Tag: انیس افراد کا قتل

  • سانحہ 12 مئی کا ملزم90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

    سانحہ 12 مئی کا ملزم90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

    کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بارہ مئی سنہ دو ہزار سات کے ایک ملزم عبدالرفیق کو نوے دن کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا ۔

    انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بارہ مئی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزم عبد الرفیق کو پیش کیا گیا، اس موقع پر انسداد دہشت گردی کے دروازے عام سائلین کے لئے بند کر دئیے گئے جبکہ ملزم کے اوپر کپڑا ڈال اسے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔

    ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے وکیل محمد جیوانی نے عدالت میں پیش ہونے کی کوشش کی تو ان کو بھی روک دیا۔

     رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم اسٹیٹ بینک میں اٹھارہ گریڈ کا افسر ہے اور اس کو رینجرز ٹاسک فورس نے گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم کی جے آئی ٹی بھی کروائی جائے گی، بارہ مئی دوہزارسات کوسابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمدپربڑے پیمانےپرقتل وغارت گری ہوئی تھی۔

  • کراچی:7سال بعد سانحہ 12مئی کاملزم گرفتار

    کراچی:7سال بعد سانحہ 12مئی کاملزم گرفتار

    کراچی: سات سال بعد سانحہ بارہ مئی کاملزم پکڑاگیا۔عبدالرفیق عرف کائیں کو رینجرزنےمحمودآبادسےگرفتارکیا۔

    بارہ مئی کے پرتشدد واقعات کاایک ملزم سات سال بعد گرفتارکرلیاگیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبدالرفیق عرف کائیں ایم کیوایم محمودآباد سیکٹر کاانچارج اور بارہ مئی کے واقعات میں ملوث ہے۔جس کاوہ اعتراف بھی کرچکاہے۔ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور زمینوں پرقبضے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان رینجرز کاکہناہے کہ عبدالرفیق نے رئیس مماسمیت دیگرٹارگٹ کلرزکوتحفظ دینےاور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والے اسلحہ چھپانے کابھی اعتراف کیاہے۔

    ملزم عبدالرفیق کائیں کوآج عدالت میں پیش کیاجائےگااورمحکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست کی جائے گی۔ بارہ مئی دوہزارسات کوسابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمدپربڑے پیمانےپرقتل وغارت گری ہوئی تھی۔