Tag: انگلش اسپنر عادل راشد بھی بابر اعظم کے معترف

  • بابر اعظم کے ایک اوور میں 4 بلند و بالا چھکے! ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کے ایک اوور میں 4 بلند و بالا چھکے! ویڈیو وائرل

    کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے بینجمن وائٹ کو چار چھکے کیا مارے ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی۔

    ڈبلن کے کلونٹارف کرکٹ کلب گراؤنڈ میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں نہایت جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بابر نے اپنے اسٹرائیک ریٹ اور کھیلنے کے انداز پر تنقید کرنے والے ناقدیدن کو اپنے بلے سے کرارا جواب دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی.

    بابر اعظم نے آئرش لیگ اسپنر کو ایک اوور میں چار بلند و بالا چھکے جڑے، بینجمن وائٹ کو انھوں نے اننگز کے 14ویں اوورمیں پہلا چھکا نہایت دلکش انداز میں اسٹریٹ پر مارا جبکہ دوسرا چھکا بھی سیدھ میں ہی گراؤنڈ سے باہر گیا۔ تیسرے چھکے کے لیے بیٹر نے لیگ سائیڈ کا انتخاب کیا۔

    ایک بال ڈاٹ کھیلنے کے بعد انھوں نے پھر گیند کو ہوا کے راستے گراؤنڈ سے باہر پھینک دیا جبکہ آخری بال پر انھوں نے ایک رن لینے پر اکتفا کی۔

    بابر نے اس میچ میں ایک ہی اوورز میں 25 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر بھی بنے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ریکارڈ بناتے ہوئے کئی نامور ملکی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔

    آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انھوں نے نہ صرف سلو اسٹرائیک ریٹ کے تاثر کی نفی کی بلکہ ایک اوور میں چار چھکے مارنے کے ساتھ کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔

    فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 178.57 رہا اور یہ اننگز پانچ چھکوں اور چھے چوکوں سے سجی ہوئی تھی۔

    یوں بابر اعظم نے ایک ہی جست میں محمد رضوان، آصف علی، عامر جمال اور خوشدل شاہ کو پیچھے چھوڑ دیا جنھوں نے ایک اوور میں زیادہ سے زیادہ 24 رنز بنا رکھے تھے۔

  • انگلش اسپنر عادل راشد بھی بابر اعظم کے معترف

    انگلش اسپنر عادل راشد بھی بابر اعظم کے معترف

    لندن: انگلش ورلڈ کپ وننگ ٹیم کے اسپنر عادل راشد بھی بابر اعظم کے معترف ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے لیگ اسپنر عادل راشد نے ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    عادل راشد نے کہا کہ لیکن حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے بابر اعظم مختصر فارمیٹ میں ویرات کوہلی سے بہتر ہیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلنے سے قبل دورہ نیوزی لینڈ میں ویرات کوہلی کی فارم متاثر کن نہیں رہی انہوں نے 11 اننگز میں صرف 218 رنز بنائے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ویرات، اسمتھ کے مقابلے میں بابر اعظم کو بولنگ کرنا مشکل ہے، معروف بولر کا اعتراف

    دوسری جانب بابر اعظم نے راولپنڈی میں اس سال بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میں 143 رنز بنائے تھے اس کے بعد وہ پی ایس ایل میں لیگ کی معطلی سے قبل 49.29 کی اوسط سے 345 رنز بنا کر عمدہ فارم میں تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ایش سودھی نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں اپنے فائب فائیو کو ترتیب دیا جس میں انہوں نے بابر اعظم کو پہلے نمبر پر رکھا تھا دیگر چار کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور اسٹیو اسمتھ شامل تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بابر کو بولنگ کرنا واقعی مشکل لگتا ہے، ہم نے بابر اعظم کے خلاف یو اے ای میں گرمی کے سیزن میں کرکٹ کھیلی تھی اور انہوں نے مجھے بہت اچھا کھیلا ہے۔