Tag: انیس سو پینسٹھ

  • 65اور71کی جنگ کے ہیرو کیپٹن سیسل کے نام پر لاہور میں روڈ منسوب

    65اور71کی جنگ کے ہیرو کیپٹن سیسل کے نام پر لاہور میں روڈ منسوب

    لاہور: انیس سو پینسٹھ اور اکہتر کی جنگ کے ہیرو گروپ کیپٹن سیسل چوہدری کے نام سے لاہور میں لارنس روڈ کے حصے کومنسوب کردیا گیا ہے۔

    سینٹ انتھونی ہائی اسکول میں منعقد ہونے والی تقریب میں لاہور کے ریگل چوک سے پلازہ چوک تک لارنس روڈ کوسیسل چوہدری کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، جس میں سیسل چوہدری کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل مجاہد انور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیسل چوہدری ایئر فورس کا سرمایہ ہیں، جنھوں نے انیس سو پینسٹھ اور اکہتر کی جنگ میں ملک کا دفاع کیا اور اپنی زندگی کی آخری سانسوں تک سیسل چوہدری ملک میں تعلیم کے فروغ انسانی حقوق اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔

    سیسل کے صاحبزادہ سچن سیسل چوہدری نے لارنس روڈ کا حصہ والد کے نام سے منسوب کرنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر سیسل چوہدری پر بنائی گئی دستاویزی فلم بھی دکھائی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

  • یوم فضائیہ: ملک بھرکے منتخب فضائی اڈوں پرتقریبات کاانعقاد

    یوم فضائیہ: ملک بھرکے منتخب فضائی اڈوں پرتقریبات کاانعقاد

      کراچی: آج ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ملک بھر کے منتخب فضائی اڈوں پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے جاں بازوں نےوطن عزیز پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کےامرہوگئے اور آج ملک بھر میں ان شہداء کو یوم فضائیہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    یوم فضائیہ یادیں تازہ کرتا ہے کہ ان دلیر شاہینوں کی جنہوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیز کی شان کو قائم رکھا۔ آج اسی عزم کی تجدید کی جاتی ہے کہ پلٹ کر جھپٹنا اور پھر دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردینا ۔اس سلسلے میں تمام ایئر بیسز پر خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔

    یوم فضائیہ کے موقع پرشہید راشد منہاس اورایم ایم عالم کو فراموش کرنا نا ممکن ہے ۔ پاک فضائیہ کے یہ وہ سپوت ہیں جنہوں نے وطن کی مٹی سے وفا کی اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔

    یوم فضائی کے موقع پر ایم ایم عالم اور راشد منہاس سمیت دیگر شہداء کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔