Tag: انگلینڈ

  • دبئی ٹیسٹ: چوتھے روز انگلینڈ نے3وکٹ پر130رنز بنالئے

    دبئی ٹیسٹ: چوتھے روز انگلینڈ نے3وکٹ پر130رنز بنالئے

    دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کیلئے انگلینڈ کی سات وکٹیں درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو جیت کیلئے مزید تین سو اکسٹھ رنز کا پہاڑ سرکرنا ہوگا۔

    شاہین دبئی ٹیسٹ میں کامیابی اور سیریز میں برتری سے صرف سات وکٹیں کی دوری پر ہیں، چار سواکانوے رنز کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ شروعات میں ہی لڑکھڑا گئی معین علی عمران خان کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔

     انگلش کپتان ایلسٹر کک نے دس رنز پر یاسرشاہ کے سامنے ہیتھارڈال دئیے، انیس رنز پر انگلش اوپنرز پویلین لوٹ گئے، اس موقع پرای این بیل اور جو روٹ نےایک سو دو رنز کی شراکت جوڑ کرکچھ مزاحمت کی۔ لیکن ذوالفقاربابرنے بیل کو پویلین بھیج کرپاکستان کو وکٹ دلوائی۔

    چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک انگلینڈنے تین وکٹ پر ایک سو تیس رنز بنالئے، روٹ انسٹھ اور بیرسٹوچھ رنز پرناٹ آؤٹ ہے، میچ کے آخری روزانگلینڈ کو جیت کیلئے مزید تین سو اکسٹھ رنزدرکارہے۔

  • آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 64 رنز سے شکست دے دی

    آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 64 رنز سے شکست دے دی

    لارڈز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں چونسٹھ رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،میچ کی دوسری گیند پر وارنر ہاتھ ہر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اورکھیل جاری نہ رکھ سکے۔

     مڈل آڈر بلے بازوں کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ انچاس اوورز میں تین سو نو رنز بنائے۔ اسٹیون اسمتھ، جارج بیلی اور مچل مارش نے نصف سنچریاں اسکور کی۔

     ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے،کپتان اوئن مورگن ہی پچاسی رنز کی مزاحمت کرنے میں کامیاب رہے۔

     میزبان ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر ہی دو سو پینتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شاندار کارکردگی پر مچل مارش کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • واحد ٹی20، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو5 رنز سے شکست دے دی

    واحد ٹی20، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو5 رنز سے شکست دے دی

    کارڈف: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ رنز سے شکست دے دی۔

    کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سترہ رنز پر انگلینڈ کو دونوں اوپنر سے ہاتھ دھوناپڑا۔

     انگلش کپتان اوئن مورگن اور معین علی نے ایک سو پینتس رنز کی شراکت جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔میزبان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو بیاسی رنز بنائےمورگن نے باہتر، معین علی نے ناقابل شکست چوہتر رنز بنائے۔

     ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیاکے دونوں اوپنر بارہ رنز پر پویلین لوٹ گئے، اسمتھ اورمیکسویل نے ایک سو بارہ کی شراکت قائم کرکے میچ میں کم بیک کیا۔

    اسمتھ اور میکسویل کے آؤٹ ہوتے ہوئے بلے بازوں کی لائن لگ گئی، آسٹریلیا مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو ستتر رنز بناسکی۔

  • انگلینڈ نے آسٹریلیا کو عبرتناک شکست دے کر ایشیز سیریز جیت لی

    انگلینڈ نے آسٹریلیا کو عبرتناک شکست دے کر ایشیز سیریز جیت لی

    ناٹنگھم : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر ایشیز سیریز جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں انگلش شیروں نے کینگروز کا غرور خاک میں ملادیا۔

    چوتھے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 78 رنز سے پچھاڑ کر تین ایک کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ ایشیز سیریز اپنے نام کرلی۔ ناٹنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اسٹورٹ براڈ کے قہر نےآسٹریلین بیٹنگ لائن کا جنازہ نکال دیا۔

    براڈ نے آٹھ کینگروز کا شکار کیا اور صرف ساٹھ رنز پر آسٹریلیا کا ڈبا گول کردیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز تین سو اکانوے رنز پر تین سو اکتیس کی بڑی برتری حاصل کرنے کے بعد ڈیکلیئر کردی۔

    دوسری اننگز میں بین اسٹوک نے آسٹریلین بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھیر دیا۔ مہمان  ٹیم خسارہ ختم کئے بغیر ہی دو سو ترپن رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    اسٹورٹ براڈ کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔ایشیز سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ پانچواں ٹیسٹ کلارک کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔

  • برج ٹاؤن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں ایک سو نواسی رنز پر آؤٹ

    برج ٹاؤن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں ایک سو نواسی رنز پر آؤٹ

    برج ٹاؤن : انگلینڈ کے کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں ایک سو نواسی رنز پر آؤٹ ہوگئی، دوسری اننگز میں انگلش ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

    برج ٹاؤن میں جاری آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم پہلی اننگز میں دو سو ستاون رنز آؤٹ ہوگئی۔ ایلسٹر کک ایک سو پانچ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

    میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، جیمز ایڈرسن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑادی،

    ایڈرسن نے چھ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو صرف ایک سو نواسی رنز پر پویلین بھیج دیا۔ انگلش ٹیم دوسری اننگزمیں نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکی۔

    کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پانچ وکٹ پر انتالیس رنز بنا لئے تھے۔انگلینڈ کو میزبان ٹیم پر ایک سو نو رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 220رنز کی برتری

    اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 220رنز کی برتری

    اینٹیگا: اینٹیگا ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو سو بیس رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    اینٹیگا میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی نامکمل اننگز ایک سو پچپن رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

    جرمین بلیک ووڈ کی ناقابل شکست سینچری نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو پچانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بلیک ووڈ نے ناٹ آؤٹ ایک سو بارہ رنز کی اننگز کھیلی۔

    ٹریڈویل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے ایک سو چار رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی اور تیسرے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں پر ایک سو سولہ رنزبنالئے ہیں، مہمان ٹیم کی مجموعی برتری دو سو بیس رنز کی ہوگئی ہے۔

  • اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ

    اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ

    اینٹیگا: اینٹیگا ٹیسٹ میں انگلینڈکی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر ایک سو پچپن رنزبنالئے۔

    اینٹیگا میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز تین سو اکتالیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو آخری پانچ بیٹسمین اسکور میں صرف اٹھاون رنز کا اضافہ کرسکے۔

    مہمان ٹیم پہلی اننگز میں تین سو ننانوے رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ این بیل ایک سو تینتالیس رنزبناکر نمایاں رہے۔ جوائے روٹ نے تراسی رنز بنائے، کیمار روچ نے چار اور جیروم ٹیلر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ ٹاپ آرڈر وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا، دوسرے روز کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر ایک سو پچپن رنزبنالئے ہیں۔

  • اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پہلے روز 5 وکٹوں پر 341 رنزبنالئے

    اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پہلے روز 5 وکٹوں پر 341 رنزبنالئے

    اینٹیگا: اینٹیگا ٹیسٹ کے ابتدائی روز انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں پر تین سو اکتالیس رنزبنالئے۔

    اینٹیگا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے ہی اوور میں ٹراٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد کپتان ایلسٹر کک اور بیلانس بھی جلد وکٹ گنوا کر ٹیم کو مشکلات میں ڈال گئے۔

    چونتیس رنزپر تین وکٹیں گرنے کے بعد این بیل اور جوائے روٹ نے ٹیم کی کمان سنبھالی، دونوں بیٹسمینوں نے چوتھی وکٹ کے لئے ایک سو ستتر رنز کی شراکت قائم کی۔

    بیل نے ایک سو تینتالیس رنز کی شاندارا اننگز کھیلی، روٹ نے تراسی رنز اسکور کئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے پانچ وکٹوں پر تین سو اکتالیس رنزبنالئے ہیں، بین اسٹوکس اکہتر رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

  • انگلینڈ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

    انگلینڈ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

    سڈنی : ورلڈ کپ میں اپنے آخری میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلش ٹیم پہلے ہی کوارٹرفائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

    سڈنی میں بارش نے انگلینڈ اور افغانستان کے میچ کا مزہ پھیکا کردیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے دوران وقفے وقفے سے ہونےو الی بارش نے کھیل متاثر کیا۔

    افغانستان نے چھتیس اعشاریہ دو اوورز میں ایک سو گیارہ رنزبنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔

    کھیل دوبارہ شروع ہوا تو انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پچیس اوورز میں ایک سو ایک رنز کا ہدف ملا۔ جو انگلش ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • بنگلہ دیش کی انگلینڈ کو 15 رنز سے اپ سیٹ شکست

    بنگلہ دیش کی انگلینڈ کو 15 رنز سے اپ سیٹ شکست

    ایڈلیڈ: بنگلہ دیش نے بگ تھری کے ٹھیکیدار انگلینڈ کو ورلڈ کپ سے باہر کا راستہ دکھادیا، انگلینڈ کو پندرہ رنز سے اپ سیٹ شکست دیکر بنگلہ دیش کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

    کرکٹ کا بانی انگلینڈ ورلڈ کپ سے فارغ کردیا گیا۔ ایڈلیڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے گوروں کو پندرہ رنز سے ہرا کرعالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو اینڈرسن نے ابتدائی بلے بازوں کو پویلین بھیج کر اپنے  کپتان کا بھرم برقراررکھا۔ محمود اللہ اور مشفیق الرحیم نے ایک سو اکتالیس رنز جوڑ کر بنگال ٹائیگرز کو مکمل تباہی سے نکالا،۔

    محمود اللہ کی سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو دو سو چھیتر رنز کا ہدف دیا۔ معین علی اور ای این بیل نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ بنگال بولرز نے شاندار کم بیک کرتےہوئے پہلے معین علی اور پھر بیل کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مشرفی مرتضی اور تسکین احمد نے انگلش مڈل آڈر کی کمر توڑ دی۔ جوس بٹلر اور کرس وکس نے پچہتر رنز جوڑ کر بنگلہ دیش کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی، لیکن بٹلر کے آؤٹ ہوتے ہی پوری ٹیم دو سو ساٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    محموداللہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔