Tag: انگلش ٹیم

  • ساروو گنگولی نے انگلش ٹیم کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

    ساروو گنگولی نے انگلش ٹیم کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

    بھارت کے سابق کپتان ساروو گنگولی نے راجکوٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی شکست کے بعد ان کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

    بی سی سی آئی کے سابق چیف گنگولی نے انڈین کنڈیشنز میں انگلینڈ کے جیتنے کے امکانات کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کی باز بال کرکٹ پر گفتگو کی ہے اور برصغیر کی پچز کو انگلش ٹیم کے لیے چیلنجنگ قرار دیا ہے۔

    ساروو گنگولی نے کہا کہ باز بال کرکٹ اچھی ہے لیکن انگلینڈ کے لیے بھارتی کنڈیشن میں کامیاب ہونا مشکل ہے۔ اگر میزبان ٹیم سیریز ہارتی ہے تو یہ میرے لیے حیرانی کی باتی ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ برائے مہربانی یہ بات یاد رکھیں کہ انڈین ٹیم ویرات کوہلی اور کے ایل راہول جیسے بیٹرز کے بغیر کھیل رہی ہے۔ یہ ایک نوجوان ٹیم ہے جس میں بہت سے نئے چہرے شامل ہیں پھر بھی، انگلینڈ جدوجہد کر رہا ہے۔

    سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بھارتی پلیئز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یشسوی جیسوال نہ صرف ایک اچھے کھلاڑی ہیں بلکہ وہ کھیل کے تمام فارمیٹس کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سرفراز نے اچھی شروعات کی ہے۔ اسے اب بیرون ملک بھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ سرفراز ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے لیے ایک اچھی مثال ہیں، جنھیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اگر وہ مسلسل اسکور کرتے ہیں تو انھیں مواقع ملیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 434 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • پلیئرز کو بیماری سے بچانے کیلئے انگلش ٹیم دورہ بھارت میں اپنا شیف لےکر آئیگی

    پلیئرز کو بیماری سے بچانے کیلئے انگلش ٹیم دورہ بھارت میں اپنا شیف لےکر آئیگی

    کھلاڑیوں کو بیماری سے بچانے کے لیے دورہ بھارت پر آنے والی انگلش ٹیسٹ ٹیم نے اپنے ساتھ شیف کو بھی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی روزنامے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انگلش پلیئرز کو دورہ بھارت کے دوران بیمار ہونے سے بچانے کے لیے حکام نے ان کے ساتھ شیف بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انگلش ٹیم ہر دورے میں باقاعدگی سے اپنا شیف ساتھ لے جاتی ہے۔ اس بار بھی برطانوی کرکٹ ٹیم کا کھانا ملکی باورچی ہی بنائے گا۔

    خیال رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کے لیے انگلش کرکٹ ٹیم اسی ماہ بھارت آئے گی۔

    دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے شروع ہوگا جبکہ طویل دورے کا آخری میچ مارچ میں منعقد ہوگا۔

  • 17 سال بعد انگلینڈ کے تاریخی دورہِ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اعزازی تقریب

    17 سال بعد انگلینڈ کے تاریخی دورہِ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اعزازی تقریب

    17 سال بعد انگلینڈ کے تاریخی دورہِ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے انگلش ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی تصویر شیئر کی ہے تقریب میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈز نے شرکت کی۔

    تقریب کی میزبانی برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کی، تقریب میں سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، اسحاق ڈار، خرم دستگیر اور شاہ زین بگٹی شامل ہیں۔

    تقریب میں سینیٹر فیصل جاوید، علی زیدی اور زلفی بخاری نے بھی شرکت، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سابق کپتان محمد حفیظ، لاہور قلندرز کے چیف ایکزیکٹیو عاطف رانا اور ہیڈکوچ عاقب جاوید بھی شریک ہوئے۔

    تقریب کو پاکستانی اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی تصاویر سے سجایا گیا، اس موقع پر  برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرن نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور بین اسٹوکس کے لیےسیریز کےحوالے سےنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کے لیے میچ فیس کی ڈونیشن دی، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    کرسچن ٹرنرن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیےعوام میں بے پناہ محبت پائی جاتی ہے، حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لوگ کرکٹ کی وجہ سے سیاست کو بھول گئے تھے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ ٹیسٹ میچ میں بھی لوگ پھر سے چند دن سیاست کو بھول کر کرکٹ دیکھیں گے۔

    دوسری جانب پی سی بی چیف ایکزیکٹیو فیصل حسنین نے دورہِ پاکستان کو یقینی بنانےکے لیے برطانوی ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا اور مائک اتھیرٹن  ناصر حسین کی دو دہائیوں بعد پاکستان آمد پر خوش آمدید بھی کہا۔

  • خواہش ہے اگلے پی ایس ایل سیزن میں کھیلوں: انگلش ٹیم اسپنر عادل رشید

    خواہش ہے اگلے پی ایس ایل سیزن میں کھیلوں: انگلش ٹیم اسپنر عادل رشید

    مانچسٹر: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عادل رشید نے کہا ہے کہ انھیں پاکستان میں کھیلنے کی خواہش ہے، پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا، عادل رشید کا کہنا تھا کہ انھیں پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آیند ہے، پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔

    انگلش ٹیم کے لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ کا جنون ہے، اُن کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، میں پاکستان جا کر کرکٹ کھیلنے کی خواہش رکھتا ہوں، میرے دوست معین علی پی ایس ایل میں کھیل رہے ہیں، میں اپنی کمی کو محسوس کر رہا ہوں، خواہش ہے کہ اگلے سیزن میں میں بھی کھیلوں۔

    محمد عامر سے ڈیل اسٹین نے کیا کہا؟

    عادل رشید نے کہا کہ میں ملتان سلطان کو سپورٹ کر رہا ہوں، مجھے بابر اعظم کی بیٹنگ کا انداز بہت پسند ہے، انگلینڈ کی ٹیم سے جوز بٹلر میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، سعید انور، انضمام الحق اور یونس خان کے کھیلنے کے انداز سے متاثر ہوں، اگر انگلینڈ کے علاوہ کسی ٹیم کی کپتانی کا موقع ملے تو پاکستان کی ٹیم کا کپتان بننا پسند کروں گا، پاکستان میرا اپنا ملک ہے اور اس کے لیے کھیلنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان جانا بہت پسند کرتا ہوں، خوب صورت اور محفوظ ملک ہے، میرے والدین میرپور آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے، آزاد کشمیر بہت خوب صورت علاقہ ہے، بہ طور پاکستانی نژاد انگلینڈ کی ٹیم تک پہنچنا بہت کٹھن تھا لیکن ناممکن نہیں تھا، بہت زیادہ محنت کرنا پڑی، اگر آپ زندگی میں مثبت سوچ رکھ کر محنت کریں تو اللہ آپ کو کامیابی ضرور دیتا ہے۔

  • ڈھاکہ حملے کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کا امکان

    ڈھاکہ حملے کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کا امکان

    لندن : ڈھاکا حملے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی خدشات بڑھ گئے، ای سی بی کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے بنگلادیش کے حالات مانیٹر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں حملے کے بعد بنگلادیش بھی سیکورٹی خدشات کی زد میں آگیا۔ متعدد غیر ملکیوں کی ہلاکت کے بعدانگلینڈ کی ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورے کو حکومت کی مشورے سے مشروط قراردے دیا۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے بنگلادیش کی صورت حال کو قریب سے مانیٹر کریں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اورمنجمینٹ کی سیکورٹی پہلی ترجیح ہے۔ اگر ہماری حکومت نے اجازت نہ دی یا ہمارے کھلاڑیوں نے اس دورے کیلئے اظہار تشویش کیا تو ٹیم کو نہیں بھیجا جائے گا۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے رواں سال ستمبر میں بنگلادیش کادورہ کرنا ہے۔ جہاں دوٹیسٹ اورتین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

    آسٹریلیا گذشتہ سال بنگلادیش کا دورہ کرنے سے انکار کرچکا ہے، جبکہ رواں سال کرکٹ آسٹریلیا نے انڈر نائن ٹین ٹیم بنگلادیش نہیں بھیجی تھی۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد ماضی میں سکیورٹی کو بہانہ بنا کر اپنی ٹیم کو پاکستان بھجنے سے انکار کر چکی ہیں۔

     

  • بنگلہ دیش سے شرمناک شکست پرانگلش میڈیا کی کڑی تنقید

    بنگلہ دیش سے شرمناک شکست پرانگلش میڈیا کی کڑی تنقید

    لندن : ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے پر انگلش ٹیم کے کوچ پیٹر مورس سے مستعفی ہونے کی خبروں نے زور پکڑا تو بورڈ کے چیف نے اسے مسترد کردیا۔

    ورلڈ کپ کے ڈو اینڈ ڈائی میچ میں بنگلہ دیش سے شرمناک شکست کے بعد انگلش میڈیا نے ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ تو انگلش بورڈ کے کرتا دھرتا سامنے آگئے۔

    ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ پیٹر مورس اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ بورڈ کو ان پر مکمل اعتماد ہے۔ پیٹر مورس سے استعفی نہیں لیا جارہا۔ وہ دس ماہ قبل آئے تھے۔

    اںہوں نے کہا کہ ان کی جگہ کوئی بھی ہوتا اسے بھی درپیش مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ برطانیہ کے اخبارات میں کوچ پیٹر مورس سے مستعفی ہونے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔ انیس سو بانوے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیم کوارٹرفائنل میں بھی نہیں پہنچ سکی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پول میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے انگلیڈ کو سخت مقابلے کے بعد پندرہ رنز سے اپ سیٹ  شکست دی تھی، جو انگلینڈ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا سبب بنی،جس پر انگلش میڈیا کی جانب سے اپنی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

  • بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی

    بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی

    کیپ ٹاؤن: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دو سو سات رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف قومی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار سو چھیالیس رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

    پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث انگلش ٹیم مقررہ چالیس اوورز میں دو سو انتالیس رنز بناسکی۔پاکستان نے دو سو سات رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میگا ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔