Tag: انگلینڈ بمقابلہ بھارت

  • انگلینڈ نے بھارت کوپانچویں ون ڈے میں شکست دیدی

    انگلینڈ نے بھارت کوپانچویں ون ڈے میں شکست دیدی

    لیڈز: انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں ون ڈے میں اکتالیس رنز سے شکست دے دی۔ ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد بھارت نے ون ڈے سیریز تین ایک سے جیت لی۔ لیڈز میں کھیلے سیریز کے آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    ٹاپ آڈر کی ناکامی کے بعد جو روٹ اور جاس بٹلر نے ایک سو آٹھ رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنھبالا۔ بٹلر انچاس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ ایک سو تیرہ رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو چورانوے رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنر اس بار اٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث بھارتی ٹیم مشکلات سے دوچار رہی۔

    جڈیجا ستاسی رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے۔ بھارت کی پوری ٹیم دو سو ترپن رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میچ میں شکست کے باوجود بھی بھارت نے ون ڈے سیریز تین ایک سے جیت لی۔

  • اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ پہلی اننگز 113 رنز 3 وکٹوں پر شروع کرے گا

    اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ پہلی اننگز 113 رنز 3 وکٹوں پر شروع کرے گا

    اولڈ ٹریفورڈ : اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ اپنی پہلی نامکمل اننگز آج ایک سو تیرہ رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا، بھارتی بیٹسمین ابتدائی اننگز میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے تھے۔

    اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی بلے باز کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے، مہمان بیٹنگ لائن کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا، آٹھ کے مجموعی اسکور پر بھارت کے چار بیٹسمین پویلین لوٹے، جس کے بعد کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے نصف سینچری بناکر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔

    دھونی نے اکہتر رنزبنائے، ایشون نے بھی کچھ مزاحمت کی، وہ چالیس بناسکے، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو باون رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام تک تین وکٹوں پر ایک سو تیرہ رنز بنالئے۔

  • انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے دی

    انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے دی

    ساؤتھ ہیمٹن : انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں دو سو چھیاسٹھ رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی، انگلش اسپنر معین علی نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

    ساؤتھ ہیمٹن میں انگلینڈ نے بھارت سے دوسرے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لے لیا، کھیل کے آخری روز بھارت نے دوسری نامکمل اننگز ایک سو بارہ رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور ایک کے بعد ایک بھارت کی وکٹیں گرتی رہیں۔

    آف اسپنر معین علی نے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا، مہمان ٹیم دوسری اننگز میں صرف ایک سو اٹھتر رنز پر ڈھیر ہوگئی، معین علی نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں، سیریز کا چوتھا ٹیسٹ سات اگست سے مانچسٹر میں ہوگا۔

  • انگلینڈ بمقابلہ بھارت،سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں ہوگا

    انگلینڈ بمقابلہ بھارت،سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں ہوگا

    انگلینڈ:  انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دو میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا، اب دونوں ٹیمیں لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں مد مقابل ہوں گی، ٹرینٹ برج کی پچ کے بعد انگلینڈ کو سب سے زیادہ تشویش لارڈز کی پچ کو لے کر ہے، بگ تھری کے دو کرتا دھرتا ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹھن گئی ہے، جس سے دوسرے ٹیسٹ میں شائقین کو دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے رویندر جڈیجا اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد لارڈز میں ضرور ٹینشن ہو گی، انگلینڈ کے لئے ایلسٹر کک کی فارم تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، انگلش ٹیم آخری نو ٹیسٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی، جو بیس سال میں ان کی سب سے خراب پرفارمنس ہے، دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔