Tag: انکم ٹیکس ریٹرن

  • گزشتہ سال کی نسبت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ

    گزشتہ سال کی نسبت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ

    اسلام آباد : رواں سال انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ ہوا، 18 لاکھ 53 ہزار 601 افراد نے 2024 کیلئے ریٹرن فائل کئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب تک 48 لاکھ 78 ہزار 870 سے زائد افراد ریٹرن جمع کرا چکے ہیں، 18 لاکھ 53 ہزار 601 افراد نے 2024 کیلئے ریٹرن فائل کی۔

    گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ٹوٹل 25 لاکھ 29 ہزار ریٹرن فائل ہوئے تھے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 8 لاکھ 97 ہزار ریٹرن بھی فائل ہوئے تھے۔

    سال 2024 کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ 31 اکتوبرکو ہوسکتا ہے ، تاریخ میں توسیع نہ ہونے پر انفرادی طور پر ریٹرن فائل کرنے کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔

    یاد رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔

    اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع بینک تعطیلات کی وجہ سے کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ایف بی آر کو 30 ستمبر 2024 تک تقریباً 36 لاکھ 60 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران موصول ہونے والے گوشواروں 19 لاکھ 50 ہزار کے مقابلے میں تقریباً 88 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ برس 62 لاکھ 40 ہزار ریٹرن فائل کیے گئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں14دن کی توسیع کی گئی ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے14اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، ایف بی آر کے مطابق ٹیکس بار نے بھی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

    واضح رہے کہ تاجروں کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں خرابی سے گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست وزیر خزانہ کو بھجوائی تھی جس کے مطابق آخری تاریخ میں15دن کی توسیع کرنے کا کہا گیا تھا۔

    ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی حتمی منظوری وزیر خزانہ نے دی ہے جو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے کی گئی۔

  • انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ،  تاجروں کا مطالبہ سامنے آگیا

    انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ، تاجروں کا مطالبہ سامنے آگیا

    کراچی : تاجروں نے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کا مطالبہ کردیا اور کہا سسٹم میں خرابی سےگوشوارےجمع کرانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کا مطالبہ کردیا۔

    تاجران پاکستان نے کہا کہ انکم ٹیکس جمع کرانےمیں تکنیکی مشکلات،آن لائن سسٹم کی خرابی کاسامناہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کی جائے۔

    دوسری جانب صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آرانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کرے، معاشی مشکلات کےپیش نظرتوسیع ضروری ہے۔

    اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ تاجر وں کو ٹیکس جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے، سسٹم میں خرابی سے گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

    خیال رہے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری روز ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پرغور شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کی وطن واپسی پرتاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پربہت بوجھ ہے، اٹھائیس ستمبرتک انتیس لاکھ گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس اس تاریخ تک چودہ لاکھ گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی گئی۔ ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کی ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق شہری اب 31 دسمبر تک اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کراسکتے ہیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر تک 19 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے جبکہ سال 2018 میں تقریباََ 27 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے تھے۔

    شبر زیدی کا امریکا جیسا جدید ٹیکس سسٹم لانے کا عندیہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے سسٹم کو زیادہ سے زیادہ خود کار بنانے کی کوشش کررہے ہیں، امریکا کی طرز پر ٹیکس گزاروں کی معلومات جمع کی جائیں گی۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن اب آن لائن کی جاسکتی ہے، آئندہ سال فیس لیس ای آڈٹ سسٹم متعارف کرائیں گے جس کی مدد سے معلوم ہوگا کہ کون آڈٹ کر رہا ہے، ورلڈ بینک کی معاونت سے ٹیکس قوانین اور ایف بی آر کے پراسیس پیچیدہ ہیں جنہیں آسان بنایا جا رہا ہے۔

  • انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    اسلام آباد / کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم (آمدن) ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں پانچویں بار توسیع کردی۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی گئی جس کے تحت اب انکم ٹیکس گوشوارے16دسمبر2019تک جمع کرائےجاسکتے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق اس سے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے کی آخری تاریخ 30نومبر2019 مقرر کی گئی تھی۔

    اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی آخری تاریخ 2 اگست، 31 اگست، 31 اکتوبر، 30 نومبر مقرر کی تھی البتہ تاریخ میں اب ایک بار پھر توسیع کردی۔

    مزید پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

    یاد رہے کہ گزشتہ حکومت میں مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد ریٹرن فائل کرنے والے شخص کو اضافی رقم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑتی تھی اس کے علاوہ آڈٹ کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑتا تھا البتہ تحریک انصاف نے گزشتہ معاشی سال میں بھی ریٹرن جمع کرانے والوں کو سہولت فراہم کی جس کے مثبت اثرات نظر آئے۔

    حکومت نے رواں مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ۔ جس میں سے ٹیکس وصولی کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، اس ضمن میں ملکی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت مسلسل مختلف اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 69 فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 لاکھ 60 ہزار فائلرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 15 لاکھ تھی۔ ایف بی آر کے مطابق وہ لوگ غیر منقولہ جائیداد یا 1000 سی سی کی گاڑی رکھنے ہیں وہ بھی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں گے۔

  • انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

    انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم (آمدن) ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کی اور آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کردی۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی جس کے بعد اب 30 نومبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے جاسکیں گے۔

    قبل ازیں چیئرمین ایف بی آر نے اعلان کیا کہ اکتوبر میں مہینے میں 320 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا جس گزشتہ اکتوبر کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مقامی ٹیکس وصولی میں25 فیصدکااضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں کمی کے باعث ٹیکس وصولی میں50 ارب روپے کم وصول بھی ہوئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی آخری تاریخ 2 اگست، 31 اگست، 31 اکتوبر مقرر کی تھی البتہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی۔

    null

    null

    گزشتہ حکومت میں مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد ریٹرن فائل کرنے والے شخص کو اضافی رقم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑتی تھی اس کے علاوہ آڈٹ کے مرحلے سے بھیگزرنا پڑتا تھا البتہ تحریک انصاف نے گزشتہ معاشی سال میں بھی ریٹرن جمع کرانے والوں کو سہولت دی۔

    مزید پڑھیں: رواں سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 25 لاکھ تک جاپہنچی

    یہ بھی یاد رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال 2020-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔ جس میں سے ٹیکس وصولی کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے ملکی معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت مختلف اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔اس ضمن میں سب سے پہلے 14 مئی کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی جو تین جولائی کو ختم ہوئی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایف بی آر کی جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 69 فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 لاکھ 60 ہزار فائلرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 15 لاکھ تھی۔ ایف بی آر کے مطابق وہ لوگ غیر منقولہ جائیداد یا 1000 سی سی کی گاڑی رکھنے ہیں وہ بھی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں گے۔

  • تنخواہ دارشہری اب ٹیکس آسانی سے ادا کرسکیں گے

    تنخواہ دارشہری اب ٹیکس آسانی سے ادا کرسکیں گے

    اسلام آباد: تنخوا دار شہریوں کے لیے ٹیکس ادائیگی آسان بنانے کے لیے ایف بی آر نے اہم قدم اٹھا لیا، ایف بی آر تنخواہ دار شہریوں کے لیے موبائل ایپ آج لانچ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ایک اور آسانی متعارف کرائی ہے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ موبائل ایپ سے شہری انکم ٹیکس ریٹرن آسانی سے فائل کریں گے۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار شہری اسمارٹ فون کے ذریعے ٹیکس ادا کر سکیں گے، یہ موبائل ایپ ٹیکس نظام کو مکمل ڈیجیٹل کرنے میں اہم سنگ میل ہے۔

    گزشتہ ہفتے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ حکومتی اقدامات سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا، ٹیکس دہندگان کی تعداد 27 فی صد بڑھ گئی، ٹیکس وصولیاں مقررہ اہداف کے مقابلے میں 90 فی صد تک ہوئیں، جب کہ ریونیو کلیکشن میں 25 فی صد اضافہ ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 27 فی صد اضافہ ہوا، سیلز ٹیکس ریفنڈ نظام آٹو کر دیا: حفیظ شیخ

    انھوں نے بتایا کہ پچھلے سال 19 لاکھ جب کہ اس سال 25 لاکھ ٹیکس فائلر بنے ہیں، فائلرز کی تعداد میں 25 فی صد اضافہ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ شبر زیدی نے کہا تھا کہ 500 گز سے زاید کے گھر یا 1 ہزار سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھنے والے افراد بھی لازماً ٹیکس ریٹرن فائل کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم ملک کی معیشت کو دستاویزی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر چکی ہے، مزید بھی کرنے جا رہی ہے۔