Tag: انگلینڈ

  • انگلینڈ کاپاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ کاپاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

    لندن : انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے.آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بین اسٹوکس کے علاوہ جوروٹ،ایلکس ہیلز،مارک وڈ اور معین علی کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ لیام ڈاؤسن، کرس ووکس اور جیمز ونس کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے.

    *انگلینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی، پاکستان کو 169رنز سے شرمناک شکست

    پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان یہ میچ سات ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا.

    *ورلڈٹی ٹوئنٹی فائنل:ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ بھارت میں رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے بریتھویٹ نے بین اسٹوکس کو چار گیندوں پر مسلسل چار چھکے مارے تھے جسکی وجہ سے انگلینڈ فائنل ہار گیا تھا.

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے نیشنل سلیکٹرجیمز وٹیکر کا کہنا ہے ’ یہ دیکھنا بہت اچھا ہے کہ ہم سفید گیند کے دونوں فارمٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں.

  • انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے، پاکستان ٹیم سیریز میں کم بیک کیلئے پرعزم

    انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے، پاکستان ٹیم سیریز میں کم بیک کیلئے پرعزم

    ناٹنگھم: انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم سیریز میں کم بیک کے لیے  پرعزم ہے جبکہ محمد عرفان انگلینڈ پہنچ گئے۔

    ناٹنگھم میں تیسرا ون ڈے ڈو اینڈ ڈائی ہوگا، انگلینڈ سے اہم میچ کھیلنے کے لیے قومی ٹیم لارڈز سے ناٹنگھم پہنچ گئی ہے، کھلاڑٖیوں نے فتح کے مرہم سے شکستوں کا زخم بھرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

    دوسرے ون ڈے میں تجربات کیا گیا لیکن تبدیلیاں نتیجہ تبدیل نہ کرسکیں، ٹاپ آرڈز میں شرجیل خان کمزور مہرہ ثابت ہورہے ہیں تو اظہر کی فارم بھی روٹھی نظر آرہی ہے۔

    بیٹنگ میں درست کمبی نیشن مینجمنٹ کے لیے درد سر بن گیا ہے جبکہ بولرز بھی ٹریک سے اتر رہے ہیں، وکٹیں گرانا مشکل ہوگیا ہے۔

    پروفیسر حفیظ انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ محمد عرفان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • انگلینڈ کی پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست

    انگلینڈ کی پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست

    لارڈز: انگلینڈ نے پاکستان کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی.

    تفصیلات کےمطابق دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 251 رنز پر ڈھیر ہوگئی.

    سمیع اسلم 1رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے شرجیل خان، اظہر علی، حسن علی اور یاسر شاہ کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے،دیگر بیٹسمینوں میں بابر اعظم 30، شعیب ملک 28رنز بنا کر قابل ذکر رہے،جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر6،6رنز بنا سکے.

    سرفراز احمد105اور عماد وسیم 63 رنرز کی بدولت پاکستان ٹیم251 بناسکی.سرفرازاحمد لارڈز میں سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین بھی بن گئے.

    انہوں نے 130بالز پر 6چوکوں کی مدد سے 105رنز بنائے،یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری تھی.

    *پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی پاکستان کو 44 رنز سے شکست

    انگلینڈ نےاننگز کا آغازکیا توبغیر کسی رن کے ان کا پہلا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا اور 35 رنز پر انگلینڈ کی دو وکٹیں گر گئی تھیں.

    مورگن اور جو روٹ نے112رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کےخلاف فتح کو آسان بنا دیا،جوروٹ89اور مورگن نے68رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں،بین اسٹوکس نے42رنز بنائے.

    انگلش ٹیم نے 251رنز کا ہدف6وکٹوںکے نقصان پر 15گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا.

    یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے دو جبکہ وہاب ریاض، محمد عامر،حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

  • ون ڈےٹیم میں کسی کی جگہ محفوظ نہیں،مکی آرتھر

    ون ڈےٹیم میں کسی کی جگہ محفوظ نہیں،مکی آرتھر

    لارڈز: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتربنانے پر زور دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹیم میں کسی کی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے.

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ٹیم کو بہتربنارہے ہیں اورہمارا خیال ہے کہ ایک یا دوسال میں ایسا کرسکیں گے، اسی لیے ہر کھلاڑی کو یہی مشورہ ہے کہ اپنی جگہ بنالیں یا پھر ہم متبادل تلاش کریں گےجو خوداپنی جگہ بنالے گا’.

    خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کو 2-2 سے برابر کرنے کے بعد پہلے ون ڈے میں روایتی انداز میں کھیلتے ہوئے 44 رنز سے شکست کھائی تھی

    *پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی پاکستان کو 44 رنز سے شکست

    تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کو ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکامی کے باوجود ون ڈے میں شامل کیا گیا لیکن وہ ایک دفعہ پھر متاثر کرنے میں ناکام رہے.

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ‘میں نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ کوئی محفوظ نہیں ہے اور اگر آپ کی عمر 30 سال سے زائد ہے تو آپ کو جلد ہی بہتری دکھانی ہوگی ورنہ یہ موقع نوجوان کھلاڑی کو دیا جائے گا’.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں رسائی کے لیے اپنی پوزیشن بہتربنانی ہے تاکہ براہ راست رسائی ہو.

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ون ڈے کی درجہ بندی میں پاکستان ٹیم کو عالمی سطح پر 9 ویں نمبر پر نہیں ہوناچاہیے’.

    ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں مکمل طورپر ان فارم کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جن پر ہم اعتمار کریں اور انھیں بہتر بننے کے لیے آزادی دیں’.

    *پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل لارڈز میں کھیلا جائے گا

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج لارڈز میں ہوگا،میزبان ٹیم کو 0-1 سے برتری حاصل ہے.

  • پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی پاکستان کو 44 رنز سے شکست

    پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی پاکستان کو 44 رنز سے شکست

    ساؤتھمپٹن: ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ون ڈے 44 رنز سے جیت لیا۔ انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت فاتح قرار دیا گیا۔

    ساؤتھمپٹن میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی نے 82 رنز کی شاندار اننگرز کھیلی جبکہ سرفراز احمد 55 اور بابر اعظم 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2 جبکہ جو روٹ، لیام پلنکنٹ، مارک ووڈ اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    انگلینڈ کی اننگز کے دوران بارش نے متعدد بار میچ کو متاثر کیا تاہم انگلینڈ کے بلے بازوں نے متاثر کن بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے تھے جس کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت انگلینڈ کو 44 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے 65، جو روٹ 61 اور کپتان آئن مورگن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے عمر گل اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان اظہر علی نے ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ بھی کیا۔ 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر جیسن روئے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    واضح رہے پاکستان 2005 کے بعد سے انگلینڈ کے خلاف ایک بھی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا ہے۔ 2006 کے بعد سے باہمی مقابلوں میں انگلش ٹیم 18 میں سے 12 ون ڈے جیت چکی ہے جب کہ آخری 9 میچوں میں سے انگلینڈ کو 8 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

  • ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی

    ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی

    ڈبلن: پاکستان کرکٹ ٹیم دو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے آئرلینڈ پہنچ گی ہے، سیریز کاپہلا میچ اٹھارہ اگست کو ڈبلن میں ہوگا۔

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد پاکستان کا اب اگلا امتحان ون ڈے میں ہوگا، انگلینڈ سے سیریز سے قبل پاکستانی کھلاڑی آئرلینڈ سے دو دو ہاتھ کریں گے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

    Cp_dpPlW8AA2UeA

    ون ڈے اسکواڈ میں شامل پاکستانیوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ پہنچ کر لارڈز میں خوب نیٹ پریکٹس کی، فیلڈنگ اور بیٹنگ پر خصوصی توجہ دی گئی، پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں کو مختلف اقسام کی مشقین بھی کرائی گئیں۔

    Cp_dSLjXYAAcJa0

    اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان چھ میچز ہوچکے ہیں، پاکستان نے چار اور حریف ٹیم ایک میچ میں فاتح رہی ہے، آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف واحد کامیابی دو ہزار سات کے عالمی کپ میں حاصل کی تھی۔

    Cp_dTXsWYAAKui2

    پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے اٹھارہ اگست کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا، بیس اگست کو دونوں ٹیمیں دوسرے میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

    Cp_duX5WYAA84Ds

  • قومی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کیلئے ایجبسٹن سے اوول پہنچ گئی

    قومی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کیلئے ایجبسٹن سے اوول پہنچ گئی

    اوول : قومی کرکٹ ٹیم پاک انگلینڈ سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے لئے اوول پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے لئے ایک اور کڑا امتحان آگیا۔ قومی کرکٹ ٹیم ایجبسٹن کی شکست کو بھلا کر سیریز بچانے کی تگ و دو میں مصروف ہوگئی۔

    کھلاڑی پریکٹس کرکے بیٹنگ اور بولنگ کی خامیوں کے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مسلسل دو ٹیسٹ میچز میں ناکامی کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ گئے۔

    محمد حفیظ کی نہ چلنے کی روش ٹیم کو بھاری پڑ گئی، چوتھے ٹیسٹ کے لئے محمد حفیظ کو بٹھا کر کسے ٹیم میں شامل کیا جائے؟ اس حوالے سے ٹیم منجمنٹ تذبذب کا شکار ہے۔

    ماہرین کے مطابق اظہر علی کو سمیع اسلم کے ساتھ اوپننگ کرائی جائے اور افتخار احمد کو مڈل آرڈر میں جگہ دی جائے۔

    افتخار کی شمولیت سے کپتان کو آف اسپن بولنگ کا آپشن بھی میسر آئے گا، تجربہ کار یونس خان کا رنز نہ بنانا بھی مصباح الیون کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ تاہم منجمینٹ انہیں ایک موقع اور دینے کی خواہش مند ہے۔

     

  • پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی پاکستانی ٹیم سے ملاقات

    پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی پاکستانی ٹیم سے ملاقات

    برمنگھم : پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ملک کا نام روشن کررہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر جاری کی ہے جس میں پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کےساتھ آٹو گراف کیے ہوئے بلے کو اٹھائے ہوئے کھڑی ہیں.

    ایک اور تصویر میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سابق ٹسیٹ کرکٹر رمیز راجا کے ساتھ کھڑی ہیں.

    یاد رہے کہ پاکستانی انعام یافتہ یوسف زئی پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ہفتے کو ایجبسٹن ٹیسٹ میچ دیکھنے آئی تھیں.

    ملالہ یوسف زئی نے بی بی سی کی ٹیسٹ میچ اسپیشل ٹرانسمیشن میں کمنٹری باکس سے فارغ ہونے کے بعد صحافیوں سے بات کی اور مختلف سوالات کا جواب دیا.

    ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں کبھی میچ دیکھنے نہیں گئی اور یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے جبکہ ون ڈے میچ وہ اس سے پہلے دیکھ چکی ہیں.

    ملالہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ پاکستان ٹیم کو داد دینا چاہیں گی کہ وہ ملک کا نام روشن کر رہے ہیں.

  • اظہر علی کے 139 رنز اور پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف برتری کے لیے پیش قدمی

    اظہر علی کے 139 رنز اور پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف برتری کے لیے پیش قدمی

    برمنگھم : انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اظہر علی اور سمیع اسلم کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 257 رنز بنا لیے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 42 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں،جبکہ اظہر علی 139 رنز بنا کر دوسرے دن کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ یونس خان 21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے.

    اظہر علی نے 209 گیندوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی دسویں سنچری مکمل کی اور میدان پر مصباح الحق کی طرح پش اپس لگا کر خوشی کا اظہار کیا.

    سمیع اسلم نے اپنی پہلی نصف سنچری سکور کی اور 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اظہر علی کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 181 رنز بنائے.

    اس سیریز کے دوران حفیظ کوئی بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں اور اس میچ سے قبل بھی ان کی سلیکشن پر اعتراضات سامنے آئے تھے.

    یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 297 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی.

    میزبان ٹیم کی جانب سے گیری بیلنس اور معین علی نے نصف سنچریاں بنائیں،بیلنس 70 جبکہ معین علی 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ان کے علاوہ الیسٹر کک نے 45 رنز کی اننگز کھیلی تھی.

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پانچ برس کے وقفے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے سہیل خان 96 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر رہے.

  • ناچتا گاتا شاہی خاندان

    ناچتا گاتا شاہی خاندان

    برطانیہ کے لوگ اپنی تہذیب اور رکھ رکھاؤ کے باعث مشہور ہیں۔ خصوصاً اگر بات شاہی خاندان کی ہو تو ان کی تہذیب کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔

    لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ شاہی خاندان روایات اور تہذیب کے دائرے میں اس قدر جکڑا ہوا ہے کہ وہ زندگی سے لطف اندوز نہیں ہوتا، تو آپ غلط ہیں۔ شاہی خاندان کے افراد دنیا کے جس خطے میں بھی جاتے ہیں وہ وہاں کی تہذیب و روایات کا عکس ضرور اپناتے ہیں۔

    وہ کہیں جا کر وہاں کے روایتی لباس بھی زیب تن کرتے ہیں، وہاں کا ثقافتی رقص بھی کرتے ہیں، اور وہاں کے مقامی کھانے بھی کھاتے ہیں۔

    ہم نے برطانوی شاہی خاندان کی کچھ ایسی ہی تصاویر اکٹھی کی ہیں جن میں وہ ناچتے گاتے اور زندگی سے لطف اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔ ان تصاویر میں ہر شخص شاہی آداب کے مطابق اپنے مخصوص لباس میں ہے لیکن یہ لباس بھی انہیں ناچنے سے نہیں روک سکے۔

    1

    ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ ۔ نومبر 1967، مالٹا

    2

    شہزادہ چارلس ۔ نمبر 2012، نیوزی لینڈ

    3

    شہزادہ ہیری ۔ جون 2014، چلی

    4

    شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن ۔ 2012، براعظم اوشنیا کے ملک توالو میں

    5

    ملکہ الزبتھ اور ایئر مارشل سر جان بالدوین ۔ نومبر 1954، لندن

    6

    شہزادی ڈیانا اور امریکی اداکار جان ٹروولٹا ۔ نومبر 1985، وائٹ ہاؤس امریکا

    7

    شہزادہ چارلس ۔ مارچ 2009، برزایل

    8

    ولیم اور ہیری، لیسوتھو کے ولی عہد کے ساتھ ۔ جون 2010

    9

    شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر ۔ نومبر 2012، نیوزی لینڈ

    10

    شہزادہ چارلس ۔ فروری 2000، گھانا

    11

    شہزادہ ولیم ایک تقریب  کے دوران، پس منظر میں ان کی اہلیہ خوشگوار موڈ میں ۔ دسمبر 2011، لندن

    13

    ملکہ الزبتھ اور گھانا کے صدر ۔ 1961

    15

    شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا ۔ مارچ 1983، آسٹریلیا

    16

    شہزادہ چارلس ۔ نومبر 2014، میکسیکو