Tag: انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ

  • پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں چارٹر طیارے سے ملتان پہنچ گئیں

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں چارٹر طیارے سے ملتان پہنچ گئیں

    انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ نے ستراں سال بعد شہر اولیاء پر قدم رکھ دیا، انگلینڈ اور پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈز خصوصی طیارے کےزریعے ملتان ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ائیرکنٹرول ٹاور نے 2 بج کر 40 منٹ پر ٹیک آف کی کال دی، دونوں ٹیمیں چارٹر فلائٹ پی کے 6681 سے اسلام آباد ائیرپورٹ سے ملتان پہنچیں۔

    ملتان میں دھند کے باعث فلائٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، خصوصی طیارے نے ٹیموں کو لے کر 11بجے روانہ ہونا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ 9 دسمبر سےکھیلا جائےگا۔

  • انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کر دی

    انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کر دی

    ٹیسٹ سیریز کے لیے  پاکستان میں موجود مہمان انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

    بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔

    بین اسٹوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تاریخی سیریز کے لیے پہلی مرتبہ پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

    بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلاب نے ملک اور عوام کو خاصا متاثر کیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ اس کھیل نے مجھے زندگی میں بہت کچھ دیا ہے، لیکن اب میں اس کرکٹ سے ہی کچھ واپس کرنا چاہتا ہوں، اس لیے میں اپنی ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرتا ہوں۔

    انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے یہ امدادی رقم پاکستان کے متاثرہ لوگوں کے کام آسکیں گی۔

    بین اسکٹوکس نے ٹوئٹ کے کیپسن میں امداد کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے جھنڈا اور دل کے اسٹیکر بھی شئیر کیے ہیں۔

  • انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرےگا

    انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرےگا

    17 سال بعد پاکستان آنے والا انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ صبح 10 سے 1 بجے تک پریکٹس سیشن کرےگا، اس کے علاوہ 29 اور 30 نومبر کو بھی راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن منعقد کیا جائے گا۔

      ذرائع کا کہنا ہے کہ پریکٹس سیشن کے بعد ہیڈکوچ برینڈن میک کولم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، انگلش کرکٹ ٹیم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا۔