Tag: انیل اروڑا

  • ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

    ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  یہ المناک واقعہ ممبئی کے باندرہ میں پیش آیا، واقعے میں بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے مبینہ طور پر عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ انیل اروڑہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق باندرا پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم انیل اروڑا کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں اور تفتیش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ انیل اروڑا کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا جب 11 سال کی تھیں انکے والد انیل اروڑا اور والدہ کی طلاق ہوگئی تھی۔