Tag: انگلش کرکٹر معین علی

  • انگلش کرکٹر معین علی نےایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    انگلش کرکٹر معین علی نےایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    چنئی : پاکستانی نژاد انگلش آل راؤنڈر معین علی نے کلینڈر ایئر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے تیسرے آل راؤنڈر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز اور آف اسپنر نے کلینڈر ایئر میں تیس وکٹیں اور ایک ہزار سے زائد رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    moin-ali-post-1

    اس سے قبل ای این بوتھم اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر جیک کیلس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    معین علی نے رواں برس ایک ہزار اٹہتر رنز اسکور کیے اورسینتیس وکٹیں اپنے نام کیں اسی اعزاز کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈ کی جانب سے دوسرے آل راؤنڈر بن گئے۔

    moin-ali-post-2

    واضح رہے کہ ان دنوں انگلینڈ کی ٹیم دورہ بھارت پر ہے گو کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تا ہم کرکٹر معین علی نے اس ٹیسٹ سیریز میں اس اہم سنگ میل کو عبور کر کے ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    moin-ali-post-3

    پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر معین علی 18 جون 1987 کو پیدا ہوئے اور اپنے کیریئر کا آغاز 28 فروری 2014 کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ایک روز ہ میچ کھیل کر کیا جب کہ پہلا ٹیسٹ ڈیبیو 12 جون 2014 کو سری لنکا کے خلاف کیا۔

    یاد رہے کہ انگلش ٹیسٹ کرکٹر معین علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 37 ٹیسٹ میچوں میں 1927 رنز بنائے گئے اور 98 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  • انگلش کرکٹر معین علی پر غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننے پر پابندی عائد

    انگلش کرکٹر معین علی پر غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننے پر پابندی عائد

    ساؤتھ ہمٹن: بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران غزہ کی حمایت میں رسٹ بینڈ پہننے پر انگلش کرکٹر معین علی مشکلات میں پھنس گئے،آئی سی سی نے معین علی پر غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننے پر پابندی عائد کردی۔

    انگلش بورڈ کی اجازت کے باوجود آئی سی سی نے معین علی پراعتراض کیا،پاکستانی نژاد معین علی کو غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننا مہنگا پڑگیا،آئی سی سی نے معین علی کیخلاف فوری کروائی کرتے ہوئے غزہ حمایت رسٹ بینڈ پہننے پر پابندی عائد کردی، بھارت کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز معین علی نے رسٹ بینڈ پہننا تھا جس پر سیو غزہ اور فری فلسطین لکھا ہوا تھا۔

    معین علی کا غزہ کے مظلوم فلسطینوں سے اظہار ہمدردی آئی سی سی کو بلکل بھی پسند نہ آیا، آئی سی سی نے سخت کاروائی کرتے ہوئے معین علی کو فوری ہدایت کی کہ غزہ حمایت رسٹ بینڈ نے نہ پہنے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ معین علی نے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی۔قوانین کے مطابق کسی بھی پلیئر کو انٹرنیشنل میچز کے دوران جرسی یا دیگر چیزوں پر سیاسی، مذہبی یا نسلی بیانات دکھانے کی اجازت نہیں ہے۔