Tag: انگلینڈ

  • آئی سی سی جوڈیشل کمیشن نے اینڈرسن اورجدیجا کو عدم ثبوت پرچھوڑدیا

    آئی سی سی جوڈیشل کمیشن نے اینڈرسن اورجدیجا کو عدم ثبوت پرچھوڑدیا

    دبئی :کرکٹ کے بگ تھری بھارت اور انگلینڈ میں مک مکا ہوگیا۔ آئی سی سی جوڈیشل کمیشن نے جیمز اینڈرسن اور راویندر جدیجا کو عدم ثبوت کی بنا پر چھوڑدیا۔ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور بھارتی آل راؤنڈر رایندر جدیجا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز تلخ کلامی ہوئی۔

    بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے جیمز اینڈرسن پر جدیجا کو دھکا اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ جس پر آئی سی سی نے جیمز اینڈرسن پر لیول تھری کا چارج لگایا۔ اینڈرسن جدیجا تنازعے کی سماعت چھ گھنٹے تک جاری رہی۔

    جس کے بعد آئی سی سی جوڈیشل کمیشن نے دونوں کھلاڑیوں کو بے قصور قرار دے دیا۔ آئی سی سی جوڈیشل کمیشن کا کہنا ہے کہ اینڈرسن اور جدیجا نے کوڈآف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی دونوں کھلاڑیوں کو عدم ثبوت کی بناپر چھوڑا ہے۔

  • ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کیخلاف تین سو تئیس رنز بنالیے

    ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کیخلاف تین سو تئیس رنز بنالیے

    ساؤتھ ہمٹن :انگلینڈ کیخلاف ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بھارت نے پہلی اننگز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز بنالیے ہیں۔ ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ کےتیسرے روز بھارت نے نامکمل پہلی اننگز ایک وکٹ پر پچس رنز سے دوبارہ شروع کی۔

    جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی عمدہ بولنگ کی بدولت بھارتی بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین واپس لوٹتے رہے۔ اجنکیا رہانے اور کپتان دھونی نے نصف سنچریاں اسکور کرکے بھارتی ٹیم کو سہارا دیا۔ دن کے اختتام تک بھارتی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز بنالیے ہیں۔

    دھونی چون رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر پانچ سو انہتر رنز بناسکی تھی۔ بھارت کو برتری قائم کرنے کیلئے دو سو چھیالیس رنز درکار ہیں

  • تیسرا ٹیسٹ، بھارت اورانگلینڈ آج مدمقابل ہونگے

    تیسرا ٹیسٹ، بھارت اورانگلینڈ آج مدمقابل ہونگے

    ساؤتھ ہمٹن : بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ آج سے ساؤتھ ہمٹن میں شروع ہورہا ہے۔ بھارت کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم انگلینڈ کیخلاف ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ میٹ پرائر کی جگہ انگلش ٹیم میں جوز بٹلر بطور وکٹ کیپر ڈیبیو کرینگے۔

    ادھر بھارتی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے۔روہت شرما کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جائیگا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ناٹنگھم ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلہ بغیر ختم ہوا تھا ۔ لارڈز کے تاریخ ساز میدان میں بھارتی ٹیم نے اشانت شرما کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو اٹھائیس سال بعد شکست دی ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز:انگلینڈ بارہ طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

    کامن ویلتھ گیمز:انگلینڈ بارہ طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

        گلاسگو :کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کے حصول کی جنگ جاری ہے۔ آج بھی پندرہ ایونٹس میں ایتھلیٹس مدمقابل ہیں۔ پاکستانی ایتھلیٹس بھی ایکشن میں ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ کے ایتھلیٹس چھائے ہوئے ہیں۔ انگلینڈ مجموعی طور پر بارہ طلائی تمغوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

    آسٹریلیا گیارہ گولڈ میڈل لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہے میزبان اسکاٹ لینڈ سات طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹس نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔۔ دوسرے روز مردوں کے لان بالز میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو نو کے مقابلے چوبیس گول سے شکست دی۔

    شوٹنگ کے مقابلوں میں بھی قومی ایتھلیٹ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔مردوں کی اسکیٹ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے عثمان چاند سرسٹھ پوائنٹس کےساتھ تیرہویں نمبر پررہے۔

    خواتین کی دس میٹر ائیر پسٹل کوالیفائنگ راؤنڈ میں مہوش فرحان پندرہویں نمبر پر رہیں۔ مردوں کی انہتر کلو گرام ویٹ کیٹگری میں پاکستان کے حسن آصف ناکام ہوگئے۔

    کھیلوں میں آج تیسرے روز پاکستانی ایتھلیٹ، شوٹنگ، سوئمنگ اور لان بالز کے ایونٹ میں قسمت آزمائی کریں گے۔

  • بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں پچانوے رنز سے شکست دے دی

    بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں پچانوے رنز سے شکست دے دی

    لندن : بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں پچانوے رنز سے شکست دیکر پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل لی۔

    لارڈز ٹیسٹ پانچویں روز میزبان انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز ایک سو پانچ رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو جو روٹ اور معین علی کے درمیان ایک سو ایک رنز کی شراکت نے میچ کو سنسنی خیز بنادیا، پہلے سیشن کے آخری گینڈ پر ایشانت شرما نے معین علی کو آؤٹ کرکے جیت کی بنیاد رکھی، ایشانٹ شرما کی تباہ کن بولنگ کے سامنے انگلش بلے باز بے بس نظرآئے، میزبان ٹیم کے آخری چھ کھلاڑی صرف پچاس رنز کا اضافہ کرسکے، پوری ٹیم دو سو تئیس رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، ایشانت شرما کو کیرئیر بیسٹ بولنگ پر میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔