Tag: انگلینڈ کی ٹیم

  • رمیز راجا کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بیان

    رمیز راجا کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بیان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمیں رمیز راجا نے بابر اعظم کی کپتانی کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

    اسٹیڈیم میں صحافیوں نے گفتگو کے دوران رمیز راجا سے سوال کیا گیا کہ بابر بطور کپتان آپ کو کیسے لگتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہےٹھیک ہیں، کھیل میں اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے، ہم ابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کھیل کر آئے ہیں، انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔

    رمیز راجا نے دوران گفتگو کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم سب کے لیے آئی اوپنر  ہے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔

    کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ایک کرکٹ بورڈ تب ہی بڑا ہوتا ہے جب وہ چیزوں کو اینلائز کرے اور اس پر کھل کر بات کر سکے۔

    رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میں بطور کرکٹر اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ ہم پیچھے ہیں، لیکن ہم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ کوالٹی کی ٹیمز کو ٹرن آؤٹ کرنا تھوڑا مشکل ہے، لیکن ہم چیزوں کو آگے لے کر جائیں گے۔

  • انگلینڈ کی ٹیم اپنا باورچی لانے کے باوجود بدہضمی کا شکار

    انگلینڈ کی ٹیم اپنا باورچی لانے کے باوجود بدہضمی کا شکار

    راولپنڈی: انگلش ٹیم اپنا باورچی لانے کے باوجود بدہضمی کا شکار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 17 سال بعد پاکستان آئی مہمان ٹیم اپنے ساتھ باورچی بھی لے کر آئی تھی، تاہم اپنا اپنا باورچی لانے کے باوجود کپتان بدہضمی کا شکار ہوگئے ہیں۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں باورچی کو بھی ساتھ لائی تھی یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی شیف برطانوی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہوا۔

    انگلش ٹیم اپنا باورچی لانے کے باوجود بدہضمی کا شکار ہوگئے، جس سے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس بھی متاثر ہوئے اس لیے ٹرافی کی رونمائی کیلئے نہیں آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق بین اسٹوکس کی جگہ جو روٹ ٹرافی کی رونمائی اور پریس کانفرنس کرینگے، اس کے علاوہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے صرف 5کھلاڑی پریکٹس کے لئے آئے ہیں۔

    ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اسکواڈ کے ہمراہ باورچی بھیجنے کا فیصلہ انگلش ٹیم کے گزشتہ دورہ پاکستان اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران کھلاڑیوں کے پیٹ خراب ہونے کے باعث کیا گیا تھا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں ملتان جائیں گی جہاں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

  • پوری جان ماری لیکن یہ ہمارا دن نہیں تھا، حارث رؤف

    پوری جان ماری لیکن یہ ہمارا دن نہیں تھا، حارث رؤف

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ٹیم میجنمنٹ، کوچنگ اور سپورٹنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں نے پورے ٹورنامنٹ میں ہمیں سپورٹ کیا اور ہم پر اعتماد رکھا جو ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔

    حارث رؤف نے پاکستانی فینز کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ دلی لگاؤ رکھنے والے جنونی فینز کا بھی بہت بہت شکریہ، ہمیں ایسا لگا کہ جیسے ہم اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیل رہے ہوں جو ناقابل یقین تھا۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا ہم نے اپنی پوری جان ماری لیکن یہ ہمارا دن نہیں تھا، انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھا کھیلی اس لیے انہیں جیت کی مبارک ہو۔

    فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر ناقابل یقین پرفارم کیا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا اور ہم توقعات پر پورا نہ اتر سکے جس کا دکھ ہے، ہم مزید مضبوط اور مشکل ہو کر کم بیک کریں گے۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا اگر ہم 150 تک اسکور کر لیتے تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا لیکن پھر بھی ہم نے اپنی پوری کوشش کی، بین اسٹوکس کو جارحانہ گیندیں کرائیں لیکن وہ خوش قسمت رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دیکر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ: تیسرا روز، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں227رنز پرآؤٹ

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ: تیسرا روز، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں227رنز پرآؤٹ

    ایڈیلیڈ : انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا پر نفسیاتی برتری حاصل کرلی، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو ستائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہوگئی، ایشیز کی تاریخ کا پہلا  ٹیسٹ انگلینڈ کے ہاتھوں سے نکلنے لگا۔

    اس وقت آسٹریلیا کو 268 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے اوراس کی چھ وکٹیں باقی ہیں، کھیل کا تیسرا روز آسٹریلین بولرز کے نام رہا، انگلینڈ کا کوئی بلے باز نصف سنچری تک نہ بنا سکا۔

    اسپنر نیتھن لائن معین علی کا کیچ پکڑنے کیلئے سپر مین بن گئے، فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی اپنی گیند پر خوب کیچ تھاما، انگلش ٹیم کا بوریا بستر دو سو ستائیس رنزپر گول ہوگیا۔

    لائن نے چار اور مچل اسٹارک نے3 وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلیا نے فالو آن کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے4 وکٹ پر53 رنز بنالئے تھے۔


    مزید پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ، دوسرا روز: آسٹریلیا کی اننگز442 رنز پر ڈکلیئر


    پہلی اننگز میں شاندار برتری کی بدولت اسے انگلینڈ پر مجموعی طور پر 268 رنز کی سبقت حاصل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔