Tag: انگلش کپتان

  • طویل عرصہ کھیل سے دور انگلش کپتان بین اسٹوکس کا بڑا اعلان

    طویل عرصہ کھیل سے دور انگلش کپتان بین اسٹوکس کا بڑا اعلان

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس جو انجری کے باعث طویل عرصہ سے کھیل سے دور ہیں بھارت کیخلاف سیریز سے قبل بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس جو انجری کے باعث طویل عرصہ سے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہیں۔ وہ رواں ماہ زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    بین اسٹونکس نے آئے روز کی انجریز سے پریشان ہو کر مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے منشیات چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

    ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایک پوڈکاسٹ میں بین اسٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ بہت زیادہ مے نوشی سے ان کی فٹنس متاثر ہو رہی تھی۔ اس لیے مکمل فٹنس کے حصول کے لیے انہوں نے شراب نوشی ترک کر دی ہے۔

    انگلش کپتان نے بتایا کہ انہوں نے 2 جنوری 2025 کے بعد سے شراب کو منہ نہیں لگایا کیونکہ وہ آنے والے مصروف کرکٹ سیزن کے لیے اپنی صحتیابی اور جسمانی فٹنس کو ترجیح دیتے ہیں۔

    انگلینڈ اگلے ماہ جون میں بھارت کی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میزبانی کرے گا اور یہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 27-2025 کا آغاز ہوگا۔ اس سے قبل انگلش ٹیم زمبابوے کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

    واضح رہے کہ بین اسٹوکس وہ پچھلے سال دی ہنڈریڈ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جب کہ گزشتہ دسمبر میں انہیں ہمیسٹرنگ انجری ہوئی جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف مکمل سیریز نہ کھیل سکے جب کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے ہی باہر ہو گئے تھے۔

    بین اسٹوکس جو ماضی میں مہ نوشی کرتے رہے ہیں۔ 2017 میں وہ برسٹل کے ایک بار (BAR) میں جھگڑا کرنے پر معطل بھی ہوئے تھے۔

  • انگلش کپتان کی طبیعت ناساز ہو گئی، ٹیسٹ سریز کی ٹرافی تقریب ملتوی

    انگلش کپتان کی طبیعت ناساز ہو گئی، ٹیسٹ سریز کی ٹرافی تقریب ملتوی

    راولپنڈی: پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی ہونے والی رونمائی کی تقریب ملتوی ہوگئی ہے۔

    پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز کے باعث تقریب ملتوی کی گئی۔

    پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز  کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اب کل ہوگی، بین اسٹوکس اور بابراعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

    دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے۔

    ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پاک بھارت کو فائنل میں مدمقابل نہیں دیکھنا چاہتا، انگلش کپتان

    پاک بھارت کو فائنل میں مدمقابل نہیں دیکھنا چاہتا، انگلش کپتان

    ایڈیلیڈ: انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ہم یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان نہ ہو۔

    انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل نہ ہوں۔

    جوز بٹلر کا کہنا تھا ہم یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ 2007 والی صورتحال دوبارہ نہ آئے اور فائنل ٹرافی کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پنجا آزمائی نہ کر رہی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں انگلش کپتان کا کہنا تھا بھارتی ٹیم کافی عرصے سے مستقل مزاجی کے ساتھ اچھا پرفارمنس دے رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم میں کئی اچھے اور ٹیلنٹڈ کھلاڑی موجود ہیں اور سیمی فائنل میں آپ توقع کرتے ہیں کہ آپ کا مقابلہ ایک تگڑی ٹیم سے ہو گا اور بلا شبہ بھارت ایک بہترین ٹیم ہے۔

    واضھ رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈیلیڈ میں کل مدمقابل ہوں گی

  • بانوے کے ورلڈ کپ میں 6 سال کا تھا، اوئن مورگن

    بانوے کے ورلڈ کپ میں 6 سال کا تھا، اوئن مورگن

    برمنگھم: انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ کا فائنل جب ہوا تو میں صرف 6 سال کا تھا، فائنل کی جھلکیاں ہی دیکھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنا ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے، کوشش کریں گے اس بار بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

    اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف کرس ووکس اور عادل رشید نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، جونی بیرسٹو اور جیسن رائے کے جارحانہ کھیل نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    واضح رہے کہ انگلش کپتان اوئن مورگن نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں 39 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست

    خیال رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم چالیس سال بعد اپنی سرزمین پر ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی، انگلش ٹیم چوتھی بار عالمی کپ کا فائنل کھیلے گی۔

    انیس سو اناسی میں لارڈز میں ویسٹ انڈیز نے انگلش ٹیم کو فائنل میں 92 رنز سے ہرایا تھا، انگلینڈ کو 1987 میں آسٹریلیا نے فائنل میں شکست دی تھی، 1992 میں وہ پاکستان سے ہارے تھے۔

  • انگلش کپتان کا بیان محمد عامر کو دباؤ میں لانے کا حربہ ہے، انضمام الحق

    انگلش کپتان کا بیان محمد عامر کو دباؤ میں لانے کا حربہ ہے، انضمام الحق

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ انگلش ٹیم کے کپتان کا بیان محمد عامر کو پریشر میں لانے کا حربہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہےکہ الیسٹر کک کا بیان فاسٹ بولر محمد عامر کو پریشر میں مبتلا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں،انہوں نے کہا کہ کیسا محسوس ہوگا اگر پاکستانی کپتان ان کے کسی کھلاڑی کے لیے ایسے جملے کہے.

    اُن کا مزید کہنا تھا یہ بیان صرف محمد عامر کو دباؤ میں لانے کے لیے تھا،کیونکہ بائیں ہاتھ کا پیسر ان کے لیے حقیقی خطرہ ہے.

    یاد رہے کہ انگلش کپتان نے اپنے حالیہ بیان میں محمدعامر کو خبردار کیا تھا کہ انہیں گراؤنڈ میں شائقین سے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑسکتاہے.

    اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ لارڈز میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑی کےخلاف ردعمل ضرور سامنے آئے گا جو اس لحاظ سے درست ہو گا کہ جب کوئی غلط کام کیا جائے تو اس کے بعد لوگوں کے ردعمل کا سامنا کرنے کےلیے بھی تیار رہنا چاہیے.

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ہی نہیں بلکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ بھی پاکستانی پیسر کو ایک خطرے کی صورت دیکھ رہے ہیں اور چونکہ وہ انگلینڈ میں ایک میچ ونر ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا اس قسم کی باتیں سامنے لائی جا رہی ہیں.

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ حالیہ دورہ تنازعات سے پاک ہو گا اور ٹیم انتظامیہ معاملات کو سنبھال لے گی.