Tag: انگلینڈ فٹبال ٹیم

  • پانچ برطانوی فٹبالرز نے کرونا ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا

    پانچ برطانوی فٹبالرز نے کرونا ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا

    لندن: انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے کرونا ویکسینیشن کروانے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ کھلاڑیوں نے کرونا ویکسین لگوانے سے انکار کر کے برطانیہ کی فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے منصوبہ بندی کو جھٹکا دے دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان پانچ کھلاڑیوں میں 3 سینئر کھلاڑی بھی شامل ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ خوب صحت مند ہیں، انھیں کرونا وائرس لاحق نہیں ہو سکتا۔

    برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی کرونا ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے کے شکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ ویکسین نہیں لگوا رہے۔

    برطانیہ کے ہیلتھ سیکریٹری ساجد جاوید نے کہا کہ کرونا ویکسین لگوانے سے متعدد فٹ بالرز کے انکار پر وہ ‘مایوس’ ہو گئے ہیں، انھوں نے کہ انکار کرنے والے تین سینئرز تو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل ہیں، انھیں ویکسین لگوانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔

    ویکسین لگوانے سے انکار پر اگلے سال قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ان پلیئرز پر پابندی لگ سکتی ہے، قطر میں اگلے برس ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں ویکسین کے بغیر نہ ہی شائقین اور نہ ہی کھلاڑیوں یا آفیشلز کو اجازت ہوگی۔

  • انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹیون جیراڈ کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹیون جیراڈ کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    انگلینڈ: انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹیون جیراڈ نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    انگلش فٹبال ٹیم نے اسٹیون جیراڈ کی قیادت میں برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا لیکن وہ پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئے تھے، اسٹیون جیرارڈ نے ایک سو چودہ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی، جیراڈ نے دو ہزار میں انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت وہ ٹیم کے مستقل رکن بن گئے۔

    جیراڈ کو انگلینڈ فٹبال کی تاریخ کا بہترین مڈفیلڈر قرار دیا جاتا ہے، جیراڈ کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر ہورہے ہیں لیکن وہ لیورپول کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم کی نمائندگی کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے، وہ ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے کیرئیر کے دوران انہیں سوپرٹ کیا۔