Tag: انگلش

  • اسپینش اداکارہ اینا ڈی آرمس کو انگلش سیکھنے کےلیے کتنی مشقت اٹھانا پڑی؟

    اسپینش اداکارہ اینا ڈی آرمس کو انگلش سیکھنے کےلیے کتنی مشقت اٹھانا پڑی؟

    اسپینش- کیوبن اداکارہ اینا ڈی آرمس نے ایک ویڈیو انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انھیں انگریزی زبان سیکھنے کے لیے کتنی مشقت اٹھانا پڑی۔

    نئے یوٹیوب انٹرویو میں انٹرٹینمنٹ ویکلی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسپینش- کیوبن اسٹار نے سابقہ بیان اپنے بیان کی تصدیق کی جو انھوں نے سیٹرڈے نائٹ لائیو کی میزبانی کے دوران دیا تھا، شو میں اینا نے کھل کر بتایا کہ انگریزی زبان سیکھنے کےلیے انھوں نے کتنی محنت کی۔

    اینا ڈی آرمس نے بتایا کہ فرینڈز شو دیکھ کر انھوں نے انگریزی سیکھی اور یہاں تک کہ میتھیو پیری کے کردار چاندلر بنگ کو انھوں نے بہترین استاد قرار دیا۔

    37 سالہ اسپینش اداکارہ نے بتایا کہ میرے لیے انگریزی زبان سیکھنے کا ایک طریقہ یہ تھا کہ پہلے اسے سنوں اور اس کےلیے مجھے ٹی وی آن کرنا پڑا۔

    گھوسٹڈ کی اداکارہ نے بتایا کہ فرینڈز ان شوز میں سے ایک تھا جسے میں نے انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھا تھا تاکہ میں اسے جمع کرسکوں اور لہجے پر عمل کر سکوں۔

    کیوبا سے لاس اینجلس منتقل ہونے کے بعد وہ صرف اسپینش اور بنیادی انگریزی بول سکتی تھیں، لہذا انھوں نے دو سال کے اندر محنت سے انگریزی سیکھی

    انھوں نے بتایا کہ میں اب بھی اپنی زبان کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہوں اور لاس اینجلس پہنچنے کے بعد میں یقینی طور پر بڑے آڈیشنز اور میٹنگز کے لیے تیار نہیں تھی۔

  • بریگزیٹ کے بعد برطانیہ میں نسل پرستی کے واقعات کا آغاز

    بریگزیٹ کے بعد برطانیہ میں نسل پرستی کے واقعات کا آغاز

    لندن: یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ میں پہلے ہی دن نسل پرستی پر مبنی واقعہ پیش آ گیا جس سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ برطانیہ میں نسل پرستانہ واقعات میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بریگزٹ کے پہلے ہی دن نسل پرستوں نے برطانیہ کے نارفوک کاؤنٹی کے شہر ناروچ میں رہایشی ٹاور میں انگریزی نہ بولنے والوں سے نفرت کے نوٹس چسپاں کر دیے جس سے غیر مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جس کے بعد فلیٹس کے مکینوں نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نسل پرستی پر مبنی نوٹس ناروچ کونسل کی عمارت کے اندر مختلف مقامات پر چسپاں کیا گیا، جس میں لکھا گیا کہ اگر آپ انگلش نہیں بول سکتے تو یہاں نہ رہیں، برطانیہ ہمارا ملک ہے جو ہمیں واپس مل گیا ہے اور انگریزی ہماری زبان ہے، اگر آپ ہماری زبان نہیں بول سکتے تو واپس وہیں چلے جائیں جہاں سے آئے ہیں۔

    نئی تاریخ رقم، برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو گیا، ملک بھر میں‌ جشن

    نسل پرستی پر مبنی نوٹس کے بعد عمارت کے مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، پولیس نے واقعے کی تفتیش نسل پرستی کے طور پر شروع کر دی ہے، لوکل کونسلرز نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

    واضح رہے کہ یکم فروری کو برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سےعلیحدہ ہو گیا ہے، تاہم علیحدگی کا یہ عمل 11 ماہ کے عبوری دور کے بعد اپنی تکمیل تک پہنچے گا۔ برطانیہ یورپ سے نئے سرے سے تعلقات کے لیے مذاکرات کرے گا، 11 ماہ کی عبوری مدت میں موجودہ قوانین پر معاملات جاری رکھے جائیں گے، بریگزٹ کے نفاذ کے بعد اب 31 دسمبرتک کا دور عبوری گا۔ اس دوران برطانیہ میں یورپی قوانین لاگو رہیں گے اور یورپی یونین سے تعلقات کے بارے میں تفصیلات طے کی جائیں گی۔