Tag: انگلینڈ اور بھارت

  • انگلینڈ بمقابلہ بھارت، فائنل میں پاکستان سے کون ٹکرائے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

    انگلینڈ بمقابلہ بھارت، فائنل میں پاکستان سے کون ٹکرائے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

    ایڈیلیڈ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت آج مد مقابل آئیں گے، جس کے بعد فائنل کی دو ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

    آج کے  ٹی ٹوئنٹی میچز سے متعلق ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم کی دلچسپ و عجیب تاریخ ہے جو ہوسکتا ہے بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں تبدیل ہوجائے۔

    اسپورٹس ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اس اسٹیڈیم میں آج تک وہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی  میچ نہیں جیت سکی جس نے ٹاس جیتا ہو۔

    ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں اب تک مجموعی طور پر مینز ٹی ٹوئنٹی کے 11 میچز ہوئے ہیں جس میں ان ٹیموں نے فتح حاصل کی جو ٹاس ہار گئیں۔

    ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق ایڈیلیڈ میں دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں ایڈیلیڈ میں بادلوں کے برسنے کا کچھ خاص امکان نہیں۔

    موسمیاتی رپورٹ کےمطابق ایڈیلیڈ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور جنوب مشرق سے 15 سے 25 کلو میٹر تک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور کیویز کے درمیان کھیلا گیا، جہاں شاہین نے کیویز کر شکست دےگر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

  • بگ تھری کے 2ممالک انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اختلافات

    بگ تھری کے 2ممالک انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اختلافات

    ممبئی : بگ تھری کے دو ممالک بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اختلافات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جیمز اینڈرسن کو لیول تھری کی سزا سے بچانے انگلینڈ ٹیم منیجمنٹ میدان میں کود پڑی ہے۔

    دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کا تاج سجائے والی بھارت ،انگلینڈ اور آسٹریلیا یعنی بگ تھری جو حالیہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد ہی بگ تھری کے دو بڑے ممالک بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لفظوں کی سرد جنگ شروع ہوگئی ہے۔

    گذشتہ روز بھارتی ٹیم کی منیجمنٹ نے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پر الزام لگایا تھا کہ اینڈرسن نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جڈیجا کو نہ صرف دھکا دیا بلکہ نازیبا الفاظ بھی کہے، جس پر آئی سی سی نے کاروائی کرتے ہوئے اینڈرسن کے خلاف لیول تھری کا الزام عائد کیا تھا۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے انگلینڈ نے بھی جڈیجا کو لیول ٹو کا قصوار ٹہرا دیا ہے۔

    انگلش ٹیم منیجمنٹ کی اینڈرسن کو بچانے کیلئے سر توڑ کوششیں بھی جاری ہیں، انگلینڈ منیجمنٹ نے بھارتی آل راؤنڈر جڈیجا پر لیول ٹو کا چارج عائد کرنے کی درخواست کی، آئی سی سی نے الزمات کی چھان بین کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔