Tag: انگلینڈ
-
برسبین:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی
جیمز فولنکر کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ کی ٹیم ایک مرتبہ منزل پر پہنچ کر ناکام ہوگئی۔ برسبین میں بھی مہمان ٹیم کی ناکامی کا سفر جاری رہا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایوائن مورگن کی سینچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر تین سو رنز بنائے۔
مورگن نے ایک سو چھ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ این بیل نے ارسٹھ اور جوز بٹلر نے انچاس رنزبنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نےجیمز فولنکر کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت انگینڈ سے فتح چھین لی۔
فولنکر نے سینتالیس گیندوں پر پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے انہتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شان مارش اور گلین میکسویل نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔
-
سڈنی ٹیسٹ:آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو چھبیس رنزبناکر آؤٹ
انگلینڈ کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو چھبیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈیوڈ وارنر سولہ رنزبناکر براڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
کرس راجرز بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور گیارہ رنزبناکر اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔ واٹسن نے کچھ مزاحمت کی وہ تینتالیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ اسٹیون اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری بنائی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ اسمتھ نے ایک سو پندرہ رنزبنائے۔
بریڈ ہیڈن نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے پجھتر رنز کی اننگز کھیلی۔ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں تین سو چھبیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر آٹھ رنزبنالئے ہیں
-
فرانس، جرمنی، انگلینڈسمیت کئی ممالک میں برفباری، نظام زندگی متاثر
فرانس، جرمنی اور انگلینڈ سمیت مختلف یورپی ممالک میں برف باری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں، شہریوں سمیت مختلف ممالک سے آئے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
براعظم یورپ ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، برفباری اور خراب موسم کے باعث مختلف ممالک کے درمیان سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں، سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف جمع ہے، جسکی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔
شدید سردی کے باعث شہریوں سمیت سیر و تفریح پر آئے سیاح بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں، برف باری کی شدت کے باعث جرمنی کے ایک اسکول میں سو سے زائد بچے پھنس گئے جنہیں ریسکیو آپریشن کے بعد اسکول سے نکال کر ہیسٹنگ ٹاؤن ہال پہنچا دیا گیا ہے۔