Tag: انکوائری کا آغاز

  • نیب کا احد خان چیمہ کی اہلیہ کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز

    نیب کا احد خان چیمہ کی اہلیہ کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز

    لاہور : نیب حراست میں موجود سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد بھی نیب کے شکنجے میں آ گئیں اور صائمہ احد سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اہلیہ کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کر دیا اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ہیں، احد خان چیمہ کی اہلیہ سرکاری آفیسر ہیں۔

    سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اہلیہ کو اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ سے تفتیش کے دوران ایسے شواہد ملے ہیں، جس میں ان کی اہلیہ کے نام بہت سے اثاثے ہیں، جس کی تحقیق کے لئے صائمہ احد کو طلب کیا گیا ہے۔

    احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد چیمہ ڈی ایم جی گروپ سے تعلق رکھتی ہیں ، صائمہ چیمہ کچھ ہفتے قبل ڈی سی اوکاڑہ تھیں، انہیں وہاں سے ہٹاکر محکمہ صحت پنجاب میں تعینات کیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی : سابق ڈی جی ایل ڈی اے گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے کہنا تھا  کہ احد چیمہ کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    احد چیمہ پنجاب حکومت کے طاقتور افسر شمار کیے جاتے ہیں، یہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے جب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں پڑے پییمانے پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کی نیب تحقیقات کر رہا ہے۔

    احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد ایک جانب پنجاب بیورو کریسی احتجاج کیا تو دوسری جانب چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، نیب اہلکاروں نے احد کے قریبی عزیز شاہد شفیق کو گرفتار کر لیا تھا، گرفتار ملزم شاہد شفیق پیرا گون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو کا قریبی ساتھی ہے، جسے نیب نے احد چیمہ کے انکشاف پر گرفتار کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • نیب نے نوازشریف کیخلاف ایک اورانکوائری کا آغازکردیا

    نیب نے نوازشریف کیخلاف ایک اورانکوائری کا آغازکردیا

    لاہور: نوازشریف کےخلاف نیب میں ایک اور انکوائری کا آغاز کردیا گیا، ایل ڈی اے کےغیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری کا آغاز کردیا ہے، نیب نے سابق وزیر اعظم سمیت13بیورو کریٹس اور دیگر اہم شخصیات کو شامل تفتیش کیا ہے۔

    نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایل ڈی اے کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لئے 29ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

    اس سلسلے میں نیب نے لاہور پولیس سے بھی مدد مانگ لی، لاہور پولیس کو سمن کی تکمیل کیلئے ہدایات جاری کردیں گئیں۔


    مزید پڑھیں: نواز شریف کے گرد گھیرا تنگ، نیب نے شواہد حاصل کرلیے


    نیب کا کہنا ہے کہ لاہورپولیس ایس ایچ اوز کی مدد سے سمن کی تکمیل کرائیں، قومی احتساب بیورو نے سابق بیورو کریٹس اور ایل ڈی اے سے فائدہ لینےوالے 13 افراد کو طلب کیا ہے۔


    مزید پڑھیں: پیش نہیں ہوں گے: نواز شریف کا نیب کو تحریری جواب


    نیب نے لاہور پولیس کو 29ستمبر تک سمن کی تکمیل کرانےکی ہدایت کی ہے۔ نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 25 پلاٹس من پسند بیورو کریٹس اور اعلیٰ افسران کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔