اور دیگرممالک میں پائی گئی ہیں۔

  • حمزہ شہباز کی سرپرستی میں چلنے والے گروہ کا انکشاف

    حمزہ شہباز کی سرپرستی میں چلنے والے گروہ کا انکشاف

    لاہور: پی آئی اے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی سرپرستی میں چلنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، جو بیرون ملک سے بغیر کرایہ سامان منگواتا ہے، پی آئی اے سکیورٹی اینڈ ویجیلنس نے اعلیٰ حکام کو گروہ کے بارے میں خط بھی لکھ دیا۔

    پی آئی اے سکیورٹی اینڈ ویجیلنس نے اعلیٰ حکام کو خط لکھ کر انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے میں وزیر اعلٰی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی سرپرستی میں ایک گروہ بیرون ملک سے بغیر کرایہ سامان منگواتا ہے۔

    خط میں پی آئی اے کے ملازمین نذر بھٹی اور روحیل ظہور کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ حمزہ شہباز کا نام استعمال کر کے ڈیوٹی ملازمین سے سامان زبردستی لے جاتے ہیں۔

     لاہور ایئرپورٹ پر چند روز پہلے پیش آنے والے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بھاری مقدار میں آب زم زم لانے والے مسافر وسیم نور نے کرایہ ادا نہیں کیا جسے پی آئی اے ملازم نذر بھٹی حمزہ شہباز کا نام استعمال کر کے زبردستی لے گیا۔

    اس خط میں مسافر فدا حسین کا بھی ذکر کیا گیا، جسے زائد سامان لانے کی پاداش میں پکڑا گیا لیکن اس نے تین سو ریال کرایہ ادا کر کے سامان کلیئر کرا لیا۔

  • انٹرنیٹ راﺅٹر امریکہ کا جاسوسی آلہ ہے، انکشاف

    انٹرنیٹ راﺅٹر امریکہ کا جاسوسی آلہ ہے، انکشاف

    لندن: آج کل انٹرنیٹ کا دور ہے، امریکہ جب کسی کام کو جرم قرار دے اور واویلا کریں تو سمجھ لیجئے کہ وہ خود اس جرم کا سب سے بڑھ کر ارتکاب کررہا ہے۔

    پچھلے کچھ سالوں کے دوران امریکہ نے چین کے خلاف ٹیلی کمیونیکیشن کے آلات کے ذریعے جاسوسی کے الزامات پر بے پناہ شور مچا رکھا تھا، امریکہ کا دعویٰ تھا کہ چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ٹیلی کمیونیکیشن کے جو آلات امریکہ میں بیچتی ہیں ان میں جاسوسی کے آلات لگے ہوتے ہیں اور جب امریکی کمپنیاں اور لوگ ان آلات کو استعمال کرتے ہیں تو ان کی ساری معلومات چینی حکومت کو مل جاتی ہیں۔

    امریکی صحافی مصنف گلین گرین والڈ نے انکشاف کیا ہے کہ چین تو پتہ نہیں لیکن امریکہ یہ کام  کررہا ہے اور نہ صرف چین کے ساتھ بلکہ ساری دنیا کے ساتھ کر رہا ہے، امریکہ سے دوسرے ممالک کو برآمد کئے جانے والے ٹیلی کمیونیکیشن آلات میں خفیہ جاسوسی آلات نصب کئے جاتے ہیں۔ جب ان آلات کو لوگ استعمال کرتے ہیں تو ان آلات کا امریکہ میں رابطہ ہوجاتا ہے اور یہ استعمال کرنے والوں کی تمام معلومات امریکہ کو پہنچاتے ہیں۔

    امریکہ ان آلات کو کنٹرول بھی کرسکتا ہے اور اپنی مرضی کے کام بھی کرواسکتا ہے، امریکہ کا جاسوسی کا یہ نظام اب دنیا بھر کے ممالک میں پھیل چکا ہے۔

  • انسداد پولیومہم، قطرےپلائے بغیرگھروں پرنشانات لگائے جانیکا انکشاف

    انسداد پولیومہم، قطرےپلائے بغیرگھروں پرنشانات لگائے جانیکا انکشاف

    کراچی: سرعام کی ٹیم نے پولیو مہم کی سنگین بے ضابطگیاں بے نقاب کردیں اور تیسرے درجے کی پولیو ویکیسن دینے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

    کراچی کے حساس علاقوں میں پولیو ویکسینیشن کے باجود بچوں مہلک وائرس کا شکارکیوں کرہوتے ہیں، سرعام کی ٹیم نے انسداد پولیو مہم کی ناکامی راز فاش کردیا ہے، انسداد پولیو مہم کی ٹیم کے ارکان بچوں نہ صرف پولیو کے قطروں سے محروم رکھتے ہیں بلکہ ویکسین کو گٹر اور ندی نالوں میں ضائع کردیتے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم کے اجلاس اور وفاقی حکومت کے نوٹسز بھی بے سود ثابت ہوگئے۔

    سرعام کی ٹیم نے پولیو ورکرز بن کرثبوت حاصل کرلئے جس سے انکشاف ہوا کہ بچوں کو قطرے پلانے کے بجائے نالیوں میں پھینک دیئے جاتے ہیں بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے بغیرگھروں پرنشانات لگائے جاتے ہیں۔

    سابق سربراہ او ای پی آئی ڈاکٹر سلمٰی کوثر نے اے آروائی نیوز کی رپورٹ پرحیرت کا اظہار کیا، اے آروائی نیوز پر انسداد پولیو مہم کی خبر نشر ہوتے ہی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو فوری تحقیقات حکم دیا اور انسداد پولیو مہم ہونے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی پر اے آروائی نیوز اور سرعام کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

  • کانگو میں پولیس نے مبینہ آپریشن میں 51 افراد مار دیئے، ہیومن رائٹس واچ

    کانگو میں پولیس نے مبینہ آپریشن میں 51 افراد مار دیئے، ہیومن رائٹس واچ

    کنشاسا: ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جمہوریہ کانگو نے پولیس کے ذریعے سے اپنے مخالفین کو قتل کرنا شروع کردیا ہے اور حالیہ واقعے میں 51افراد کو قتل کردیا گیا ہے اور33افراد لاپتہ ہیں۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کانگو کی حکومت کی جانب سے گزشتہ نومبر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان شروع کیا تھا تاہم جرائم پیشہ افراد کی آڑ میں آپریشن کے ذریعے حکومت اپنے مخالفین کو قتل کررہی ہے۔

    رپورٹ میں بتائےگئے واقعے کے حوالے سے کانگو کی حکومت نے ناتو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید جبکہ حکومتہ عہدیداروں نے کسی قسم کا تبصرہ کر نے سے بھی گریز کیا ہے، تاہم حکومت کے نمائندوں نے مذکورہ رپورٹ کو مسترد کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ اس طرح کی رپورٹس کا مقصد کانگو حکومت کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

    ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے مقامی آبادی میں خوف و حراس پیدا کرنے کیلئے خاندان کے اراکین کے سامنے اور بازاروں میں نہتے نوجوان مردوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے واقع کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی ہے اور کانگو کی حکومت کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔