Tag: انگلش کرکٹ بورڈ

  • انگلش بورڈ کا سیکیورٹی وفد آج نیشنل اسٹیڈیم کا جائزہ لے گا

    انگلش بورڈ کا سیکیورٹی وفد آج نیشنل اسٹیڈیم کا جائزہ لے گا

    کراچی: انگلش بورڈ کا سیکیورٹی وفد آج نیشنل اسٹیڈیم کا جائزہ لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد آج دوپہر نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا، 4 رکنی وفد میں رچرڈ اسنوبال، رابرٹ لنچ، جان کار اور ریج ڈکاسن شامل ہیں۔

    سیکیورٹی وفد اسٹیڈیم کے مختلف مقامات کا جائزہ لے گا، اس موقع پر پی سی بی سیکیورٹی آفیشل اور اسٹیڈیم کی انتظامیہ انتظامات پر بریفنگ دے گی۔

    ایئر پورٹ سے ہوٹل تک اور ہوٹل سے اسٹیڈیم کے روٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اسٹیڈیم میں سیکیورٹی وفد کی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے میٹنگ بھی شیڈول ہے۔

    کراچی کے بعد سیکیورٹی وفد لاہور اور ملتان میں بھی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

    انگلش بورڈ کے سیکیورٹی وفد کی پاکستان آمد

    واضح رہے کہ انگلش ٹیم رواں سال 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 3 ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان آئے گی، تاہم حتمی شیڈول کا فیصلہ سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

    آسٹریلیا کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد غیر ملکی ٹیموں کے سیکیورٹی خدشات ختم ہو چکے ہیں، اور بین الاقوامی ٹیمیں اب پاکستان کا دورہ کرنے میں دل چسپی رکھتی ہیں۔

  • انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

    لندن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا، اوئن مورگن ٹیم کی قیادت کریں گے، فاسٹ بولر جوفرا آرچر ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

    پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کے لیے 17 رکنی جبکہ عالمی کپ کے لیے ابتدائی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔

    پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی کے لیے سیم بلنگز اور جیمز ونس کو موقع دیا گیا ہے، ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ کے 17 رکنی اسکواڈ میں جوفرا آرچر اور کرس جورڈن بھی شامل ہیں۔

    ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کی 15 رکنی ٹیم میں اوئن مورگن، معین علی، جونی بیرسٹو، ٹام کرن، جو ڈینلی، جوز بٹلر، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن رائے، ڈیوڈ ولی، کرس ووگس، بین اسٹوکس اور مارڈ ووڈ شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ 2019، بنگلہ دیش کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور آل راؤنڈر کرس جورڈن ورلڈ کپ کے پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

  • ٹی 10 لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ، انگلش اور سری لنکن کرکٹ بورڈز نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا

    ٹی 10 لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ، انگلش اور سری لنکن کرکٹ بورڈز نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا

    لاہور: شارجہ میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، انگلش اور سری لنکن کرکٹ بورڈز نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش اور سری لنکن کرکٹ بورڈز نے شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ پر تحفظات ظاہر کر کے لیگ کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کر دی۔

    [bs-quote quote=”ٹی ٹین لیگ کے خلاف آئی سی سی میں شکایت کی جائے گی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انگلش اور سری لنکن کرکٹ بورڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں شکایت درج کی جائے گی۔

    ٹی ٹین لیگ ہر گزرتے دن کے ساتھ مسائل کا گڑھ بنتی جا رہی ہے، لیگ کے مرکزی اسپانسر کے خلاف بھارتی اخبار مشکوک کردار کی خبروں سے بھرے ہیں۔

    خیال رہے کہ لیگ کے مرکزی اسپانسر پر سرمایہ کاروں کے پیسے کھانے کا الزام ہے، اب انگلینڈ اور سری لنکن بورڈز نے بھی تحفظات ظاہر کر دیے ہیں کہ ٹی 10 لیگ کرانے والے کون ہیں اور پیسا کہاں سے آیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ٹی 10 لیگ: چیئرمین پی سی بی کے تحفظات کا اب تک جواب نہیں مل سکا


    احسان مانی کہہ چکے ہیں کہ نہ تو لیگ کے مالک کا پتا ہے، نہ ہی آرگنائزر کاعلم ہے، یہ بھی واضح نہیں کہ پیسا کہاں سے آ رہا ہے، اس تناظر میں ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے تحفظات کا تا حال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے بھی کہا کہ ٹی ٹین کوئی کرکٹ لیگ نہیں، ایسے فارمیٹ سے وہ مطمئن نہیں، آئی سی سی کو اس قسم کی کرکٹ لیگز پر نظر رکھنی چاہیے، اس قسم کی کرکٹ لیگز سے ورلڈ کلاس لیگز کو نقصان ہوتا ہے۔

  • لارڈزمیں شکست : انگلش کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو فارغ کرنیکا فیصلہ کرلیا

    لارڈزمیں شکست : انگلش کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو فارغ کرنیکا فیصلہ کرلیا

    لندن : ڈائریکٹر انگلش کرکٹ بورڈ نے جیمز اینڈرسن کو فٹ ہونے کے باوجود لارڈز ٹیسٹ میں نہ کھلانے پرسلیکشن کمیٹی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    لارڈز ٹیسٹ میں ہارکی سزا انگلش سلیکشن کمیٹی کو ملےگی۔ ڈائریکٹر انگلش کرکٹ بورڈ نےفٹ جیمز اینڈرسن کو نہ کھلانے پر سلیکشن کمیٹی کی برطرفی کافیصلہ سنادیا۔

    فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن فٹ تھے یانہیں۔ نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کےمطابق اینڈرسن لارڈز ٹیسٹ کھیلنا چاہتے تھے۔ انگلش کوچ اورکپتان ایلسٹر کک بھی اینڈرسن کوٹیم کا حصہ بنانا چاہتے تھے، لیکن سلیکشن پینل نےاسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

    سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا میڈیکل پینل اینڈرسن کی فٹنس سے مطمن نہیں تھا، اینڈرسن کو کھلا کر رسک نہیں لے سکتے تھے۔

    انگلش بورڈ کے ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس نےنوٹس لیتے ہوئےشکست کا سارا ملبہ سلیکشن کمیٹی پرڈال دیا۔ پاکستان کے ساتھ سیریز ختم ہوتے ہی سلیکشن کمیٹی کو مکمل طور پر فارغ کرنے کا پروانہ بھی تھما دیا جائے گا۔