Tag: انکم ٹیکس کی چھان بین

  • ملک کے طاقتور طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

    ملک کے طاقتور طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے طاقتور طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں ایسوسی ایشنز کے ممبران ، صنعت کاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ماہرین کے ٹیکس حکام سے مذاکرات جاری ہے، ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال کے ڈیٹا پر طویل نشست ہوئی۔

    ملک کے طاقتور طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران ، صنعت کاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں اور بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبر،بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے موبائل نمبرز کی تصدیق کی جارہی ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ اور نادرا کا ڈیٹا اکھٹا کرکے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔

    یاد رہے دو روز قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تکنیکی ماہرین کی ٹیم ایف بی آر حکام سے ٹیکس پالیسی پر مشاورت کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تکنیکی ماہرین کا وفد ایف بی آرکیساتھ تقریباًایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پرمشاورت کرے گی ساتھ ہی ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کریں گے۔

    ذرائع ایف بی آر نے کہا تھا کہ ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے اور ماہرین کی مشاورت کا مقصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہو گا۔