Tag: انکم ٹیکس گوشوارے

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 14لاکھ 25ہزارافرادنےٹیکس گوشوارے جمع کرادیئے، انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔

    حکام نے واضح کیا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن والے ٹیکس ریٹرن فائل کرنےکے پابند ہیں۔

    ایف بی آر نے یہ بھی خبردار کیا نان فائلرزکی سمز،بجلی ،گیس کنکشن منقطع کیاجا سکتا ہے اور وارننگ کےبعدنان فائلرزکےبینک اکاونٹس بھی منجمدکرسکتے ہیں۔

    خیال رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کو ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکامی کا خدشہ ہے ، پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کو 2654 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ستمبر2024 میں 1190ارب روپےکاٹیکس جمع کرناہوگا، جولائی تاستمبرہدف حاصل نہ ہوا تو آئی ایم ایف منی بجٹ کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • نان فائلرز کے لئے اہم خبر! 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟

    نان فائلرز کے لئے اہم خبر! 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محصولات اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے نان فائلرز پر 2.5 فیصد سے بڑھا کر 90 فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نان فائلرزپر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے تک فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

    نئے اصول کے تحت اگر کوئی نان فائلر صارف 100 روپے کا بیلنس لوڈ کروائے گا تو اس میں سے 90 روپے ایف بی آر کو چلے جائیں گے۔

    اگر موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے سمز بلاک کرنے کے باوجود بھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے جاتے تو اس صورت میں اگر وہ کوئی دوسری موبائل فون سم نکلوا کر استعمال کرتے ہیں تو اس پر بھی نوے فیصد اضافی ٹیکس دینا پڑے گا۔

    نان فائلرز کے ہر دفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس، موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔

    ایف بی آر نے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی شناخت کرنے والی فہرستیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کو شیئر کردی ہیں اور سم کارڈز بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔

    حکام ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس جمع کرانے کیلئے ہفتہ کو دفاتر کھلے رہیں گے اور انفرادی گوشواروں کو سہولت دینے کیلئے متعلقہ افسران ڈیوٹی دیں گے۔

    اس کے علاوہ کارپوریٹ ٹیکس کیلئے لارج ٹیکس یونٹ بھی ہفتہ 28اکتوبر کو کھلےرہیں گے اور ریجنل ٹیکس آفس آرٹی اوز بھی ہفتہ کےدن خدمات سرانجام دیں گے۔

    یاد رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو‌ (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی ، جس کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے اکتیس اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

    خیال رہے یاد رہے فیڈرل بورڈآف ریونیو نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ہدف سے بھی زیادہ ٹیکس اکٹھاکرلیا، جولائی تاستمبر مقررہ ٹیکس ہدف سے چونسٹھ ارب روپے اضافی جمع کیے گئے۔

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کےلیے  بڑا ریلیف آگیا

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کےلیے بڑا ریلیف آگیا

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو‌ (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی، جس کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے اکتیس اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو‌ (ایف بی آر) سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کےلیے بڑا ریلیف آگیا، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

    اس حوالے سے نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے اکتیس اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، توسیع کا فیصلہ ٹیکس باراورتاجرتنظیموں کی درخواست پر کیا گیا۔

    یاد رہے فیڈرل بورڈآف ریونیو نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ہدف سے بھی زیادہ ٹیکس اکٹھاکرلیا، جولائی تاستمبر مقررہ ٹیکس ہدف سے چونسٹھ ارب روپے اضافی جمع کیے گئے۔

    ترجمان ایف بی آر نے بتایا تین ماہ میں ایک ہزار نو سو ستتر ارب روپے کا ٹیکس ہدف تھا اور دو ہزار اکتالیس ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا ، صرف ستمبرمیں آٹھ سو چوراسی ارب روپے ٹیکس جمع ہوا جبکہ ستمبر دو ہزار تئیس میں ٹیکس ہدف سات سو ننانوے ارب روپے تھا، اب تک اٹھارہ لاکھ نوے ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں۔۔

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے ، ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جو لوگ گوشوارے جمع نہیں کراسکے وہ پندرہ دن کی درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں انکم (آمدن) ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے آخری تاریخ کا انتظار کرنے کی روش ختم کرنا ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جو لوگ گوشوارے جمع نہیں کراسکے وہ پندرہ دن کی درخواست دے سکتے ہیں۔

    دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے خط میں کچھ مسائل اٹھائے ہیں، یہ ٹیکس سال 2023 کے ریٹرن فائل کرنے سے متعلق نہیں ہیں، ان مسائل کو ادارے میں پہلے ہی حل کیا جا چکا ہے۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اس سال سسٹم کی سست روی یا سسٹم کی خرابی سے متعلق کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا، یہ سسٹم ریٹرن فائل کرنے کی درخواست کے ہموار کام کی عکاسی کرتا ہے، ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی ضرورت سے بچنے کے لیےسسٹم کو یقینی بنایا گیا تھا۔

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع پر غور

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع پر غور

    اسلام آباد: ذرایع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع پر غور کیا جا رہا ہے، گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرانے کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کا امکان ہے، تاریخ میں توسیع کا حتمی فیصلہ آج رات ہوگا۔

    ذرایع نے کہا ہے آج وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں معیشت پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم کو جولائی سے ستمبر تک ٹیکس آمدن پر بریفنگ دی جائے گی۔

    پہلی سہ ماہی میں خسارے اور اخراجات پر بھی بریفنگ دی جائے گی، پٹرولیم مصنوعات کی یکم اکتوبر کے لیے قیمتوں پر بھی غور ہو سکتا ہے، اجلاس میں کاروبار کے لیے شناختی کارڈ کی شرط نرم کرنے بھی غور ہو سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  رواں سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 25 لاکھ تک جاپہنچی

    یاد رہے گزشتہ ماہ ایف بی آر کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 69 فی صد اضافہ ہوا، اضافے کے بعد گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد پچیس لاکھ ہوئی ہے۔

    گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 لاکھ 60 ہزار فائلرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 15 لاکھ تھی۔

    گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں یہ اضافہ تاریخی ہے، رواں مالی سال کے لیے حکومت نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 550 ارب روپے رکھا ہے۔

  • رواں سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 25 لاکھ  تک جاپہنچی

    رواں سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 25 لاکھ تک جاپہنچی

    اسلام آباد : رواں سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 69فیصد اضافہ ہوا ، اضافے کے بعد گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد پچیس لاکھ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا اکیس اگست تک انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد میں ایک سال کے دوران 69 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال کےمقابلےمیں تیرہ لاکھ ساٹھ ہزار فائلرزکااضافہ ریکارڈکیا گیا

    ان لینڈ ریونیو آپریشنز کے سربراہ بختیار محمد کے مطابق 21 اگست 2019 تک انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ ہوگئی تھی، گزشتہ سال یہ تعداد 15 لاکھ تھی.

    گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعدادمیں یہ اضافہ تاریخی ہے، رواں مالی سال کیلئےحکومت نےٹیکس وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار پانچ سو پچاس ارب روپے رکھا ہے۔

    ان لینڈ ریونیو آپریشنز کے سربراہ بختیار محمد نے کہا کہ ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ تک جا پہنچی ہے جو کہ حوصلہ افرا بات ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافے پر ایف بی آر چیئرمین شبر زیدی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

    اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق حکومتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارے میں 73 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جولائی 2018 میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2.13 ارب ڈالر تھا جو 2019 میں کم ہوکر 579 ملین ڈالر رہ گیا، جو کہ مجموعی خسارے کا 72 فیصد ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوکر مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا 2.5 فیصد رہ گیا۔ 2018 میں یہ جی ڈی پی کا 8.3 فیصد تھا۔

  • ٹیکس ریٹرنزداخل کرانے کے رجحان میں اضافہ

    ٹیکس ریٹرنزداخل کرانے کے رجحان میں اضافہ

    وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج اور ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کے لئے آگاہی اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق بھرپورمہم کے نتیجے میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے .

    رواں سال کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 16 دسمبر 2013 تک 8 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے جبکہ گزشتہ سال کے اتنے ہی عرصے میں جمع کرائے گئے گوشواروں کی تعداد 7 لاکھ11 ہزار تھی ۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق رواں سال کے لئے جمع کرائے جانے والے ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ انکم ٹیکس گوشواروں کی ایک قابل ذکر تعداد ابھی اندراج کے مختلف مراحل میں ہے ۔

    توقع کی جارہی ہے کہ جن ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی گئی ہے وہ بھی ایک یا دو ہفتوں میں اپنے گوشوارے جمع کرادیں گے ، اسی طرح وہ کمپنیاں جنہوں نے اپنے کھاتے 30 جون 2013 تک بند کئے ہیں انہیں 31 دسمبر 2013 تک گوشوارے جمع کرانے ہیں۔

    توقع ہے کہ 31 دسمبر 2013 تک ان کمپنیوں کے 25 ہزار گوشواروں سمیت ایک لاکھ 25 ہزار مزیدگوشوارے جمع ہوں گے ۔