Tag: انیس قائم خانی

  • مصطفیٰ کمال تئیس مارچ کو  پارٹی کے نام کا اعلان کریں گے

    مصطفیٰ کمال تئیس مارچ کو پارٹی کے نام کا اعلان کریں گے

    کراچی : سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ تئیس مارچ کو اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو بنے ہوئے بیس دن بھی نہیں ہوئے ہیں تمام تفصیلات آہستہ آہستہ سامنے آتی رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کمال ہاؤس ڈیفنس میں انیس قائم خانی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ مخالفین کو دشمن بنانے والا کام نہیں کریں گے پاکستان کو جوڑنے آئے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ جناح گراؤنڈ میں جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی کل کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھاکہ ملک اور بیرون ملک لوگ ہم سے دفاتر کھولنے کیلے رابطے کررہے ہیں تاہم فوری شہرت کیلئے ہرکسی کو دفتر کھولنے کی اجازت نہیں د ے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جس سے نفرت پھیلے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پلانز پر گامزن ہیں اور عنقریب حیدر آباد کا رخ کیا جائے گا۔

     

  • ہرپریس کانفرنس کامطلب وکٹیں گرانا نہیں، انیس قائم خانی

    ہرپریس کانفرنس کامطلب وکٹیں گرانا نہیں، انیس قائم خانی

    کراچی : مصطفٰی کمال گروپ نے حیدرآباد کارخ کرنے کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے باغی رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ ہم اپنے ساتھیوں سے ملنے جلد حیدرآباد جائیں گے، یہ بات انہوں نے مصطفیٰ کمال ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ اڑھائی سال سے گورنرسندھ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ ہمارے آگے ہیں اور نہ ہی پیچھے، اگر ہوتےتوہمارے درمیان ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ ہرپریس کانفرنس کامطلب وکٹیں گرانا نہیں ہوتا،لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ ڈالا کہ مزید وکٹیں گریں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ حیدر آباد میں دفتر لے لیا ہے،اگلے ہفتے اندرون سندھ کا دورہ کرینگے اور تئیس مارچ کونئی پارٹی کے قیام کااعلان کیا جائے گا۔

     

  • وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، انیس قائم خانی

    وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، انیس قائم خانی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے باغی رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ جمعرات کو ایک اور وکٹ گرنے کا امکان ہے۔انہوں نے پاکستان ٹیم کی جیت پر مٹھائی بھی تقسیم کی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کراچی کے کمال ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہناتھا کہ جمعرات کو کمال ہاؤس میں ایک اورپریس کانفرنس ہوگی اورایک اوروکٹ گرنے کا امکان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں جیت کی خوشی میں انیس قائم خانی نے مصطفیٰ کمال ہاؤس میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

    واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال کی بے نام پارٹی میں اب تک متحدہ قومی موومنٹ کے پانچ رہنماشمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

     

  • بہت جلد اپنا جناح گراؤنڈ بنا کرجلسہ کریں گے، انیس قائم خانی

    بہت جلد اپنا جناح گراؤنڈ بنا کرجلسہ کریں گے، انیس قائم خانی

    کراچی : انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ بہت جلد اپنا جناح گراؤنڈ بنا کر جلسہ کریں گے۔ ہمیں چاہنے والے شہر کی دیوارون پر نعرے نہ لکھیں، یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تفصیلات کے مطابق انیس قائم خانی نے سیاسی جماعتوں کوسرپرائزدینےکااعلان کردیا، کمال ہاؤس میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ۔

    ایم کیو ایم کے باغی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے آنے والوں کی لائن لگ گئی، انیس قائم خانی نے کہا کہ اپنا جناح گراؤنڈ بنا کر جلسہ کریں گے جو ایک سرپرائز ہوگا۔

    انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے جو بھی لوگ آئیں گے وہ پریس کانفرنس کے ذریعے پتہ چل جائے گا، ایم کیو ایم کی کئی وکٹیں گری ہوئی ہیں، کئی رہنما رابطے میں ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ہماری حمایت میں وال چاکنگ ہو رہی ہے۔ اگر ہماری وجہ سے کوئی سمجھتا ہے کہ شہر کا امن خراب ہوگا تو چاہنے والوں سے کہتا ہوں شہر کی دیواروں پر نعرے نہ لکھیں ۔ ہم دیواروں پر نہیں دل میں بسنے آئے ہیں۔

     

  • ڈاکٹرصغیراحمد نے مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی کا ہاتھ تھام لیا

    ڈاکٹرصغیراحمد نے مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی کا ہاتھ تھام لیا

    کراچی : سابق صوبائی وزیرصحت رکن سندھ اسمبلی اورایم کیوایم کے اہم رہنماء ڈاکٹرصغیراحمد نے سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کا ہاتھ تھام لیا۔

    انہوں نے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی مبینہ جماعت میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ بات انہوں نے باضابطہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں رہنماؤں کے شانہ بشانہ پاکستان کی ترقی کے لئے مثبت کردار اداکرناچاہتے ہیں ، ایسا کردار جس سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور دنیا میں ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے۔

    ایسا کام کرنا چاہتاہوں کہ کراچی ترقی کی راہ پر گامزن ہو، کراچی ترقی کرے گاتو سندھ ترقی کرے گااور پھر پاکستان ترقی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے ہمت کی اور وہ بات کردی جو بہت سے لوگ کررہے ہیں، میں نے پہل کی اور پارٹی سے جانے کے بعد کبھی دونوں سے رابطہ نہیں رہا۔

    ڈاکٹر صغیر احمد نے اپنے خطاب میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے میڈیا نے عوام کو جھنجوڑ دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح میں کراچی کی گلی کوچوں میں ذیادتی ہوتے دیکھ رہا ہوں، بہت سارے لوگ بات تو کرتے ہیں پر اس کا اظہار نہیں کر پاتے۔

    میں بھی کمزوریوں اور مصلحتوں کا شکار تھا مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے جو کہا وہ بات سب جانتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ انیس جون 1992 کا وہ جمعہ کادن مجھے آج تک یاد ہے کہ جب ایک ٹولہ نکلتا تھا اور لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کراتا تھا۔

     

    انہوں نے کہا کہ میں یہ ارباب اختیار کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خدارا اردو بولنے والے مہاجروں کو غدار نہ سمجھا جائے ، ان کو قومی دھارے میں شامل کرکے واپس لیا جائے اور ان کی حب الوطنی کا مذاق نہ اڑایا جائے۔

    ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ میں بحٰیثیت پاکستانی اور سندھ کے شہری ہونے کے ناطے سمجھتا ہوں کہ اپنا کردار صاف اور واضح طور پر اداکرنے کی ضرورت ہے۔

    سمجھ نہیں آرہاتھاکہ دوافراد سے اتنا خوف اور گھبراہٹ کیوں تھی، تمام لوگوں کو کہناچاہتاہوں کہ اگر سیاست کرناچاہتے ہیں تو اسے اپنے لوگوں ملک کے لیے کریں، کسی کو خوش کرنے کے لیے سیاست نہ کریں۔

     

  • مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے گھروں کی سیکیورٹی سخت

    مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے گھروں کی سیکیورٹی سخت

    کراچی: سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے گھروں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں کی دھماکہ خیز انٹری کے بعد کراچی اور حیدرآباد میں دونوں رہنماؤں کے گھروں کی سیکیورٹی میں اضافہ، حیدرآباد میں انیس قائم خانی کے گھر کے باہر بھی سیکیورٹی میں اضافہ کرکے پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے اور عوام کو ان کے گھر سے دور رکھا جارہا ہے۔

    کراچی میں مصطفی کمال کے گھر کے اندر ا ور باہر پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے، گھر کی بیرونی دیوار پر خار دار تاریں لگائی گئی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

    کراچی میں بھی سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور ایس ایس یو کمانڈوز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔