Tag: انیس افراد ہلاک

  • ٹوکیو: چاقو سے حملہ،19افراد ہلاک

    ٹوکیو: چاقو سے حملہ،19افراد ہلاک

    ٹوکیو: جاپان کےساگامیہارا شہر میں معذور افراد کی نگہداشت کے لیے قائم ایک رہائشی سینٹر میں چاقو سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کیے جانے والے اس حملے میں متعدد زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے،حملہ آور مقامی وقت کے مطابق شب ڈھائی بجے اس ادارے کی عمارت میں داخل ہوا اور اس نے لوگوں پر چاقو سے وار کرنا شروع کیا جس کے نتیجے میں انیس افراد جان کی بازی ہار گئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس کی عمر 26سال ہے اور اس شخص نے خود پولیس سٹیشن جا کر اعتراف کیا کہ یہ قتل اس نے کیے ہیں.

    جاپان کے سرکاری خبر رساں ادارے این ایچ کے کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور سوکی یمایوری گارڈن فیسیلٹی نامی معذوروں کے اس ادارے کا سابقہ ملازم ہے،یہ ادارہ ٹوکیو کے جنوب مغرب میں40 کلومیٹر دور واقع ہے.

    واقعے کے وقت وہاں عملے کے آٹھ ارکان موجود تھے جبکہ اس ادارے میں 149 افراد رہائش پذیر ہیں.

    *بیت الخلاء کی بدبو، بیوی نے شوہرکو قتل کردیا

    واضح رہے اس سے قبل سنہ 2008 میں ٹوکیو میں ایک شخص نے لوگوں پر چاقوں کے وار کیے تھے جس کے نتیجے میں سات ہلاکتیں ہوئیں تھیں جبکہ سنہ 2001 میں اوساکا کے پرائمری سکول میں ایک ذہنی مریض نے آٹھ بچوں کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کیا تھا.

     

  • اترپردیش : زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک

    اترپردیش : زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک

    اترپردیش : انڈیا کی ریاست اترپر پردیش کے ایٹا ضلع میں زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک اور چھ افراد اپنی بینائی سے محروم ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق ریاست اتر پردیش کے سینیئر پولیس اہلکار اجے شنکر رائے کے مطابق زہریلی شراب پینے سے مزید پچاس افراد کی طبیعت خراب ہوئی ہے،متاثرہ افراد کا مقامی اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے.

    پولیس کے مطابق جمعے کی شب ایٹا ضلع کے علاقے علی گنج میں لوگوں نے ایک دوکان سے یہ شراب خریدی تھی اور اس کو پینے کے فوراً بعد لوگوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی.

    پولیس کے مطابق زہریلی شراب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے،پولیس حکام نے اس سلسلے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے اور ریاستی حکومت نے لاپرواہی برتنے کے الزام میں متعدد افسران اور ملازمین کو معطل کر دیا ہے.

    یاد رہے کہ غیرقانونی شراب انڈیا میں ایک بہت بڑا اور منافع بخش کاروبار ہے،اس کاروبار میں ملوث افراد خفیہ مقامات پر شراب تیار کرتے ہیں.

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اترپردیش کے ہی شہر لکھنؤ کے قریب واقع ایک علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 35 افراد کی موت ہو گئی تھی.