Tag: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا

  • ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    برمنگھم: ایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251 رنز سے شکست دے دی، اسٹیو اسمتھ کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلینڈ کی ٹیم 398 رنز ہدف کے تعاقب میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نیتھن لائن نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

    آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، اسمتھ نے دونوں اننگز میں بالترتیب 144 اور 142 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    میچ کے آخری روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے برنس 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جیسن رائے 28 رنز بنا کر نیتھن لائن کا شکار بنے۔

    جو روٹ کو نیتھن لائن نے 28 رنز پر بین کرافٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، جو ڈینلی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جوز بٹلر ایک رن بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    بین اسٹوکس اور جونی بریسٹو 6، 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، معین علی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کرس ووکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    آسٹریلیا نے نیتھن لائن نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ دوسری اننگز 487 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

    انگلش ٹیم پہلی اننگز میں لیڈ لینے کے باوجود شکست سے دوچار ہوئی، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 374 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

  • ورلڈ کپ 2015ء :انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ 2015ء :انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    میلبرن: ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے میچ روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ آمنے سامنے ہیں، انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی اننگز جاری ہے، اب سے کچھ دیر قبل تک آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 15 اوور میں 84 رنز بنا لیے تھے اور کریز پر ایرون فنچ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد موجود ہیں اور ان کا ساتھ جارج بیلی دے رہے ہیں۔

    میلبرن میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

    اس سے قبل پہلے میچ میں سری لنکا نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

     دونوں ٹیمیں گذشتہ چند ہفتوں میں سہ فریقی سیریز کے دوران کئی بار مدِمقابل آئی ہیں اور آسٹریلیا ان تمام میچوں میں فاتح رہا تھا۔