Tag: انگلینڈ

  • پاکستان کے 339 رنز کے جواب میں انگلینڈ کے ایک وکٹ کے نقصان پر 71 رنز

    پاکستان کے 339 رنز کے جواب میں انگلینڈ کے ایک وکٹ کے نقصان پر 71 رنز

    لارڈزٹیسٹ: انگلینڈ نے لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 339 رنز پر پاکستانی ٹیم کی بساط لپیٹ دے دی،قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق کے سوا کوئی بلے باز نصف سینچری تک نہ پہنچ سکا،انگلینڈ کی اننگ جا ری ہے۔

    لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 339 رنز بنا کر پویلین لوٹ واپس لوٹ گئی،مصباح الحق 110،اسد شفیق 73 اور محمد حفیذ 40 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جب کہ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس 6 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

    لارڈز گراؤنڈ میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کپتان مصباح الحق نے 110 اور سرفراز احمد نے صفر کے اسکور سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا جو خوش آئند ثابت نہ ہوسکا اور ابتدائی اوورز میں ہی دونوں بلے بازوں کو فاسٹ بولر اسٹارٹ براڈ پویلین کی راہ دکھائی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد 25 رنز ہی جوڑ سکے جب کہ کپتان مصباح الحق 114 رنز بناکر پویلین لوٹے بعد ازاں محمد عامر 12 اور وہاب ریاض بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ یاسر شاہ 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 شاہہینوں کو شکار کیا جب کہ ، اسٹارٹ براڈ 3 اور جیک بال ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

    پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 339 کے جواب میں انگلینڈ نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے 64 کے مجموعی اسکور پر ایک وکٹ گرگئی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور شان مسعود نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 38 رنز سمیٹے،اس موقع پر شان مسعود کرس ووکس کا شکار ہوگئے وہ محض 7 رنزبنا سکے تھے جب کہ دوسری وکٹ پر محمد حفیظ اور اظہر علی 13 رنز کا اضافہ ہی کر پائے تھے کہ حفیظ 40 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے ابھی یہ غم غلط نہ ہوا تھا کہ اظہرعلی 7 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے اظہر علی نے ابھی ڈریسنگ روم پہنچنے کے بعد برطانوی بولر ہراڈ نے تجربہ کار بلے باز محمد یونس کو 33 رنز کے انفرادی اسکور پر ڈریسنگ روم کی راہ دکھائی۔

  • محمد عامرانگلینڈ کیخلاف اسپیشل کرسکتاہے، سچن ٹنڈولکر

    محمد عامرانگلینڈ کیخلاف اسپیشل کرسکتاہے، سچن ٹنڈولکر

    لارڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں شروع ہوگا،سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ عامر انگلینڈ کے خلاف کچھ اسپیشل کرے گا۔

    ماسٹربلاسٹر سچن ٹنڈولکر محمدعامرکی حمایت میں سامنے آگئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ نے کہا کہ عامرکی واپسی سے کوئی مسلہ نہیں، عامر انگلینڈ کے خلاف کچھ اسپیشل کرے گا، سچن ٹنڈولکر عامر کاانٹرویو سناہے جس میں اس نے متاثر کیا۔

    کل ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ پر دھاوا بولنے کے لئے تیار ہے جبکہ کھلاڑیوں کی تیاریاں بھی مکمل ہیں، دوہزار دس کے بعد لارڈز کا میدان پھر میزبان بنے گا، قومی ٹیم کا سفر جہاں ختم ہوا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا، لارڈز میں کنڈیشنز فاسٹ بولرز کے لئے سازگار ہوں گی، دونوں ٹیمیں پیس اٹیک سے حملہ کریں گی۔

    کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کا ہتھیار محمد عامر ہوں گے جبکہ محمد عامر کاساتھ دینے کے لئے بالنگ میں یاسر شاہ ہوں گے، بیٹنگ میں مصباح الحق، یونس خان اور اظہر علی پر انحصار ہوگا تاہم اوپنرز سے بھی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

    دوسری جانب جیمز اینڈرسن کی عدم موجودگی میں انگلینڈ کا پیس اٹیک بھی مضبوط ہے، اسٹورٹ براڈ، اسٹیون فن میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، لارڈز کے تاریخی میدان میں جنگ اعصاب کی ہوگی، اب دیکھنا یہ ہے کہ ایکشن سے بھرپور پہلے امتحان میں کون لے بازی جاتا ہے ۔

  • لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی12رکنی ٹیم کااعلان

    لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی12رکنی ٹیم کااعلان

    لارڈز: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے بارہ رکنی اسکواڈ کا انتخاب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے لئے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، محمد عامر چھ سال بعد اسی گراؤنڈ سے کیرئیر کا آغاز کریں گے جہاں سے کیرئیر کو بریک لگی تھی، پریکٹس میچ میں ناکام محمد حفیظ اورشان مسعود کی جوڑی اوپننگ کے فرائض انجام دیں گی، ون ڈاؤن پوزیشن پر اظہرعلی اورچوتھے نمبر پر مرد بحران یونس خان بیٹنگ کریں گے۔

    اسد شفیق چھٹے اوروکٹ کیپر سرفرازاحمد ساتویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے، بارہ رکنی اسکواڈ میں چار فاسٹ بولرز اورایک اسپنر کو جگہ دی گئی ہے،محمد عامر اور یاسرشاہ کی شرکت یقینی ہے، دسویں اورگیارہویں کھلاڑی کے لیے وہاب ریاض، راحت علی اورعمران خان میں سے دوبولرز کا چناؤ کیا جائے گا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

  • انگلش کپتان کا بیان محمد عامر کو دباؤ میں لانے کا حربہ ہے، انضمام الحق

    انگلش کپتان کا بیان محمد عامر کو دباؤ میں لانے کا حربہ ہے، انضمام الحق

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ انگلش ٹیم کے کپتان کا بیان محمد عامر کو پریشر میں لانے کا حربہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہےکہ الیسٹر کک کا بیان فاسٹ بولر محمد عامر کو پریشر میں مبتلا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں،انہوں نے کہا کہ کیسا محسوس ہوگا اگر پاکستانی کپتان ان کے کسی کھلاڑی کے لیے ایسے جملے کہے.

    اُن کا مزید کہنا تھا یہ بیان صرف محمد عامر کو دباؤ میں لانے کے لیے تھا،کیونکہ بائیں ہاتھ کا پیسر ان کے لیے حقیقی خطرہ ہے.

    یاد رہے کہ انگلش کپتان نے اپنے حالیہ بیان میں محمدعامر کو خبردار کیا تھا کہ انہیں گراؤنڈ میں شائقین سے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑسکتاہے.

    اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ لارڈز میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑی کےخلاف ردعمل ضرور سامنے آئے گا جو اس لحاظ سے درست ہو گا کہ جب کوئی غلط کام کیا جائے تو اس کے بعد لوگوں کے ردعمل کا سامنا کرنے کےلیے بھی تیار رہنا چاہیے.

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ہی نہیں بلکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ بھی پاکستانی پیسر کو ایک خطرے کی صورت دیکھ رہے ہیں اور چونکہ وہ انگلینڈ میں ایک میچ ونر ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا اس قسم کی باتیں سامنے لائی جا رہی ہیں.

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ حالیہ دورہ تنازعات سے پاک ہو گا اور ٹیم انتظامیہ معاملات کو سنبھال لے گی.

  • ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، مصباح الحق

    ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، مصباح الحق

    ہمشائر : قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے۔ جیمز اینڈرسن کی انجری سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے ہمشائرمیں ہیڈکوچ مکی آرتھر کے ہمراہ پہلی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مصباح الحق نے کہا کہ انگلش کنڈیشن ہمارے لئے سود مند ثابت ہوں گی۔ ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ بہترہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر کو پوری ٹیم کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، ٹیسٹ کپتان نے محمد عامر کو عصر حاضر کا بہترین باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر دنیا کا بہترین بولر بن سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب سے عامرکا کم بیک ہوا ہے۔ عامرکی سیم، سوئنگ اوراسپیڈ میں مزید بہتری آئی ہے۔ کپتان نے شائقین کے جملے کسنے پر فاسٹ باؤلر کو خاموش رہنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

    انہوں نے کہا کہ لارڈزمیں کم بیک کرتے وقت عامر پر دباؤ ہوگا، لیکن انہیں پتہ ہے کہ پریشرسے کیسے نکلیں گے۔ عامر کے پاس دنیا کو بتانے کا بہترین موقع ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ جیمز اینڈریسن کی انجری سے پاکستانی بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا۔ سیریزکسی چیلنج سے کم نہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے مقابلے میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں زیادہ تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

     

  • برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کے فیصلے پر ریفرنڈم آج ہورہا ہے

    برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کے فیصلے پر ریفرنڈم آج ہورہا ہے

    لندن : برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا اس سے الگ ہونے کے فیصلے پر ریفرنڈم آج ہورہا ہے،گذشتہ روز ریفرنڈم کی مہم کے آخری دن سیاست دانوں کی جانب سے عوام کو اپنی جانب مائل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق آج ہونے والےریفرنڈم میں چار کروڑ ساٹھ لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں،یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانے پر برطانیہ میں گذشتہ روز ریفرنڈم کی مہم کے آخری دن سیاست دان عوام کو اپنی جانب مائل کرنے کے لیے بھرپور زور لگاتے رہے.

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون،جیریمی کوربن اور ٹم فیرن برطانیہ میں ریلیوں سے خطاب میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین میں رہنا برطانیہ کے لیے بہتر ہے اور وہ محفوظ رہے گا،دوسری جانب بورس جونسن اور نائجل فراج یورپی یونین سے نکل جانے پر زور دیتے رہے.

    آج ہونے والے ریفرنڈم میں برطانوی عوام سے پوچھا جائے گا کہ کیا برطانیہ کو یورپی یونین میں رہنا چاہیے یا نہیں.

    *برطانیہ یورپین یونین کا حصہ رہے گا یا نہیں، فیصلہ 23 جون کو ہو گا

    یاد رہےاس ریفرنڈم کی مہم بدھ کی رات کو ختم ہوگئی اور سیاست دانوں کی جانب سے ووٹرز کو اپنی جانب مائل کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی.

  • پاکستان اے کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے انگلینڈ کے لیے روانہ

    پاکستان اے کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے انگلینڈ کے لیے روانہ

    لاہور: پاکستان اےکرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گئی،پاکستانی ٹیم دورے کے دوران انگلینڈ اور سری لنکا کی اے ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے گی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اےکرکٹ ٹیم کاسولہ رکنی دستہ ہیڈ کوچ باسط علی اور ٹیم مینیجر نوشاد علی خان کے ہمراہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگیا،ٹیم غیر ملکی پرواز ای کے 623 کے ذریعے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچے گی.

    دورہ انگلینڈ کے دوران بابر اعظم ٹیم کے کپتان کی ذمہ داری ادا کریں گے،پاکستانی اے ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی،دوسری جانب سر ی لنکا کے خلاف دو ون ڈے اور دو چار روزہ میچ کھیلے جائیں گے.

    پاکستانی اے ٹیم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے لاہور ایئرپورٹ لایا گیا.

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اے ٹیم کو شیڈول سے ایک ہفتہ قبل ہی انگلینڈ بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی تھی.

  • دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم نے ہیمپشائر میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم نے ہیمپشائر میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    لندن: انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے ہیمپشائر کاؤنٹی میں پاک انگلینڈ مقابلوں کی تیاری کیلئے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

    قومی کرکٹرز نے ہیمپشائر میں ڈیرے ڈالے ہیں جبکہ مصباح اینڈ کمپنی کی موسم اور پچ سے ہم آہنگ ہونے کیلئے کوشش تیز کردی ہیں، ہفتے کو انگلینڈ کی سرزمین پر قدم رکھنے کے بعد وقت ضائع کئے بغیر کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کردیا۔

    1

    2

    انگلینڈ کے وار سے کیسے بچا جائے، کھلاڑیوں نے لہو گرمانا شروع کردیا، دس دن تک خوب مشقیں ہوں گی، ایئرپورٹ پر انگلینڈ روانگی سے قبل محمد عامر نے کہا تھا کہ کچھ نہیں بھولا سب یاد ہے، دنیا انگلینڈ میں بطور انسان اور کھلاڑی نیا عامر دیکھے گی۔

    3

    انگلینڈ میں سری لنکا کی حالت دیکھنے کے بعد کھلاڑی اور کوچز میدان میں ڈٹ گئے ہیں، لارڈز کے میدان میں چھ سال پہلے کہانی جہاں شروع ہوئی تھی، چودہ جولائی کو آغاز بھی وہیں سے ہوگا۔

     

    4

  • یوروکپ 2016، انگلینڈ نے ویلز کو1-2 سے شکست دے دی

    یوروکپ 2016، انگلینڈ نے ویلز کو1-2 سے شکست دے دی

    لینس :یوروکپ 2016 کے میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو 1-2 سے شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر لینس میں یوروکپ2016 کے گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغازہوا تودونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے.

    Bale-scores

    دونوں ٹیموں نےایک دوسرے پر برتری قائم کرنے کےلیے تابڑ توڑ حملے کیے. ویلز نے پہلے ہاف میں حریف ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا گول کیا.

    Sturridge

    انگلش ٹیم نے جارحانہ انداز کو برقرار رکھتے ہوئے ہمت نہ ہاری اور مقابلہ برابر کردیا،کھیل کے اختتام سے پہلےانگلینڈ نے دو ایک سے فتح حاصل کرلی۔

    Vardy

  • یوروکپ 2016،انگلینڈ اور روس کامیچ ایک ایک گول سےبرابر

    یوروکپ 2016،انگلینڈ اور روس کامیچ ایک ایک گول سےبرابر

    پیرس : یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلےکےبعدانگلینڈ اورروس کا میچ ایک ایک گول سے برابررہا.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں انگلینڈ اورروس کے درمیان میچ کا آغاز ہواتودونوں ٹیموں میں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے.

    ENGLAND GOAL

    انگلینڈ نے دوسرے ہاف کے تہترہویں منٹ میں شاندار گول داغ کر برتری حاصل کرلی،انجری ٹائم میں روس نے گیند کو جال میں پھینک کرمیچ ایک ایک گول سے برابر کردیا.

    RUSSIA GOAL

    یاد رہے کہ یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں میچ سےپہلے انگلینڈ اورروس کے فینز لڑپڑے،پولیس کوانگلش مداحوں پر آنسوں گیس کا استعمال کرناپڑا.

    CLASH MATCH 2

    پولیس اور انگلش شائقین کے درمیان جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی،شائقین کی جانب سےپولیس پر بوتلیں پھینکی گئی.

    CLASH MATCH