Tag: انگلینڈ

  • نیشنل ٹی20 کپ کی ڈرافٹنگ مکمل، محمد آصف اور یونس خان نظر اندار

    نیشنل ٹی20 کپ کی ڈرافٹنگ مکمل، محمد آصف اور یونس خان نظر اندار

    اسلام آباد: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی، محمد آصف اوریونس خان کو کسی ریجنل ٹیم نے نہیں لیا۔

    آٹھ ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی، ہر ٹیم نے پندرہ پندرہ کھلاڑیوں کا چناؤ کرلیا، کراچی اور لاہور کی دو دو، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور فاٹا کی ایک ایک ٹیم ایونٹ میں حصہ لے گی۔

    مصباح الحق کراچی وائٹس کی نمائندگی کریں گے، ٹیم کے کپتان اکبر رحمان ہوں گے، شاہد آفریدی کو اسلام آباد ریجن نے لیا ہے اور کپتانی عمرگل کو دی گئی ہے۔

    سلمان بٹ لاہور وائٹس کا حصہ ہوں گے، محمد آصف اوریونس خان کو کسی ریجنل ٹیم نے نہیں لیا، دورہ انگلینڈ میں ون ڈے سیریز کے باعث قومی کرکٹرز کو نہیں لیا گیا۔

    ایونٹ پچیس اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، نیشنل کپ کا دوسرا اور آخری مرحلہ ملتان میں کھیلا جائے گا۔

    Coi7ph9WYAURXaW

    Coi7QzgWIAAiAQs

    Coi8UVgWIAAqWLS

    Coi78R3WIAAw3JN

    Coi87_nWcAEYOMK

    CoiltwbWgAAdVUZ

    CoimDXMUEAELCfR

    CoimP37W8AAiOp1

  • انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاری کا آغاز

    انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاری کا آغاز

    لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

    اولڈ ٹریفورڈ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے غلطیوں سے سبق سیکھنے اور انگلینڈ کو شکست دینے کے لیے اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ برمنگھم میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کیا انداز اپنانا ہے، وکٹوں کو کیسے بچانا ہے اور بولرز کو کس طرح آزمانا ہے تاہم کپتان نے حکمت عملی بنانا شروع کردی۔

    قومی ٹیم تیسرے ٹیسٹ سے قبل وورکسٹر میں دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، اس دوان نیٹ پریکٹس میں خامیوں پر بھی قابو پایا جائے گا، ادھر دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم واپس آنے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی انجری کے باعث تیسرے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا میچ تین اگست سے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

  • اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: پاکستان کو فتح کے لیے 565 رنز کا ہدف

    اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: پاکستان کو فتح کے لیے 565 رنز کا ہدف

    مانچسٹر: انگلینڈ اور پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسری اننگز 173 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ پاکستان کو جیت کے لیے 565 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔ اننگز ڈیکلیئر ہونے تک انگلینڈ کا ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔

    مانچسٹر میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے 98 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ شروع کی تو اسے پہلے میچ میں بھاری برتری حاصل تھی۔

    کپتان ایلسٹر کک اور جو روٹ نے پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کی بدولت اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں اور اسکور 173 تک پہنچا تو کک نے اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ انگلش کپتان نے 76 اور روٹ نے ناقابل شکست 71 رنز بنائے۔

    پہلی اننگ کی بھاری برتری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 565 رنز کا ہدف دیا ہے۔

  • دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    مانچسٹر : اولڈ ٹریفورڈ پاکستان کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نےدوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور لارڈز ٹیسٹ کا فاتح اسکواڈ کو ہی برقرار رکھا ہے،محمد حفیظ اور شان مسعود اس میچ میں بھی اننگ کا افتتاح کریں گے،جبکہ دوسری طرف انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں.

    اس گراونڈ پر انگلینڈ کی ٹیسٹ فتوحات کا ریکارڈ سو فیصد ہے،اس نے یہاں نو ٹیسٹ کھیلے جن میں سے سات میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو ٹیسٹ ڈرا رہے.

    یاد رہے کہ انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں آخری بار پاکستان سے ہی ہارا تھا،اور پاکستان بھی دو ہزار چھ کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے نو سال بعد انگلش ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گا.

  • اولڈ ٹریفورڈ معرکہ،یاسر شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے

    اولڈ ٹریفورڈ معرکہ،یاسر شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے

    مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ اپنا دوسرا ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں کھیلنے جارہے ہیں جہاں سے پاکستان کی سنہری یادیں وابستہ ہیں،یاسر شاہ کندھے کی انجری کے باوجود ٹیم کا حسہ ہوں گے۔

    پہلے ٹیسٹ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم فاتح الیون کے ساتھ میدان میں اترے گی،یاسر شاہ کی انجری کو لے کر خوش ہونے والی انگلینڈ ٹیم کے لیے میچ سے قبل پہلا جھٹکا اس خبر سے لگا کہ یاسر شاہ کل میدان میں اپنی گگلی اور لیگ بریک سے انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھانے میدان میں اتریں گے۔

    پاکستان ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے میڈیا کو بتایا کہ یاسر شاہ کی انجری معمولی نوعیت کی ہے اس لیے یاسر شاہ کل ہونے والے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے .ٹیم کا مورال بلند ہے اور دوسرے ٹیسٹ کو جیتنے کے لیے بھی بھرپور تیاری کی ہے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی یاسر شاہ کی ٹیم میں شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جیت کے لیے پُرامید نظر آتے ہیں۔

    یاسر شاہ سے پریشان انگلینڈ ٹیم نے سابق پاکستانی اسپینیر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اُن سے یاسر شاہ کی تکنیک کو کاؤنٹر کرنے کے لیے مشاورت کی ساتھ انگلینڈ ٹیم جیمز اینڈرسن کی واپسی کے ساتھ دومزید تبدیلوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    یاسر شاہ نے اے آر وائی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ پریکٹس کے درمیان کندھے کی انجری کا شکار ہو گیا تھا تا ہم انجری کے باوجود کل کے میچ کے لیے پُر امید ہیں،انہوں نے کہا کہ ماہرین کا خیال ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ کی پچ اسپین کرے گی تو میں اس سے بھرپور فائدہ اُٹھاؤں گا۔

    آئیے دیکھتے ہیں کہ اس میدان میں اس سے قبل ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے میچوں کے کیا نتائج رہے۔

    اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کا ریکارڈ برابر ہے۔ دونوں ٹیموں نے 1، 1 میچ اپنے نام کیا ہے۔ 3 میچز ڈرا رہے۔

    دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی *

    سال 2001 میں وقار یونس کی قیادت میں پاکستان نے گوروں کے ارمان ٹھنڈے کردیے تھے۔ بیٹنگ میں انضمام الحق کی سنچری نے جیت کی بنیاد رکھی تھی۔

    دوسری اننگز میں بھی انضمام کی نصف سنچری نے پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنادی تھی۔ بولنگ میں وسیم اکرم اور وقار یونس انگلش بلے بازوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

    پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ *

    بیٹنگ اور بولنگ میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا۔ 2001 میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔

    پاکستان اس میدان میں آخری میچ 2001 میں جیتا تھا۔

  • یاسرشاہ کاتوڑ کیسےکریں؟ انگلینڈ نے ثقلین مشتاق سے امیدیں باندھ لیں

    یاسرشاہ کاتوڑ کیسےکریں؟ انگلینڈ نے ثقلین مشتاق سے امیدیں باندھ لیں

    مانچیسٹر: پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ سے کیسے نمٹانے کے لیے انگلینڈ نے پاکستانی اسپنر کے توڑ کے لئے پاکستان کے ہی سابق اسپنر ثقلین مشتاق سے مدد لینی شروع کر دی۔

    انگلینڈ نے سابق پاکستانی اسپن ماہر ثقلین مشتاق سے مدد حاصل کرنی شروع کر دی، ثقلین مشتاق انگلش بلے بازوں کو یاسر سے نمٹنےکے گُر سکھائیں گے، ثقلین سے معاہدہ پہلے ہو چکا تھا اب سابق پاکستانی اسپنر نےمانچسٹر میں انگلش کیمپ جوائن کرلیا۔

    سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق انگلینڈ کے بلے بازوں کو ٹپس دینے کے ساتھ ساتھ معین علی اور عادل رشید کو اسپن بالنگ کے گر بھی سکھائیں گے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میدان کے اندر ہی نہیں ڈریسنگ روم میں بھی مقابلہ کانٹے کا ہوگا، لیگ اسپنرمشتاق احمد پاکستان کی رہنمائی کریں گے تو انگلش کیمپ میں دوسرا کے بانی ثقلین مشتاق ہوں گے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کو اولڈ ٹریفرڈ پر آخری شکست پاکستان کے ہاتھوں دوہزار ایک میں ہوئی تھی، فتح گر ثقلین تھے، جیت کے لئے ترستے انگلینڈ نے فتح کی تلاش کیلئے ثقلین سے امیدیں باندھ لی ہیں، پر ثقلین صرف ایک ٹیسٹ تک خدمات دیں گے۔

  • دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

    دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

    مانچسٹر: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی۔

    لارڈز کے میدان میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اور میدان میں ریکارڈ بنانے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئی جہاں انگلینڈ سے دوسرا ٹیسٹ میچ اب اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔

    team-2

    team-1

    team-3

    اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں پاکستان نے آخری بار 2001 میں فتح حاصل کی تھی۔ 15 سال سے پاکستان اس میدان میں کوئی میچ نہیں جیتا۔

    کھلاڑی آج اور کل کا دن پریکٹس میں گزاریں گے۔ ٹیسٹ میچ 22 جولائی سے شروع ہوگا۔

    دوسری جانب انگلینڈ کی 14 رکنی ٹیم میں فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے۔  

    الیسٹر کک ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، جوروٹ، جیمز وینس، گیری بیلنچ، بین اسٹوکس، جونی بیئر سٹو، معین علی، عادل رشید، کرس ووکس ، اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن، سٹیون فن اور جیک بال شامل ہیں۔

  • لندن : ٹیسٹ کرکٹ کا123 سالہ پرانا ریکارڈ یاسر شاہ کے نام

    لندن : ٹیسٹ کرکٹ کا123 سالہ پرانا ریکارڈ یاسر شاہ کے نام

    لندن: پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے سابق باؤلر چارلی ٹرنر کا تیرہ ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا 123 سالہ پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں یاسر شاہ نے چھ وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں 82 وکٹیں حاصل کرلی جو جو کہ چارلی ٹرنر سے ایک وکٹ زیادہ ہے جبکہ اس برتری میں مزید اضافہ کرنےکے لیےان کے پاس ابھی دوسری اننگز باقی ہے.

    یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے مزید 5 اننگز میں 18 وکٹیں درکار ہیں.

    انگلینڈ ٹیم کے سابق باؤلر جارج لوہمین نے 120 سال قبل 16 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جو تاحال ایک ریکارڈ ہے.

    یاد رہے کہ یاسر شاہ نے اکتوبر 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبو کیا تھا جس کے بعد انہوں نے تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا.

    لیگ اسپنر نے اپنے 13 میچوں میں 5 دفعہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، لارڈز ٹیسٹ میں گزشتہ روزن انھوں نے 5 وکٹیں حاصل کر کے اعزازی بورڈ میں اپنا نام درج کرادیا۔

    واضح رہے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر، کلیری گریمٹ اور انگلینڈ کے سڈ بیرنس ہیں جنہوں نے 17 میچوں میں یہ ریکارڈ بنایا جبکہ ہندوستان کے روی ایشون 18 میچوں میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر ہیں،جبکہ پاکستان ٹیم کے سعید اجمل 19 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر ہیں.

  • لارڈزٹیسٹ: دوسرا دن، انگلینڈ کے 253 رنز، سات کھلاڑی آؤٹ

    لارڈزٹیسٹ: دوسرا دن، انگلینڈ کے 253 رنز، سات کھلاڑی آؤٹ

    لندن : لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان کاپلڑا بھاری ہے، انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید چھیاسی رنز درکارہیں اور اس کی صرف تین وکٹیں باقی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں پہلی اننگز کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے ،انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان کے 339 رنز کے جواب میں 253رنز بنا لئے ہیں اور اس کے 7 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے ہیں۔

    انگلینڈ کے اوپنر ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہے۔ ایلکس ہیلز 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اوپنر ایلکس ہیلز راحت علی کا شکار بنے۔ تاہم کپتان الیسٹر کک اور جو روٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 110 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کر دیا۔

    جوروٹ 48 رنز کے اسکور پر یاسر شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد عامر کی گیند پر محمد حفیظ اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیچ ڈراپ کئے۔

    جیمز ونس 16 ، گیری بیلنس 6، جونی بیرسٹو 29 جبکہ معین علی 23رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد عامر نے اپنی وکٹوں کا آغاز اللسٹرکک کی 81 رنز کی وکٹ گراکر دیا۔

    دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر کرس ووکس 31 اور اسٹورٹ براڈ 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

     

  • عمران خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ میچ دیکھنے لارڈز اسٹیڈیم پہنچ گئے

    عمران خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ میچ دیکھنے لارڈز اسٹیڈیم پہنچ گئے

    لندن : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دیکھنے لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جو اس وقت اپنے بچوں سے ملاقات اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بچوں کے ہمراہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کا دوسرے روز کا کھیل دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے لارڈز ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی بھی ٹکٹ کی بکنگ کروائی تھی، عمران خان وی آئی پی لاؤنج میں خوشگوار موڈ میں میچ دیکھ رہے تھے جب کہ اُن کے دونوں صاحبزادے بھی نہاہت خوش نظر آرہے تھے۔

    یاد رہے عمران خان کی لندن روانگی کے بعد اُن کی تیسری شادی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جس کی عمران خان کی جانب سے تردید بھی کی گئی تھی تا ہم افواہوں کا ذور نہیں ٹوٹ سکا تھا جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ عمران خان اور اُن کے صاحبزادوں کے درمیان تناؤ پیدا ہو گیا ہے اور ان کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں تا ہم آج اُن کی اپنے بیٹوں کے ساتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں آمد نے ان خدشوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔