Tag: انگلینڈ

  • -ورلڈ کپ:انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی شکست دے دی

    -ورلڈ کپ:انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی شکست دے دی

    کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ گروپ اے کے میچ میں انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی ایک سو انیس رنز سے شکست دے دی۔

    کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ نے بھرپور کم بیک کیا، اسکاٹ لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ انگلش ٹیم ابتدا سے ہی اسکاٹ لینڈ پر حاوی رہی۔

    معین علی اور این بیل کی ایک سو بہتر رنز اوپننگ شراکت نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ معین علی نے ایک سو اٹھائیس اور ای این بیل نے چون رنز کی اننگز کھیلی۔

    کپتان ایوائن مورگن نے چھیالیس رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر تین سو تین رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈکے بلے بازوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ اور پوری ٹیم تینتالیسویں اوورز میں ایک سو چوراسی رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنرل ساؤنڈ آل راؤنڈ کارکردگی پر معین علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

    ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آٹھ وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ایک آسان مقابلہ کے بعد آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔

    کیوی کپتان نے عالمی کپ کی تیز ترین سینچری بناڈالی۔ ویلنگٹن میں میدان سجا اور انگلینڈ کی ٹیم کا شیرازہ بکھر گیا۔انگلش بلے بازوں نے کپتان کو ٹاس جیت کر پر پہلے بیٹنگ کرنے کا یہ تحفہ دیا۔

    وکٹیں انگلینڈ کے مہرے ایک ایک کرکے لڑکھنا شروع ہوئے تو لائن ہی لگ گئی۔ سو رنز تک انگلینڈ کے تین ہی کھلاڑی آؤٹ تھے۔

    جس کے بعد ٹم ساؤتھی نےحریف ٹیم کو بے بس کردیا۔اورکوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر نہ جم سکا۔مہمان ٹیم چونتیسویں اوور میں ایک سو تئیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ساؤتھی نے سات وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیوی کپتان برینڈن میککلم نے انگلش بولرز کو دھوڈالا۔ میککلم نے اٹھارہ گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سینچری جڑدی۔

    میککلم ستتر رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • چیمپیئنز ٹرافی ہاکی:انگلینڈ نے پاکستان کو چھ گول سے ہرا دیا

    چیمپیئنز ٹرافی ہاکی:انگلینڈ نے پاکستان کو چھ گول سے ہرا دیا

    اڑیسہ:چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ دو سے شکست دی ہے۔ بھارتی ریاست اڑیسہ میں کھیلے جارہے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں شامل پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ابتدائی میچ میں بیلجیئم نے پاکستان کو دو ایک سے مات دی اور اب انگلینڈ نے دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دیکر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔

    کھیل کے پہلے ہاف میں انگلینڈ کو سات صفر کی سبقت حاصل تھی،دوسرے ہاف میں میں انگلش کھلاڑیوں نے اسکور آٹھ صفر کردیا تھا۔ اختتامی لمحات میں گرین شرٹس صرف دو گول کرسکی۔

    ایونٹ میں دوسری شکست کے بعد پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے،قومی ٹیم آخری گروپ میچ منگل کو آسٹریلیا سے کھیلے گی۔

  • سعید اجمل کے ایکشن کی جانچ کیلئے آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ

    سعید اجمل کے ایکشن کی جانچ کیلئے آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ

    دبئی: پاکستان کرکٹ بور ڈنے سعید اجمل کے ایکشن کی جانچ کے لئے آئی سی سی سے باضابطہ رابطہ کرلیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اجمل کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی کو ای میل کردی ہے، آف اسپنر کے ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی تاریخ دے گا، اجمل کے ایکشن کو اگست میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد ستمبر میں سعید اجمل کو معطل کردیا تھا۔

    اجمل کے ایکشن میں درستگی کے لئے پی سی بی نے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کیں تھیں۔ برطانیہ میں سعید اجمل کا تین مرتبہ غیر سرکاری بولنگ ٹیسٹ ہوا، غیر سرکاری ٹیسٹ کے مطابق اجمل کی آف اسپین اور فاسٹ بولر کو لیگل قرار دے دیا گیا ہے۔ اجمل کے دوسرا میں بھی بہتری آئی تھی۔

  • سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر کلیر نہیں ہوسکا

    سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر کلیر نہیں ہوسکا

    کارڈف: پاکستان کے معطل اسپنر سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر کلیر نہیں ہوسکا، اجمل کا اہم ہتیھار دوسرا اب بھی پندرہ ڈگری سے زیادہ ہے۔

    کارڈف کی لوبرو یونیورسٹی میں دئیے گئے غیر سرکاری ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق سعید اجمل کا ایکشن اب بھی کلیئر نہیں ہوسکا، سعید اجمل کی آف اسین اور فاسٹر بال کو قانونی قرار دیا گیا ہے، اجمل کا اہم ہیتھار دوسرا گیند جس نے سعید اجمل شہرت کی بلندوں پر پہنچایا، اب بھی غیر قانونی ہے۔

    ۔ غیر قانونی ٹیسٹ کی رپورٹ میں دوسرا گیند کرواتے وقت اجمل کے بازو کا خم اب بھی پندرہ ڈگری کے زاوئیے سے زیادہ ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے قبل سعید اجمل ایک اور غیر سرکاری ٹیسٹ دے کر وطن لوٹیں گے۔

  • بولنگ ایکشن ٹیسٹ، سعید اجمل آج انگلینڈ روانہ ہوں گے

    بولنگ ایکشن ٹیسٹ، سعید اجمل آج انگلینڈ روانہ ہوں گے

    لاہور:پاکستانی ٹیم کے اسپن بولر سعید اجمل بولنگ ایکشن کی جانچ کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہونگے۔ سعید اجمل نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد بین الاقوامی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    سعید اجمل کا بائیومیکنک ٹیسٹ دس نومبر کو کارڈف میں ہوگا۔ سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے ایک ماہ سے زائد عرصے تک لاہور میں اجمل کے ایکشن کی درستگی پر کام کیا ہے۔

    سعید اجمل کہتے ہیں کہ ان کی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر مرکوز ہے۔ایکشن درست کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں امپائرز نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور ایکشن کی درستگی تک ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کردیئے تھے۔

  • بھارت نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    بھارت نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    برمنگھم : بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    برمنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلش بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ معین علی سرسٹھ اور جوروٹ چوالیس رنز کی مزاحمت کرسکے، محمد شامی نے تین، جدیجا اور بھنیشور کمار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو ایک سو تراسی رنز کا شاندار آغاز فراہم کرکے آسان جیت کی بیناد رکھی۔

    اجنکے رہانے نے کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ رہانے ایک سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شیکھر دھون ستانوے رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بھارت نے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔

  • ایجبسٹن: بھارت بمقابلہ انگلینڈ، چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    ایجبسٹن: بھارت بمقابلہ انگلینڈ، چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    ایجبسٹن :بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ون ڈے میں بھرپور کم بیک کیا ہے۔ بھارت کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

    سیریز بچانے کے لئے انگلش ٹیم کا میچ جیتنا لازمی ہے,گزشتہ سال ایجبسٹن ہی کے میدان میں بھارت نے انگلینڈ کو ہراکر چیمپئینز ٹرافی جیتی تھی۔ مہیندر سنگھ دھونی کو ون ڈے میں بھارت کا سب سے کامیاب ترین کپتان بننے کے لئے ایک جیت درکار ہے۔

    دھونی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ادھر انگلش کپتان ایلسٹر کک کی کارکردگی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ انگلینڈ نے چوتھے میچ کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ انجری کے سبب اسٹورٹ براڈ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

  • اوول ٹیسٹ: بھارتی ٹیم پہلی اننگزمیں صرف ایک سو اڑتالیس رنز بنا سکی

    اوول ٹیسٹ: بھارتی ٹیم پہلی اننگزمیں صرف ایک سو اڑتالیس رنز بنا سکی

    اوول ٹیسٹ کا ابتدائی روز اانگلش ٹیم کے نام رہا۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگزمیں صرف ایک سو اڑتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ آج باسٹھ رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز دوبارہ شروع کرے گرے گا۔اوول میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

    بھارتی ٹیم کھیل کے ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی۔ مہمان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ کپتان دھونی کے علاوہ کوئی بیٹسمین بھی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔

    بھارت کے سات کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے باسٹھ رنزبنالئے ہیں۔

  • مانچسٹر ٹیسٹ:انگلینڈ نے چھ وکٹوں پردو سو سینتس رنز بنالئے

    مانچسٹر ٹیسٹ:انگلینڈ نے چھ وکٹوں پردو سو سینتس رنز بنالئے

    مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے بارش کے باعث صرف چھتیس اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ انگلینڈ نے بھارت کیخلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں پر دو سو سینتس رنز بنالئے ہے۔ مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز تین کھلاڑی آؤٹ ایک سو تیرہ رنز پر شروع کی تو نائٹ واش مین کرس جورڈن تیرہ رنز پر بھارت کا پہلا شکار بنے۔

    ای این بیل اور معین علی کے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے سے بھارت نے میچ میں کچھ حد تک واپسی کی۔ جوس بٹلر اور جو روٹ کے درمیان سرسٹھ رنز کی شراکت نے میچ کو ایک بار پھر انگلینڈ کی جانب موڑ دیا ہے۔ بارش کے باعث کھیل روکا تو جو روٹ اڑتالیس اورجاس بٹلر بائیس رنزبناچکے تھے۔ بارش کے باعث دوسرے روز چوون اوورز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔