Tag: انگلش کرکٹر

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے معروف انگلش کرکٹر پر بڑی پابندی لگا دی

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے معروف انگلش کرکٹر پر بڑی پابندی لگا دی

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے معروف کرکٹر پر آئی پی ایل کھیلنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 18 واں سیزن رواں ماہ 22 مارچ سے شروع ہو رہا ہے تاہم انگلینڈ کے معروف کرکٹر ہیری بروک یہ لیگ نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ بی سی سی آئی نے ان پر دو سال کے لیے آئی پی ایل کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے یہ قدم ہیری بروک کے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں لیگ سے دستبردار ہونے کی وجہ سے اٹھایا ہے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو بیٹر پر 2 سالہ پابندی عائد کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    آئی پی ایل کے نئے قانون کے مطابق نیلامی میں رجسٹر کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوجائے تو اس پر ٹورنامنٹ میں شرکت پر 2 سیزن کے لیے پابندی عائد کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ہیری بروک کو آئی پی ایل 2025 کیلیے دہلی کیپیٹلز نے خریدا تھا لیکن انہوں نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل اس سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں بھی دہلی کی ٹیم سے اپنا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

    ہیری بروک نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز سے معذرت کا بھی اظہار کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/virat-kohli-gave-his-driver-rs-5-million-as-a-reward-for-winning-the-champions-trophy/

  • ویڈیو: جوروٹ نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

    ویڈیو: جوروٹ نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

    راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جو روٹ نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

    پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس طرح انگلش کرکٹر اپنی گیند چمکانے کے لیے ساتھی کرکٹر پر بال مسل رہے ہیں۔

    بال کو تھوک لگانے پر پابندی کے بعد پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جو روٹ نے انوکھے طریقے سے گیند کو چمکایا جس پر کمنٹیٹر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

    جو روٹ نے ساتھی کرکٹر لیچ کی کیپ اتاری اور ان کے سر سے گیند مسل دی، روٹ نے لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے سر کے مختلف حصوں پر گیند لگائی اور اپنا کام کرتے ہوئے خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔

    روٹ کی اس دلچسپ حرکت پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ سکے اور خوب قہقہے لگائے جب کہ ناصر حسین نے ساتھی کمنٹیٹر کو مذاقاً کہا کہ آپ میری کی طرف نہ دیکھیں۔

  • انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پذیرائی کے ریکارڈ توڑ دئیے

    انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پذیرائی کے ریکارڈ توڑ دئیے

    لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پذیرائی کے ریکارڈ توڑ دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے لیڈز ٹیسٹ جتوا کر وکی پیڈیا پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے زیادہ سرچ کیے جانے والے شخصیت بن گئے۔

    ریسرچ کے مطابق رواں ہفتے اسٹوکس کی تاریخی اننگز کو امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے میوزک البم سے زیادہ لوگوں نے سرچ کیا۔

    واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں لوور کے نام سے نیا میوزک البم ریلیز کیا ہے۔

    یاد رہے کہ تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں بین اسٹوکس کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

    میچ کی چوتھی اننگ کے دوران جب ایک کے بعد ایک کھلاڑی آﺅٹ ہونا شروع ہوا تو سب کو یہی امید تھی کہ اس بار کی ایشز سیریز آسٹریلیا کے نام رہے گی لیکن مڈل آرڈر بلے باز بین سٹوکس نے بھرپور جان لڑائی اور اسے تاریخ کا سب سے دلچسپ ٹیسٹ میچ بنادیا۔

    بین سٹوکس نے 135 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور لوئر آرڈر بلے بازوں کے ساتھ مل کر 359 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ میچ کے دوران ایک طرف تو بین سٹوکس جم کر کھڑے رہے لیکن دوسری طرف 5 کھلاڑی 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔

    انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔