Tag: انگلینڈ ٹیم

  • چیمپئنز ٹرافی: برطانوی پارلیمنٹ کا انگلینڈ ٹیم سے بڑا مطالبہ

    چیمپئنز ٹرافی: برطانوی پارلیمنٹ کا انگلینڈ ٹیم سے بڑا مطالبہ

    برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اگلے ماہ شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں انگلینڈ ٹیم سے افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمان نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ چیمئینز ٹرافی میں انگلینڈ ٹیم افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرے۔

    رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے انگلش بورڈ کو لکھے گئے خط پر دستخط کیے، خط میں انہوں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کیساتھ ناروا سلوک پر آواز بلند کرے۔

    چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیموں کے اعلان کی ڈیڈ لائن

    انگلش کرکٹ بورڈ کا جواب میں کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا یک طرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے، تاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ طالبان کے خواتین کے ساتھ سلوک کی سخت مذمت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے، انگلینڈ کو 26 فروری کو لاہور میں افغانستان سے مقابلہ کرنا ہے۔

  • بلیو ٹک کھونے کے بعد انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بولر کا ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان

    انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹام کرن نے آخری ٹوئٹ کر کے ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹام کرن نے بلیو ٹک سے محرومی کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اتوار کے روز آل راؤنڈر اور انگلینڈ کی 2019 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن ٹام کرن نے تصدیق کی ہے کہ وہ بلیو ٹک کھونے کے بعد مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر استعمال نہیں کریں گے۔

    ٹام کرن سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیر فعال تھے کیوں کہ انھوں نے تقریباً ایک سال بعد اپنا پہلا ٹویٹ کیا، ٹوئٹر پر لاگ ان ہونے کے بعد انھوں نے دیکھا کہ ان کے اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا گیا ہے، جس پر انھوں نے رد عمل ظاہر کیا۔

    ٹام کرن اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’ہاہا، ابھی دیکھا کہ میرا بلیو ٹِک ختم ہو گیا ہے، یہ کوئی اہم چیز نہیں ہے، لیکن کیا یہ ایلون مسک کے 7 ڈالر والی پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے؟ ہاہا یہ مزاحیہ بات ہے۔‘‘

    ٹام کرن نے لکھا کہ وہ ابھی بھی ٹوئٹر سے نفرت کرتے ہیں، اور شاید وہ یہاں کبھی واپس نہ آئیں، انھوں نے لکھا کہ ’’ایک دوسرے کے ساتھ رحم دلی سے پیش آئیں، چلتا ہوں، بائے۔‘‘

    واضح رہے کہ جنوبی افریقی نژاد انگلش کھلاڑی ٹام کرن زمبابوے کے سابق کرکٹر کیون کرن کے بیٹے اور انگلینڈ کے اسٹار بولر سام کرن کے بھائی ہیں۔

    ٹام کرن کو ٹوئٹر پر 66 ہزار افراد فالو کر رہے ہیں اور خود انھوں نے 225 اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے۔

  • ’لڑکوں نے تاریخ رقم کردی‘ کرسچن ٹرنر کی انگلینڈ ٹیم کو مبارکباد

    ’لڑکوں نے تاریخ رقم کردی‘ کرسچن ٹرنر کی انگلینڈ ٹیم کو مبارکباد

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلینڈ ٹیم کو تاریخی تفح پر مبارکباد دی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ لڑکوں نے تاریخ رقم کردی ہے، ٹیسٹ سریز جیتنے پر انگلینڈکی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی شاندار مہمان نوازی کے شکرگزار ہیں، 17 سال کے انتظار کے بعد انگلینڈ کے پاکستان کے مزید دوروں کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔

    ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ایک ٹیسٹ ہارا تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: گروپ ون کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    ٹی 20 ورلڈ کپ: گروپ ون کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    سیمی فائنل کی دوڑ سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے جنگ جاری ہے۔

    آج سڈنی کے گراؤنڈ میں گروپ ون سے انگلینڈ اپنا ڈو اینڈ ڈائی میچ سری لنکا  سے کھیلے گی، جس کے بعد گروپ ون میں دوسرے سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا۔

    آج کے اس اہم میچز میں انگلینڈ ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے لیے سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔

    گروپ ون کے کل دو میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے کمزور حریف آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی ٹکٹ کنفرم کرلی ہے۔

    جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 رنز ست شکست دی تھی۔

    آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے افغانستان کیخلاف میچ اچھے مارجن سے جیتنا تھا جس میں وہ ناکام رہا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ انگلینڈ اگر سری لنکا سے جیت گیا تو بہتر رن ریٹ کی وجہ سے آسٹریلیا سے پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

    اور اگر آج کا میچ سری لنکا جیت جاتی ہے تو دونوں ٹیموں کی اپنے وطن واپسی کا ٹکٹ کنفرم ہوگا ہوجائے گا۔

    گروپ ون سے نیوزی لینڈ پانچ میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، آسٹریلیا اس وقت منفی رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    گروپ ون سے سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کیلئے ایونٹ ختم ہو گیا۔

  • انگلش ٹیم میدان میں سیاہ پٹیاں باندھ کر کیوں اتری؟

    انگلش ٹیم میدان میں سیاہ پٹیاں باندھ کر کیوں اتری؟

    کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلش ٹیم میدان میں سیاہ پٹیاں باندھ کر اتری۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے آج منگل کو جب پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم میدان میں ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیاہ پٹیاں باندھ کر اتری۔

    میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے قطار میں کھڑے ہو کر نہ صرف ملکہ برطانیہ کی یاد، بلکہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا

    واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اس وقت انگلینڈ اور پاکستان کے مابین پہلا ٹی ٹوینٹی میچ جاری ہے، انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔