Tag: انگلینڈ کرکٹ بورڈ

  • انگلینڈ میں کئی کرکٹرز بورڈ کیخلاف بغاوت پر اتر آئے

    انگلینڈ میں کئی کرکٹرز بورڈ کیخلاف بغاوت پر اتر آئے

    انگلینڈ میں کئی کرکٹرز بورڈز کے خلاف بغاوت پر اتر آئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ای سی بی کی نئی پالیسی پر کئی انگلش کرکٹرز ناراض ہیں جس کے تحت بورڈ آئی پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی دے گا لیکن پی ایس ایل کے لیے اجازت نہیں دی جائے گی۔

    پلیئرز ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ای سی بی بھارت کو ناراض نہیں کرنا چاہتا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انگلش بورڈ کے لیے طاقت کا محور بھارت ہے، پالیسی کے خلاف انگلینڈ کے کئی کھلاڑی قانونی کارروائی کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پی ایس ایل کھیلنے کے کئی انگلش کھلاڑی ریٹائرمنٹ بھی لے سکتے ہیں جس کے بعد انہیں این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 9 کی ونڈو اپریل اور مئی میں رکھی گئی ہے، انگلش کاؤنٹی سیزن بھی انہی مہینوں میں ہوتا ہے، پی ایس ایل کی شیڈول ونڈو فروری میں ہوتی ہے اور تب انگلش ڈومیسٹک سیزن نہیں ہوتا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ ای سی بی کے فیصلے سے فرنچائز کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے اور خدشہ ہے کہ اس فیصلے سے کچھ کھلاڑی ریڈ بال کرکٹ کو چھوڑ سکتے ہیں۔اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ڈومیسٹک کرکٹ کی کوالٹی بہتر ہوگی۔

    ای سی بی چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کھیل کی عزت اور اپنے کرکٹ مقابلوں کی مضبوطی کو محفوظ کرنا ہے، انگلش وٹالٹی بلاسٹ اور دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران بھی کسی کھلاڑی کو باقی کسی مقابلوں میں شرکت کے لیے این او سی نہیں دیا جائےگا۔

  • چیئرمین پی سی بی کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات

    چیئرمین پی سی بی کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات

    لندن: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن و چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ گولڈ سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے ملاقات کی، ملاقات میں محسن نقوی اور رچرڈ تھامسن پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر بات چیت ہوئی اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات سے آگاہ کیا۔

    ملاقات کے دوران حالیہ پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز اور آئندہ ہونے والی کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اکتوبر میں پاکستان میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ سیریز پر بھی بات چیت ہوئی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیئرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن کو پاک انگلینڈ سیریز پر دورہ پاکستان کی دعوت دی اور ٹی 20 کرکٹ سیریز میں بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

    اس ملاقات میں  ٹی20ورلڈ کپ کی تیاریوں پربھی گفتگو ہوئی، محسن نقوی نے آئندہ برس پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات سے آگاہ کیا، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کردیاہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیموں کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، دوسری جانب چیئرمین انگلینڈوویلز کرکٹ بورڈ نے چیمپئنر ٹرافی پر پی سی بی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • انگلش کرکٹ بورڈ چار روزہ ٹیسٹ کے لیے کس ملک کی میزبانی کریگا؟

    انگلش کرکٹ بورڈ چار روزہ ٹیسٹ کے لیے کس ملک کی میزبانی کریگا؟

    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ پچھلی دو دہائیوں کے دوران پہلی بار باہمی سیریز میں زمبابوے کی میزبانی کرے گا، چار روزہ ٹیسٹ کا انعقاد 2025 میں کیا جائے گا۔

    انگلش کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کرکٹ اپنے تعلقات کو نئے سرے سے استوار کرنے کے خواہاں ہیں، ای سی بی کی جانب سے 2003 کے بعد پہلی بار زمبابوے کی میزبانی کے فرائض انجام دیے جائیں گے، مہمان ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان 28 سے 31 مئی تک چار روزہ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

    منگل کو برطانوی بورڈ نے اعلان کیا کہ 2003 کے بعد پہلی بار وہ زمبابوے کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنے جارہا ہے، جس کے تحت 2025 میں ٹیسٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رچرڈ گویلڈ نے کہا کہ دو دہائیوں کے بعد ہم زمبابوے کی مینز ٹیم کی ٹیسٹ میچ کے لیے میزبانی کرنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ زمبابوے کی کرکٹ کی تاریخ قابل فخر ہے جبکہ اس ملک سے عالمی سطح کے کھلاڑی اور کوچز سامنے آئے ہیں جو دنیا بھر میں کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا تجربہ تقسیم کررہے ہیں۔

    زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر گیومور ماکونی کا کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ میں باہمی سیریز کھیلنے کے لیے کافی خوش ہیں، میں اس سلسلے میں ای سی بی کا بہت مشکور ہوں کہ جس نے کرکٹ کے تعلقات کو پھر سے بحال کرنے کے لیے قدم بڑھایا ہے۔

  • انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بھی پاکستان دورے سے متعلق بیان آ گیا

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بھی پاکستان دورے سے متعلق بیان آ گیا

    لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کے دورے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے سے متعلق فیصلہ 24 سے 48 گھنٹے میں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز کی اچانک منسوخی کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی ایکسپرٹ سے تفصیلی رپورٹ لی جائے گی، اس کے بعد ایک سے دو دن کے اندر ہم پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔

    برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ ہائی کمیشن انٹیلیجنس کے معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں‌ کرتا، پاک نیوزی لینڈ سیریز پر ان کی جانب سے کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی گئی۔

    پاک نیوزی لینڈ سیریز پر کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی: برطانوی ہائی کمیشن

    واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ پاکستان آنا ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک سیریز کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم نیوزی لینڈ سے فون پر رابطہ کیا، جس میں جیسنڈا آرڈرن نے احتیاطی طور پر نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

  • انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کپتان ایلسٹر کک کو عہدے سے فارغ

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کپتان ایلسٹر کک کو عہدے سے فارغ

    برمینگھم: ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کپتان ایلسٹر کک کو عہدے سے فارغ کردیا۔

    سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز دو کے مقابلے پانچ سے ہارنے کے بعد ای سی بی نے کپتان ایلسٹر کک کو عہدے سے ہٹا دیا، کک کی کپتانی میں انگلش ٹیم گذشتہ کئی ماہ سے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کررہی تھی۔ رواں سال انگلینڈ کو بھارت اور سری لنکا سے ہوم گراؤنڈ پر شکست ہوئی۔

     آؤٹ آف فارم کک نے آخری اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنائی تھی جو کہ کپتانی سے ہٹائے جانی اہم وجہ بنی۔ دورہ سری لنکا میں بھی انگلش ٹیم کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آئندہ برس ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی کپتانی اوئن مورگن کرینگے، ٹیسٹ کرکٹ میں ایلسٹر کک کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔