انگلینڈ کی ویمن کرکٹر گریس ہیرس نے ویمنز بگ بیش لیگ 2023 میں ٹوٹے ہوئے بلے کے ساتھ چھکا مار کر سب کو حیران کردیا۔
برسبین ہیٹس اور پرتھ اسکوچرز کے درمیان سڈنی میں بیگ بیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ہیرس 14 ویں اوور میں پائیپا کلیری کا سامنا کررہی تھیں اس دوران بیٹر نے ان کی گیند پر زوردار ہٹ ماری اور بلا ٹوٹ گیا۔
ہیرس کی ہٹ اتنی طاقتور تھی کہ بلا تو ٹوٹا ہی ساتھ ہی گیند بھی باؤنڈری کے باہر جاگری اور امپائر کی جانب سے چھکے کا اشارہ کیا گیا۔
ویمنز بگ بیش لیگ کے اس میچ میں ہیرس نے 59 گیندوں پر 136 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو کہ ایونٹ کی تاریخ میں کسی خاتون کی جانب سے نیا ریکارڈ ہے۔
درحقیقت، ویمنز بیٹر ہیرس کا بیٹ پہلے ہی ٹوٹ چکا تھا لیکن وہ اسے تبدیل کرنے پر تیار نہیں تھیں مگر ہینڈل نکلنے کے بعد انھیں دوسرا منگوانا پڑا۔
"کیا آپ کو ابھی اس کی ضرورت ہے، گریس،” ٹیم کے ایک ساتھی کو برسبین ہیٹ بلے باز سے پوچھتے ہوئے سنا گیا۔ "نہیں، یہ چیزیں، میں پھر بھی اسے ماروں گا،” حارث کا جواب تھا۔
اس مقابلے میں ہیرس نے پرتھ اسکوچرز کے خلاف 11 چھکے لگائے۔ میچ کے بعد اپنی اننگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہیرس نے انکشاف کیا کہ وہ نارتھ سڈنی کی وکٹ پر بیٹنگ سے بہت لطف اندوز ہوئیں۔