Tag: انگلینڈ

  • ایلسٹر کک نےانگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سےاستعفیٰ دے دیا

    ایلسٹر کک نےانگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سےاستعفیٰ دے دیا

    لندن : انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نےٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک59 میچوں میں ٹیم کی قیادت کرنےکے بعد کپتانی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بلے باز ایلسٹر کک نے 2012 میں انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی اور ان کی قیادت میں انگلینڈ نے 2013 اور 2015 کے ایشز مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔

    خیال رہے کہ ایلسٹرکک 59 میچوں میں قیادت کے ساتھ انگلینڈ کی سب سے زیادہ میچوں میں قیادت کرے والے کپتان ہیں،اس سے قبل یہ اعزاز مائیکل وان کے پاس تھا جنہوں نے 53 میچوں میں قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔

    بھارت کے خلاف گذشتہ سال 0-4سے ٹیسٹ سیریز میں شکست ہونے کے لیے بعد کک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے کپتان ہونے کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    ایلسٹر ککک کا کہنا تھا کہ کپتانی سے دست بردار ہونا ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا مگر میں جانتا ہوں کہ یہ میرے لیے اور ٹیم کے لیے درست فیصلہ ہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔انہوں نے 140 ٹیسٹ میچوں میں 11057 رنزبنائے،جن میں30 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

    واضح رہےکہ انگلینڈ کی قیادت کےلیے جو روٹ مضبوط ترین امیدوار ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نام آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا ہے۔

  • دنیا کی عظیم درسگاہ آکسفورڈ کی سیر کریں

    دنیا کی عظیم درسگاہ آکسفورڈ کی سیر کریں

    اگر آپ علم حاصل کرنے کے شوقین ہیں تو یقیناً دنیا کی بہترین یونیورسٹی آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھنا آپ کا دیرینہ خواب ہوگا۔ کچھ خوش قسمت اپنے اس خواب کی تکمیل میں کامیاب رہتے ہیں۔

    آکسفورڈ دراصل دریائے آکس کے کنارے برطانیہ کا ایک شہر ہے۔ یہیں آکسفورڈ یونیورسٹی واقع ہے جو ایک قدیم درسگاہ ہے۔ سنہ 1133 سے شروع ہونے والے اس ادارے کو یونیورسٹی کی شکل سنہ 1163 میں دی گئی۔

    آکسفورڈ میں 28 کالج ہیں جن کے ساتھ علیحدہ ہاسٹلز بھی موجود ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی شہرہ آفاق بوڈیلین لائبریری دنیا بھر کی سب سے بڑی لائبریری ہے۔

    دنیا کی سب سے بڑی اور مشہور درسگاہ کے بارے میں ایک حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ اس کے قیام کے بعد سات صدیوں یعنی 1878 تک یہاں خواتین کا داخلہ ممنوع تھا۔ سنہ 1920 سے باقاعدہ یہاں سے خواتین کو ڈگریاں ملنا شروع ہوئیں۔

    یہاں ہم نے اس عظیم درسگاہ کی کچھ خوبصورت تصاویر جمع کی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ خود کو اس درسگاہ میں موجود تصور کریں گے۔

    2

    1

    3

    4

    5

    6

    7

    8

    9

    11

    12

    13

    14

  • ہارنے پر کپتان کو ذمہ دار قرار دینے کاسلسلہ بند ہونا چاہیے، مصباح

    ہارنے پر کپتان کو ذمہ دار قرار دینے کاسلسلہ بند ہونا چاہیے، مصباح

    لاہور: ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کپتان بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، کپتان چاہے کسی کو بھی بنا دیں،جب تک ٹیم پرفارم نہیں کریں جیتنا مشکل ہے۔

    مصباح الحق نے ون ڈے میں پاکستان کی تنزلی کا ذمہ دار ڈومیسٹک کرکٹ کو قرار دے دیا، اظہرعلی کی حمایت میں مصباح بولے کہ کپتان بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، نئے کپتان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہوگی،جو راتوں رات ٹیم کی حالت بدل دے۔

    مصباح نے مزید کہا کہ شکست کاذمہ دار صرف کپتان کو ٹھہرانا درست نہیں، کپتان کے علاوہ پوری ٹیم اور منجمنٹ بھی نتائج کی برابرذمہ دار ہوتی ہے۔

    مصباح نے پی سی بی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کو بہتر بنانے کیلئے ڈومیسٹک سطح پر ون ڈے ٹورنامنٹ میں اضافہ کرنا ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے آج لاہور میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز کے لوگو کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ہونے والے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے بلے باز اظہر علی کو کپتان برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے

    فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے

    ویلز : برطانوی ماہرین کا کہنا ہے فاسٹ فوڈ کھانے کا زیادہ استعمال کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھادیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اگر تو آپ کو فاسٹ فوڈ کھانا بہت زیادہ پسند ہے تو بری خبر یہ ہے کہ اس کے نتیجے میں کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

    سوانسی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فاسٹ یا جنک فوڈ کا بہت زیادہ استعمال خون کے خلیات کو تباہ کردیتا ہے جس کے نتیجے میں جان لیوا کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    طبی ماہرین نے تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ سبزیاں وغیرہ کے ذریعے مناسب مقدار میں اینٹی آکسائیڈنٹس جسم کا حصہ نہیں بناتے جو کہ خون کے سرخ خلیات کی تیاری کے لیے ضروری ہیں،ان میں یہ خلیات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    خون کے سرخ خلیات پھیپھڑوں سے آکسیجن جسم کے دیگر حصوں تک پہنچاتے ہیں جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی صفائی بھی کرتے ہیں اور اس طرح انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق طرز زندگی خاص طور پر غذا ہمارے جسم کے ان ننھے ترین خلیات کی صحت پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہے،اگر غذا ناقص ہو تو وہ ٹوپھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    محقین نے بتایا کہ اگر خلیات میں خرابی پیدا ہوجائے تو کینسر کے خلیات پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کم پھل اور سبزیوں کا استعمال خلیات کی توڑ پھوڑ کا عمل دو گنا تیز کردیتا ہے۔

    یاد رہے اس سے پہلے گزشتہ دنوں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فاسٹ کا محض پانچ دن تک استعمال بھی میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب اور طویل المعیاد طبی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

  • پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

    پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

    کارڈف : پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں اورآخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی بولرز نے 164 کے مجموعی اسکور پرانگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164 کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گنوا چکی ہے پاکستانی بولرز کے چوتھے شکار بننے والے جیسن روائے 87 رنزبنا سکے انہیں محمد عامر نے آؤٹ کیا،پاکستان کی جانب سے محمد عامر، حسن علی اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    واضح رہے 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی اور سیریز چار صفر سے پہلے ہی ہار چکی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ محمد عرفان انجرڈ ہوگئےجن کی جگہ محمد عامر اور سمیع اسلم کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    قبل ازیں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا قومی ٹیم ون ڈے سیریز میں توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں اب تک ناکام رہی ہے 5 ایک روزہ میچوں میں سے ہونے والے چار میچوں میں پاکستان ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کر پایا ہے۔

    پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں زخمی محمد عرفان کی جگہ محمد عامر اور سمیع اسلم کی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور معین علی، عادل رشید اور لیم پلنکٹ کو آرام دیا گیا ہے۔

    *انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستانی اننگز کا آغاز کپتان اظہر علی اورشرجیل خان کریں گے اور ون ڈاون پر محمد رضوان یا شعیب ملک کھیلیں گے.

    *ناقص کارکردگی دکھانے والےٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے،مکی آرتھر

    یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے اس گراؤنڈ پر 2 ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں جس میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہا.

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ماضی میں جو ہوا اس کو بدل نہیں سکتے،ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے لیکن ان سے سبق سیکھا جائے تو اچھی بات ہوگی،آخری میچ میں مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے کامیابی کےلیے پوری کوشش کریں.

  • برطانیہ میں ’’محمد‘‘  بچوں کا مقبول ترین نام قرار

    برطانیہ میں ’’محمد‘‘ بچوں کا مقبول ترین نام قرار

    لندن : ’’محمد‘‘ نام کو ایک بار پھر برطانیہ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے سب سے مقبول ترین نام قرار دیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے محکمہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے 2015 کے مقبول ترین ناموں کی فہرست جاری کی گئی جس میں ’’محمد‘‘ نام کو سب سے مقبول قرار دیا گیا ہے.

    انگلشن میں ’’محمد‘‘ نام کی اسپیلنگ یعنی ہجےمختلف تھی تاہم ان تمام ہجوں کے ناموں کو اکٹھا کیا جائے تو’’محمد‘‘ سب سے زیادہ مقبول نام ہے.جب ان سب ہجوں والے ناموں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا تو یہ 7570 بچوں کا نام نکلا جبکہ نمبرون پر موجود اولیور نام 6941 بچوں کا تھا.

    برطانوی سرکاری محکمے کا کہنا ہے کہ ’’محمد‘‘ نام 100 ناموں کی فہرست میں سب سے پہلے 1924 میں دیکھنے میں آیا اورہرگزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا گیا.

    یاد رہے کہ 2014 میں بھی برطانیہ میں ’’محمد‘‘ مقبول ترین نام تھا اس کے علاوہ اس سال پیدا ہونے والے بچوں کے سب سے زیادہ مقبول ناموں کی فہرست میں عمر،علی اور ابراہیم بھی شامل تھے.

    واضح رہےکہ رپورٹ کے مطابق 2014 میں بچیوں کے ناموں میں ’نور‘ بہت زیادہ مقبول تھا اس سال یہ 29واں مقبول ترین نام رہا جب کہ ’’مریم‘‘ لڑکیوں کا 35واں مقبول ترین نام تھا.

  • انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

    انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

    لیڈز: انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد گرین شرٹس پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا.

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے.
    پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم 24، بابراعظم اور سرفراز احمد 12،12 جب کہ محمد رضوان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

    اس دوران اظہر علی سست روی سے بیٹنگ کرتے رہے اور 102 گیندوں پر 80 رنز بنا کر پویلین لوٹے.محمد نواز بھی صرف 13 رنز بنا سکے تاہم عماد وسیم نے آٹھویں نمبر پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 41 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا.

    دوسری جانب 247 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے ہدف 48 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کیا.

    انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوک 69، جونی بریسٹو 61 اور معین علی نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ دیگر بلے بازوں میں جیس روئے نے 14، الیکس ہیلز 8، جوئے روٹ 30 اور کپتان این مورگن نے 11 رنز بنائے.

    *انگلینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی، پاکستان کو 169رنز سے شرمناک شکست

    پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2، عمرگل، حسن علی اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

    واضح رہے کہ کپتان اظہر علی پرامید ہیں کہ پانچویں اور آخری میچ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے اور انگلینڈ کو سیریز کے آخری میچ میں جیتنے کا موقع نہیں دیں گے.

  • چوتھا ون ڈے، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف

    چوتھا ون ڈے، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف

    لیڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے دو سو اڑتالیس رنز کا ہدف دے دیا، لیڈز کے میدان میں پاکستانی بلے باز پرفارم نہ کرسکے، اب بولرز کا امتحان جاری ہے۔

    چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے باز ایک بار پھر بڑا ہدف دینے میں ناکام ہوگئے، پاکستان نے انگینڈ ٹیم کو 8 وکٹوں کے نقصان پر جیت کے لئے 248 رنز کا ہدف دے دیا، جبکہ کپتان اظہر علی 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    cricket2

    پاکستانی اوپنر کی ناکامی کے بعد مڈل آڈر بھی ٹیم کو سہارا دینے میں ناکام رہا، عماد وسیم نے نصف سنچری بنائی جبکہ شرجیل خان 16، سمع اسلم 24، بابر اعظم اور سرفراز احمد 12 رنز بناسکے، اس کے علاوہ محمد نواز 13 اور حسن علی 9 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    cricket3

    انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے تین معین علی اور کرس جورڈن نے دو دو اور پلنکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان پر تین صفر کی واضح برتری حاصل ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے تیرہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے تیرہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

    لندن: انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے تیرہ رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور عمر اکمل سلیکٹ نہ ہوسکے۔

    پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ کے اختتام پر واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سات ستمبر کو اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گی، سلیکشن کمیٹی نے تیرہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، سرفراز احمد مختصر فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

    پہلی مرتبہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بولر عماد بٹ کو ڈیبیو کرنے کا موقع مل سکتا ہے، پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں عماد بٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب انگلینڈ بھی پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر چکی ہے، آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بین اسٹوکس کے علاوہ جوروٹ،ایلکس ہیلز،مارک وڈ اور معین علی کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ لیام ڈاؤسن، کرس ووکس اور جیمز ونس کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان یہ میچ سات ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم میں وہاب ریاض کی جگہ محمد عرفان کو شامل کہے جانے کا امکان ہے جب کہ محمد عامر کو بھی آرام دے کر عمر گل کو واپس لایا جا سکتا ہے.

    تیسرے ون ڈے میچ میں گھٹنے کی انجری کے باعث شرکت نہ کرنے والے عماد وسیم اگر فٹ ہوئے تو انہیں بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے،عماد وسیم کے ٹیم میں آنےکی صورت میں محمد نواز یا شعیب ملک کو باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے.

    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سیریز تو ہاتھ سے نکل چکی لیکن میچ جیت کر خسارہ کم کرنے اور ٹیم کے وقار کو بحال کرنے کی پوری کوشش کریں گے.

    *انگلینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی، پاکستان کو 169رنز سے شرمناک شکست

    یاد رہے کہ انگلینڈ کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان پر تین صفر کی واضح برتری حاصل ہے.

    واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ریکارڈ 444 رنز بنائے تھے جس میں اظہر الیون کو 169 رنز سے شسکت کا سامنا کرنا پڑا تھا.