Tag: انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر

  • انگلینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، جوفرا آرچر

    انگلینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، جوفرا آرچر

    اسٹار انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے کہا ہے کہ وہ ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں جبکہ وہ مزید انجریز سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں۔

    آرچر 2019 میں بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کے بعد سے فٹنس مسائل کے ساتھ جدوجہد کرتے رہے ہیں، تاہم اب وہ صحتیاب ہورہے ہیں اور جون میں امریکا اور اپنے آبائی علاقے کیریبین جزائر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    آخری بار 11 ماہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے فاسٹ بولر کو اب بھی یقین نہیں کہ وہ میگا ایونٹ میں حصہ لے پائیں گے یا نہیں، وہ دائیں کہنی میں بار بار ہونے والے اسٹریس فریکچر کی وجہ سے مسابقتی کرکٹ سے باہر ہوئے تھے۔

    آرچر نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے مجھے نہیں معلوم کہ مجھے مزید کتنا انتظار کرنا پڑیگا، میں نے کافی عرصے سے کرکٹ نہیں کھیلی۔ پچھلے سال میں نے جنوری سے مئی تک کرکٹ کھیلی تھی۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ میں واقعی میں ٹیم میں رہنا چاہتا ہوں۔ میں پرانے گھر میں واپس کھیلنا چاہتا ہوں۔ میں اس سال انگلینڈ کے لیے نہیں کھیلا، لہذا میں سمجھتا ہوں کہ اگر ورلڈکپ کھیلوں تو یہ واقعی بہت اچھا ہوگا۔

    انگلینڈ نے ان کے لیے محتاط رویہ اپناتے ہوئے انھیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے سے روک دیا جبکہ انھیں اگلے سال تک ٹیسٹ کرکٹ سے بھی باہر رکھا گیا ہے۔

    جوفرا کو انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتارنے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں وہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

  • جوفرا آرچر کے لیے خصوصی پیشکش، وکٹیں اُڑاؤ، قیمتی انعام پاؤ

    جوفرا آرچر کے لیے خصوصی پیشکش، وکٹیں اُڑاؤ، قیمتی انعام پاؤ

    لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے لیے کمپنی نے خصوصی آفر کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ بولر جو ایشز سیریز میں کینگروز بلے بازوں کے لیے دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں، آرچر نے تین ٹیسٹ میچز میں 13 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

    جوفرا آرچر کا منفرد بولنگ اسٹائل ہے وہ گلے میں سونے کی چین اور ہاتھ میں گھڑی پہن کر ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔

    انگلش فاسٹ بولر کے لیے جیولری بنانے والی کمپنی نے خصوصی آفر دی ہے کہ ایشز سیریز میں جتنی وکٹیں لیں گے سونے کی چین میں اتنے قیمتی پتھر روبی لگائی جائیں گے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر کے لیے ایک ایسی سونے کی چین تیار کی جارہی ہے جس میں قیمتی پتھر ’روبی‘ لگایا جائے گا اور وہ جتنی وکٹیں حاصل کریں گے اتنے ہی روبی پتھر چین میں جڑے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: ایشز سیریز: جوفرا آرچر کا خطرناک باؤنسر، اسٹیو اسمتھ زخمی

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آرچر کے لیے ایسی چین تیار کی گئی تھی جس میں ہیرے جڑے تھے۔

    خیال رہے کہ ایشیز سیریز کے ٹیسٹ کے دوران جوفرا آرچر کے خطرناک باؤنسر کے نتیجے میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ زخمی ہوکر تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

    اطلاعات کے مطابق اسٹیون اسمتھ اب فٹ ہوگئے ہیں اور چوتھے ٹیسٹ میں ان کی شرکت یقینی ہے۔

    پانچ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچز 4 سے 8 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔