Tag: انگلینڈ

  • لندن : برطانوی ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ

    لندن : برطانوی ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ

    لندن : برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ کی تقریبات،لندن میں دن کاآغازباسٹھ توپوں کی سلامی سےہوا.

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ پرلندن میں دن کا آغاز باسٹھ توپوں کی سلامی سے ہوا،ملکہ سبزرنگ کا لباس ریب تن کیے بھکنگم پیلس کی بالکونی میں آئیں توبلیک ہاک ہیلی کاپٹروں نےسلامی دی.

    ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ پر ہوائی جہازوں نےلندن کی فضامیں قوس قزاح کےرنگ بکھیرے.

    ملکہ ایلزبتھ شاہی بگھی میں سوار ہوکر میدان میں آئیں تو بینڈباجوں سےآؤ بگھت کی گئی،شاہی دستےنےملکہ کوسلامی دی.

    برطانیہ کےوزیراعظم ڈیوڈکیمرون بھی عام لوگوں کی طرح اپنی ملکہ کو ہیپی برتھ ڈے کہنےآئے.

    دریائےٹیمز میں رنگ برنگی کشتیوں کی ریلی بھی نکلی جس نے ملکہ کی سالگرہ کو مزید یادگار بنادیا.

  • انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ہیڈنگلے میں ہوگا

    انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ہیڈنگلے میں ہوگا

    انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔

    انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں دو ہزار چودہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں مدمقابل آرہی ہیں، دوہزار چودہ میں انگلینڈ میں ہونے والی سیریز میں سری لنکا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک اٹھائیس ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے دس میں انگلینڈ کامیاب رہا ، آٹھ سری لنکا کے نام رہے جبکہ دس میچز بے نتیجہ رہے،طویل دورانیہ کی کرکٹ میں انگلینڈ کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے۔

    انگلینڈ کے لئے جیمز وینس اور جیک بال ڈیبیو کرسکتے ہیں، انگلش کپتان الیسٹر کک کو دس ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے صرف چھتیس رنز درکار ہیں جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر ہوجائیں گے، ٹیسٹ سیریزکے لئے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں۔

  • انگلینڈ کو سلمان بٹ اورآصف پر تحفظات ہے، شہریارخان

    انگلینڈ کو سلمان بٹ اورآصف پر تحفظات ہے، شہریارخان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کہتے ہیں انگلینڈ عامرکومعاف کرنے کوتیار ہے، سلمان بٹ اورمحمد آصف پر تحفظات ہے،دونوں کی سلیکشن ہوئی تو ویزوں کی بات کی جائے گی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں فیلڈنگ اینڈ فٹنس کیمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شہریارخان نےعامرکو ویزہ جاری کرنےکیلئے مثبت جواب ملاہے، سلمان بٹ اورمحمدآصف پرتحفظات کااظہارکیاہے۔

    شہریارخان نےکہاکہ تین مئی کو ہونے والے بورڈ آف گورننس کے اجلاس کے بعد ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    شہریار خان شہریار نے کہا ویسٹ انڈیزیو اے ای میں پنک گیندسےڈےنائٹ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے تیارہے، پاکستان سپرلیگ میں زیادہ ٹیمیں ہونے سے زیادہ فائدہ ہوگا،اضافی ٹیم کاحتمی فیصلہ پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیھٹی کریں گے۔

  • دل کی بیماری میں مبتلا26سالہ جیمزٹیلر نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا

    دل کی بیماری میں مبتلا26سالہ جیمزٹیلر نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا

    لندن: انگلینڈ کے بیٹسمین جیمز ٹیلر دل کی تکلیف کے سبب صرف چھبیس سال میں ہی ریٹائرہوگئے،ٹیلر نے انگینڈ کی جانب سے سات ٹیسٹ اور ستائیس ون ڈے میچز کھیلے۔

    چھبیس سالہ جیمزٹیلرنےکرکٹ میدانوں کوخیرباد کہہ دیا، ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کیا۔

    جیمز ٹیلر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین ہفتہ تھا، میری زندگی الٹ پلٹ ہوگئی،لیکن میں یہیں ہوں اور لڑ رہا ہوں۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

    نئی دلی: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کا سفر ختم ہوگیا، سیمی فائنلز میں انگلینڈ نے کیوی ٹیم کیخلاف سات وکٹ سے کامیابی سمیٹی اور دوسری مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کیلئے ایک سو چون رنز کا ہدف دیا تھا انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف جیسن رائے کی شاندار اننگز کی بدولت باآسانی اٹھارہویں اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    اس سے قبل انگلش کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کپتان کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے جارحانہ انداز سے اننگز کا آغاز کیا لیکن کپٹل تیسرے اوور کی پہلی گیند پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ولیمسن نے کولن منرو کے ہمراہ مل کر 74 رنز بنائے۔

    اس دوران ولیمسن 32 رنز پر معین علی کو کیچ دے بیٹھے جب کہ منرو 32 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،107 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا صرف کورے اینڈرسن نے جارحانہ کھیل پیش کیا لیکن وہ بھی 28 رنز ہی بناسکے۔
    انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوک نے 3، لیام پلنکٹ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلے اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    انگلش ٹیم دوہزار دس کی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن بھی رہ چکی ہے۔

  • نئی دہلی،انگلینڈ نےسری لنکاکو10رنز سے شکست دے دی، سری لنکا ورلڈ کپ سے باہر

    نئی دہلی،انگلینڈ نےسری لنکاکو10رنز سے شکست دے دی، سری لنکا ورلڈ کپ سے باہر

    نئی دہلی : انگلینڈ ورلڈٹی ٹوئنٹی کےسیمی فائنل میں پہنچ گیا، سری لنکا دس رنزسے ناکام سری لنکا اورجنوبی افریقہ کی ایونٹ سے چھٹی ہوگئی۔

    فیروزشاہ کوٹلہ کامیدان انگلینڈ کےنام رہا سری لنکا اورجنوبی افریقہ ورلڈٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو دوسرے ہی اوورمیں اوپنرکی وکٹ سے ہاتھ دھوناپڑا، جیسن رائے نے جوروٹ کے ساتھ شراکت جوڑی اوراسکورکوآگے بڑھایا، جو روٹ پچین رنزپرہمت ہارگئے، وکٹ کیپربیٹمیسن جوزبٹلر کوہٹلربنے میں دیرنہ لگی۔

    بٹلرکے لاٹھی چارج نےبولرزکےہوش اڑادئیے، انگلینڈنےبٹلرکے چھیاسٹھ رنزکی بدولت ایک سو اکہتررنزبنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹاپ آڈربے بسی کی تصویربن گیا، پندرہ رنزپرانگلینڈکےچارکھلاڑی پویلین لوٹ گئے، اینجلومیتھوزنے مشکلات میں گھیری ٹیم کو تباہی سے نکالا۔پہلے چمارا کپوگدیرا اورپھر تھسارا پریرا کےساتھ شراکت جوڑی۔

    اینجلومیتھوز آخرتک کوشش کرتے رہے لیکن انگلش بولنگ کامقابلہ کرتے ان کادم خم بھی جواب دےگیا، انگلینڈنےمیچ دس رنزسے جیت کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:‌انگلینڈ نےافغانستان کو 15 رنزسے شکست دےدی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:‌انگلینڈ نےافغانستان کو 15 رنزسے شکست دےدی

    نئی دلی:ورلڈ  ٹی ٹوئنٹی کپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد افغانستان کو پندرہ رنزسے شکست دے دی۔

    دہلی کے فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو جیت کیلیے 143 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغانستان ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 127 رنز بناسکے۔

    ٹاس جیت کربیٹنگ کرناانگلش ٹیم کےگلےمیں آگیا، افغانستان نے اسپین جال بیچھا کربلے بازوں کے گرد گھیراتنگ کردیا، بیالیس رنزپرانگلینڈ کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ تھا،لیکن پھربیٹنگ لائن ڈگمگاگئی۔ پندرہ رنزکےاضافے سےپانچ وکٹیں مزید گرگئی۔ معین علی نے پہلے کرس جورڈن اورپھرڈیوڈ ویلی کےساتھ مل کرٹیم کو مشکلات کےبھنورسے نکالا۔ معین علی نےاکتالیس رنزکی ناٹ آؤٹ اننگزکھیل کراسکور کوایک سو بیالیس رنزتک پہنچایا۔

    جواب میں افغان ٹیم کی بیٹنگ کمان سنبھالنے والے محمد شہزاد تیسری ہی گیندپر پویلین لوٹ گئے، شہزادکےآؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی، عادل رشید اورمعین علی کی گیندوں نے مشکلات مزید بڑھادی افغان ٹیم مقررہ اوورز میں نووکٹ پرایک سو ستائیس رنزبناسکی، آل راؤنڈکارکردگی پرمعین علی بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

  • ورلڈٹی ٹوئنٹی ،انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹ سے شکست دے دی

    ورلڈٹی ٹوئنٹی ،انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹ سے شکست دے دی

    ممبئی : ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد جنوبی افریقہ کو دو وکٹ سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈنے دو سو تیئس رنزکاپہاڑ سر کرلیا۔ دوسو تیس رنزکاہمالیہ آٹھ وکٹ پرحاصل کرکےانگلینڈ نے تاریخ رقم کردی۔

    بھارتی شہر ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھلیے گئے میچ میں پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا اور ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا۔

    ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اپنی ٹیم کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا۔ اوپنرز نےمارمار کر بولرز کے چھکے چھڑا دئیے۔ ڈیوڈ میلراور ڈومینی کے لاٹھی چارج نے اسکور کو دو سو انتیس رنزتک پہنچادیا۔

    دو سو تیس رنزکےپہاڑ تلےدبے کےباوجودانگلش اوپنرزنے جان دار آغاز دیا۔ انگلش اوپنرزنےڈیل اسٹین تئیس رنز جڑ کر بھرپور کم بیک کیا۔

    اوپنرزکےآؤٹ ہونےکےبعد جوروٹ نے تن تنہا ہی میچ کا نقشہ بدل دیا، انگلینڈ کوچھ گیندوں پرایک رن درکارتھا کہ دوگیندوں پردووکٹیں گرنے سے سنسنی پھیل گئی۔

    معین علی نے وننگ شاٹ لگاکرتاریخ رقم کردی۔ انگلینڈ نے ورلڈٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی تاریخ کادوسرا بڑا ہدف کا کامیاب تعاقب کیا۔

     

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی

    دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز گیارہ نومبر سے ہوگا، دونوں ٹیموں نے ایک روز سیریز کے لئےتیاریاں شروع کردی ہیں۔

    ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز میں نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی تازہ کمک نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، قومی ٹیم نے نیپال کے خلاف پریکٹس میچ میں ایک روزہ کرکٹ کے ہتھیاروں کی بھر پور جانچ کی۔

    ادھر انگلینڈ نے بھی ہانگ کانگ کے خلاف ہاتھ صاف کیا، قومی کھلاڑیوں نے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لئے آج بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ بیٹنگ اور بولنگ کی مشق کرتے ہوئے غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔

    مصباح کی کامیابی کے بعد اظہر علی کی قیادت کا امتحان ہوگا، دوہزار دس میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا بدلہ لینے کے لئے قومی ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

    ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ سرفراز ان کے نائب ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں راحت علی ، بلال آصف ،احمدشہزاد، محمد حفیظ، بابراعظم ،شعیب ملک، محمدرضوان ،انور علی ،عامر یامین، یاسر شاہ، ،وہاب ریاض اورمحمد عرفان بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

  • انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تجربہ کار یونس خان کی ورلڈکپ کے بعد ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

    سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان ہونے والی طویل مشاورت کا نتیجہ میں یونس خان اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، نوجوان کھلاڑی ظفر گوہر بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ سرفراز ان کے نائب ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں راحت علی ، بلال آصف ،احمدشہزاد، محمد حفیظ، بابراعظم ،شعیب ملک، محمدرضوان ،انور علی ،عامر یامین، یاسر شاہ، ،وہاب ریاض اورمحمد عرفان بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز کا پہلا میچ گیارہ نومبر کو کھیلا جائے گا۔