Tag: انگلینڈ

  • نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

    نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

    نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 423 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

    انگلینڈ کی ٹیم ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں 658 کے تعاقب میں 234 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 76 اور جو روٹ نے 54 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل سینٹنر نے 4 جبکہ میٹ ہنری اور ٹم ساؤتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے 347 اور دوسری اننگز میں 453 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر مین آف دی میچ جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک مین آف دی سیریز قرار پائے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں ہوگا۔

    میچ سے قبل بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    جبکہ ٹی 20 سیریز میں شرکت نہ کرنے والے جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی بھی ون ڈے اسکواڈ میں واپس آچکے ہیں۔

    عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل

    واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔

  • انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں ’’5 لاکھ‘‘ رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

    انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں ’’5 لاکھ‘‘ رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

    انگلینڈ کی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ لاکھ رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    جنٹلمین گیم کہلائے جانے والے کھیل کرکٹ کا بانی انگلینڈ ہے اور اب اس ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ انگلش ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ لاکھ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    انگلش ٹیم نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنایا۔ انگلیڈ کی ٹیم نے اس بڑے سنگ میل تک پہنچنے کے لیے مجموعی طور پر ایک ہزار بیاسی ٹیسٹ میچز کھیلے۔

    انگلینڈ کی ٹیم کے پاس اس کے علاوہ ایک اور اعزاز بھی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 929 سنچریاں انگلینڈ کے بلے بازوں نے ہی بنائی ہیں۔

    انگلینڈ سے پیچھے اس کی روایتی ایشز حریف آسٹریلیا ہے جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک چار لاکھ 28 ہزار رنز بنا رکھے ہیں جب کہ بھارت کی ٹیم 2 لاکھ، 78 ہزار سے زائد رنز بنا چکی ہے۔ آسٹریلوی بیٹرز نے 892 سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا ہے۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی فائنل الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر اور گس اٹنکسن انگلینڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملتان میں ٹیسٹ سیریز کا کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔

  • آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی، میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 315 رنز بنائے تھے۔

    انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ناٹنگھم میں جاری ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے بلے باز بین ڈکیٹ نے 95 اور ول جیکس نے 62 رنز اسکور کئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور مارنس لبوشین نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلیا نے 316 رنز کا ہدف 45 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹریوس ہیڈ 154 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، مارنس لبوشین نے ناقابل شکست 77 رنز اسکور کیے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    دوسری جانب چیمپئنز ون ڈے کپ میں شامل ٹیم پینتھرز کے لیے بُری خبر ہے کہ اس کے کپتان شاداب خان اور آل راؤنڈر اسامہ میر بیمار ہو گئے ہیں۔

    پینتھرز کے کپتان شاداب خان اور بولنگ آل راؤنڈر اسامہ میر بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو طبی معائنے اور ٹیسٹ کے لیے جڑانوالہ روڈ پر نجی اسپتال بھی لے جایا گیا۔

    ویسٹ انڈین بیٹر نے 124 میٹر لمبا بلند و بالا چھکا لگادیا، ویڈیو وائرل

    ذرائع نے بتایا کہ طبی معائنے اور ٹیسٹ کے بعد دونوں کھلاڑی اسپتال سے واپس ہوٹل آ گئے ہیں۔

  • دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کوشکست دیدی

    دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کوشکست دیدی

    انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 190 رنز سے ہر ا کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    انگلینڈ کے جو روٹ نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں، گس ایٹکنسن نے پہلی اننگز میں سنچری بنانے کے بعد دوسری اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    لارڈز میں کھیل کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز 53 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 292 پر ڈھیر ہوگئی۔

    سری لنکا کے دنیش چندی مل،دمتھ کرونا رتنے 55، 58 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بناکر نمایاں رہے، نویں نمبر پر بیٹنگ کرنیوالے ملن رتنائیکے نے 43 رنز اسکور کئے۔

    قومی ہاکی ٹیم کی ادھار ٹکٹ پر چین روانگی، اسپورٹس بورڈ کی سختی سے تردید

    انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے 62 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس اور اولی اسٹون نے دو، دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • انگلینڈ آؤٹ ہوجائے اس سے بہتر آسٹریلیا کے لیے کیا ہوسکتا ہے! ہیزل ووڈ

    انگلینڈ آؤٹ ہوجائے اس سے بہتر آسٹریلیا کے لیے کیا ہوسکتا ہے! ہیزل ووڈ

    آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے اعتراف کیا ہے کہ انگلینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے آؤٹ ہونا ہمارے بہترین مفاد میں ہوگا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی آسٹریلیا پہلی ٹیم تھی، کینگروز نے پہلے ہی مقابلے میں انگلش ٹیم کے سامنے 200 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا اور انھیں میچ میں باآسانی شکست دی تھی۔

    ایک انٹرویو کے دوران جوش ہیزل ووڈ سے پوچھا گیا کہ کیا آسٹریلیا انگلینڈ کے لیے چیزوں کو ہر ممکن حد تک مشکل بنانے کی کوشش کرے گا، جس پر ہیزل ووڈ کہنا تھا کہ ہاں مجھے ایسا لگتا ہے۔

    پیسر کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے آگے جانے کی صورت میں ممکنہ طور پر دوبارہ ان سے مقابلہ ہوسکتا ہے اور اگر اس ٹیم کا دن ہو تو وہ چند بہترین سائیڈز میں سے ایک ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں ٹی 20 کرکٹ میں ان کے خلاف کافی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا ہے لہذا اگر ہم انھیں ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتے ہیں جو کہ ہمارے بہترین مفاد میں ہے بلکہ شاید یہ دوسری ٹیمیوں کے بھی مفاد میں ہے۔

    واضح رہے کہ گروپ بی سے آسٹریلیا کے سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے بعد اب پیچھے اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ ہے۔

    اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر اسکاٹ لینڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ سے آگے جبکہ انگلش ٹیم محض ایک پوائنٹ کے ساتھ ایلیمنیشن کے خطرے سے دوچار ہے، انگلینڈ کے کسی بھی میچ میں بارش اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیگی۔

  • قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ سے انگلینڈ پہنچ گئی

    قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ سے انگلینڈ پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ پہنچ گئی، قومی ٹیم ڈبلن سے مانچسٹر پھر لیڈز پہنچی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ جو 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

    قومی ٹیم انگلینڈ میں سیریز کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے امریکا روانہ ہوجائے گی۔

    دوسری جانب ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024 کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کے وارم اپ میچوں سے محروم ہونے کا امکان ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے وارم اپ میچوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔

    ٹنڈولکر کے سیکورٹی گارڈ کی خودکشی، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف

    یہ فیصلہ دونوں ٹیموں کی جانب سے چار میچوں کی ایک اہم T20I سیریز کے لیے تیار ہونے سے ہوا ہے جو 22 مئی کو شروع ہوگی اور 30 مئی کو ختم ہوگی۔

  • انگلینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، جوفرا آرچر

    انگلینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، جوفرا آرچر

    اسٹار انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے کہا ہے کہ وہ ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں جبکہ وہ مزید انجریز سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں۔

    آرچر 2019 میں بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کے بعد سے فٹنس مسائل کے ساتھ جدوجہد کرتے رہے ہیں، تاہم اب وہ صحتیاب ہورہے ہیں اور جون میں امریکا اور اپنے آبائی علاقے کیریبین جزائر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    آخری بار 11 ماہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے فاسٹ بولر کو اب بھی یقین نہیں کہ وہ میگا ایونٹ میں حصہ لے پائیں گے یا نہیں، وہ دائیں کہنی میں بار بار ہونے والے اسٹریس فریکچر کی وجہ سے مسابقتی کرکٹ سے باہر ہوئے تھے۔

    آرچر نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے مجھے نہیں معلوم کہ مجھے مزید کتنا انتظار کرنا پڑیگا، میں نے کافی عرصے سے کرکٹ نہیں کھیلی۔ پچھلے سال میں نے جنوری سے مئی تک کرکٹ کھیلی تھی۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ میں واقعی میں ٹیم میں رہنا چاہتا ہوں۔ میں پرانے گھر میں واپس کھیلنا چاہتا ہوں۔ میں اس سال انگلینڈ کے لیے نہیں کھیلا، لہذا میں سمجھتا ہوں کہ اگر ورلڈکپ کھیلوں تو یہ واقعی بہت اچھا ہوگا۔

    انگلینڈ نے ان کے لیے محتاط رویہ اپناتے ہوئے انھیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے سے روک دیا جبکہ انھیں اگلے سال تک ٹیسٹ کرکٹ سے بھی باہر رکھا گیا ہے۔

    جوفرا کو انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتارنے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں وہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

  • بلی پالنے والوں کے لیے نیا قانون منظور

    بلی پالنے والوں کے لیے نیا قانون منظور

    پالتو بلی رکھنے والے افراد نے اگر جون تک نئے قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا تو انھیں بڑے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    اگر آپ انگلینڈ میں رہتے ہیں اور آپ کے پاس بلی ہے تو پھر یہ خبر آپ کے لیے ہے، آپ کو تین مہینے کے اندر نئے قوانین کے ساتھ مطابقت اختیار کرنا ہوگی۔ اگر بلی کے مالکان جون تک نئے اصول و ضوابط پرعمل نہیں کرتے تو انھیں 500 پاؤنڈ جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    جون سے، تمام پالتو بلیوں میں مائیکروچپ لگی ہونی چاہیے ورنہ دوسری صورت میں امکان ہے کہ انھیں پانچ سو پاؤنڈ کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔

    2016 سے کتوں کے لیے اس طرح کے قوانین پہلے ہی موجود ہیں جو کہ اب پالو بلیوں پر بھی لاگو کیے جارہے ہیں۔ اگر پالتو جانور گم ہو جائیں تو مائیکرو چپ کے ذریعے انھیں ڈھونڈنا آسانی کے ساتھ ممکن ہوگا۔

    اس قانوں سے صرف وہ بلیاں مستثنیٰ ہوں گی جن کا کوئی مخصوص مالک نہیں ہے یا وہ اجتماعی طور پر فارم میں رہتی ہیں۔

    یہاں تک کہ گھروں میں رہنے والی بلیوں کو بھی چپ لگانے کا کہا گیا ہے، کہ اگر وہ کھلی کھڑکی یا دروازے سے فرار ہو جائیں تو انھیں ڈھونڈا جاسکے۔

    مالکان پالتو بلی کی عمر 20 ہفتے ہونے تک اس میں چپ لگواسکتے ہیں، اس طریقہ کار پر عام طور پر تقریباً 10 یا 20 پاؤنڈ لاگت آتی ہے۔

    اس قانون میں تبدیلی کے لیے زور دینے والی مے ہیو اینیمل ویلفیئر چیریٹی کے مطابق اس وقت انگلینڈ بھر میں 11 ملین سے زائد پالتو بلیاں ہیں۔

    ان میں سے، کم از کم 2.3 ملین بلیاں مائیکرو چپ کے بغیر ہیں، یعنی ان کے کھو جانے اور اپنے مالکان کو دوبارہ نہ ملنے کا خطرہ ہے۔

    مائیکرو چِپنگ کالر پر ٹیگ استعمال کرنے سے زیادہ محفوظ اور قابل اعتماد ہے، کیونکہ کالر بعض اوقات گر سکتے ہیں یا بہت تنگ ہو سکتے ہیں اور بلی کو زخمی بھی کر سکتے ہیں۔

  • انگلینڈ کی بھارت کیخلاف ناقص بیٹنگ پرفارمنس پر الیسٹر کک کی سخت تنقید

    انگلینڈ کی بھارت کیخلاف ناقص بیٹنگ پرفارمنس پر الیسٹر کک کی سخت تنقید

    سابق انگلش کرکٹر الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ پرفارمنس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن مہمان ٹیم کی بیٹنگ ڈرامائی انداز میں جلد اختتام پذیر ہوگئی تھی۔ ایک مرحلے پر انگلینڈ کے 224 رنز اور اس کے محض 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

    تاہم پھر اچانک انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ڈھڑام سے زمین بوس ہوگئی اور پوری ٹیم مزید 95 رنز کے اضافے کے بعد 319 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

    پہلی اننگز انگلینڈ کے لیے بین ڈکٹ نے عمدہ اننگز تراشی، انھوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 88 گیندوں میں سنچری اسکور کی، ڈکٹ نے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    اس کے علاوہ بین اسٹوکس 41 اور اولی پاپ 39 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے جبکہ بقیہ بیٹنگ لائن اپ انفرادی طور پر 20 رنز تک پہنچنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

    اس طرح پوری ٹیم کے آؤٹ ہونے پر ایلسٹر کک نے گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے اور انگلینڈ کی بیٹنگ کارکردگی پر کھل کر تنقید کی ہے۔

    سابق انگلش بیٹر نے کہا کہ اس پرفارمنس پر میری چیخ نکل گئی، وہ 800 اسکور کر سکتے تھے لیکن کل کا دن زیادہ اچھا نہیں لگ رہا۔ میرے خیال میں وہ 481 رنز پیچھے رہ گئے کیا یہ موقع ضائع ہو گیا، لیکن انگلینڈ کی ٹیم نے واقعی خراب بلے بازی کی۔

    انگلش ٹیم نے آج 116 رنز پر آٹھ وکٹیں گنوا دیں اور جب آپ پہلی اننگز میں اس طرح کی پرفارمنس دیں گے تو پھر آپ بہت سے میچ نہیں جیتتے۔

    انھوں نے کہا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے آپ کو لمبے عرصے تک اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔ کل بھات کی پوزیشن خراب تھی لیکن آج وہ بہت اچھی پوزیشن میں ہے۔