Tag: انیل کپور

  • کپور فیملی کو گہرا صدمہ، اہم شخصیت انتقال کرگئی

    کپور فیملی کو گہرا صدمہ، اہم شخصیت انتقال کرگئی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار انیل کپور، بونی کپور اور سنجے کپور کی والدہ، اور مشہور فلم پروڈیوسر سریندر کپور کی اہلیہ نرمل کپور انتقال کرگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور کی والدہ نرمل کپور نے 90 برس کی عمر میں 2 مئی کی شام ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں دم توڑا، کہا جارہا ہے کہ انہیں دن کا دورہ پڑا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق اسپتال کے سی ای او نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام 5 بج کر 25 منٹ پر انتقال کرگئیں، نرمل کپور کو نہ صرف کپور خاندان میں بلکہ بالی وڈ کے حلقوں میں بھی بے حد عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق بونی کپور کی والدہ کی آخری رسومات 3 مئی کو ادا کی جائیں گی، جہاں فلمی دنیا کی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بالی ووڈ کے لیجنڈ فلم پروڈیوسر سلیم اختر بھی 82 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم پروڈیوسر سلیم اخترممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    سلیم اختر نے 1997 میں اداکاری رانی مکھرجی کو فلم ’راجا کی آئے گی بارات‘ میں متعارف کروایا تھا۔انہوں نے اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ فلم ’چاند سا روشن چہرہ‘ 2005 میں پروڈیوس کی تھی۔

    ضرورت پڑی تو بارڈر پر پاک آرمی کے ساتھ جنگ لڑوں گا، غلام محی الدین

    انہوں نے متعدد فلمیں پروڈیوس کیں جن میں 1980 اور 90 کی ’پھول اور انگارے‘۔ ’قیامت‘۔ ’لوہا‘۔ اور ’بٹوارہ‘ شامل ہیں۔ سلیم اختر کے پسماندگان میں اہلیہ شمع اختر اور بیٹا صمد اختر شامل ہیں۔

  • انیل کپور کو بگ باس کا سب سے بدترین میزبان قرار دیدیا گیا!

    انیل کپور کو بگ باس کا سب سے بدترین میزبان قرار دیدیا گیا!

    سلمان خان کی جگہ مشہور زمانہ متنازع رئیلیٹی شو بگ باس کی میزبانی کرنے والے انیل کپور کو صارفین نے ابتک کا بدترین میزبان قرار دیدیا۔

    اداکار انیل کپور اس سال دبنگ خان کی جگہ بگ باس او ٹی ٹی کے تیسرے سیزن کی میزبانی کررہے ہیں، تاہم شو دیکھنے والے اکثر سامعین انھیں بطور میزبان قبول نہیں کرپارہے،

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈایٹ پر ایک پوسٹ میں پروڈیوسرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ انیل کپور کو دوبارہ میزبان کے طور پر اس شو میں نہ لیں۔

    ایک ریڈ ایٹ صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’امید ہے کہ یہ آخری بار ہے جب ہم نے انیل کپور کو ویک اینڈ کا وار میں بطور میزبان دیکھ رہے ہیں، جعلی ہنسی، جعلی غصہ، میزبان کے طور پر مکمل جعلی شخصیت!‘

    اس پوسٹ پر کئی سوشل میڈیا صارفین ان کی بات سے متفق نظر آئے، جیسے ہی ریڈ ایٹ پوسٹ لائیو ہوا، کئی صارفین پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے لگے۔

    ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ہاہاہا جعلی غصہ درست کہا، یہ واقعی مضحکہ خیز لگتا ہے کہ ایلوش اپنی ہنسی پر قابو پانے کی بہت کوشش کر رہا تھا جب انیل کپور اسے ڈانٹ رہے تھے۔‘

    ایک شخص نے لکھا کہ انیل کو ’اب تک کا بدترین میزبان‘ کہا جاسکتا ہے، دوسری شخص نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسے روکو‘۔

    خیال رہے کہ سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کے مصروف شیڈول کی بنا پر اس سیزن سے کنارہ کشی اختیار کی تھی، بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی جبکہ سیزن ٹو کی میزبانی سلمان خان کرتے دکھائی دیے تھے۔

  • انیل کپور سے زیادہ خوش ہوں، سنجے کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    انیل کپور سے زیادہ خوش ہوں، سنجے کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے کپور نے اپنے بھائیوں انیل کپور اور بونی کپور کے ساتھ موازنہ کئے جانے پر کھل کربات کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے کپور نے کہا کہ ہمارا موازنہ کیا جاتا ہے مگر اس سے ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوتے۔

    سنجے کپور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگرچہ انیل مجھ سے زیادہ کامیاب ہیں، لیکن میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ میں ان سے زیادہ خوش اور مطمئن ہوں، چاہے کوئی بھی وجہ ہو۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ خدا کا شکر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں نے ان سے کم دولت کمائی ہے، مگر پھر بھی میں محسوس کرتا ہوں کہ میں خوش ہوں، میں ہمیشہ بہتر موڈ میں رہتا ہوں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ وہ اداس ہیں یا کچھ بھی، لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں ان سے زیادہ مطمئن ہوں۔

    سنجے کپور نے کہا کہ کبھی تو اپنے بھائیوں انیل کپور اور بونی کپور سے مہینے بعد بھی ملاقات نہیں ہوتی، لیکن ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔

    سلمان خان سے متعلق سومی علی کی اپیل پر بشنوئی کمیونٹی کا ردعمل

    بونی کپور نے 1995میں ریلیز ہونے والی فلم پریم میں سنجے کپور کو متعارف کرایا تھا، یہ فلم، جس میں تبو نے بھی کام کیا تھا، باکس آفس پر ناکام رہی۔ اس کے علاوہ سنجے کپور نے آواز، محبت، اور صرف تم جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

  • اینیمل میں رنبیر کی شاندار اداکاری، نیتو کو رشی کپور کی یاد آگئی

    اینیمل میں رنبیر کی شاندار اداکاری، نیتو کو رشی کپور کی یاد آگئی

    بالی ووڈ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم اینیمل میں بیٹے رنبیر کپور کی شاندار اداکاری دیکھ کر نیتو کپور کو آنجہانی شوہر رشی کپور کی یاد آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ کو ریلیز کے پہلے دن ہی شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے اور شائقین اسے بلاک بسٹر قرار دے رہے ہیں۔

    اینمیل نے افتتاحی دن شاہ رخ کی پٹھان، سنی دیول کی غدر ٹو اور سلمان خان کی ٹائیگر تھری کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔

    اینیمل نے ریلیز کے پہلے دن ملک بھر میں 61 کروڑ کا بزنس کیا ہے جبکہ دنیا بھر میں کمائی 116 کروڑ  ہے، فلم میں رنبیر کپور کے علاوہ رشمیکا مندانہ، انیل کپور، بوبی دیول ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    نیتو کپور بھی اینیمل میں بیٹے رنبیر کی کارکردگی سے بہت متاثر ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر رنبیر کپور کی تصویر شیئر کی اور آنجہانی شوہر رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش وہ رنبیر کی شاندار اداکاری کو دیکھنے کے لیے موجود ہوتے، کاش رشی جی یہاں ہوتے۔‘

    واضح رہے کہ رشی کپور کا انتقال لیوکیمیا سے طویل جنگ کے بعد اپریل 2020 میں ہوا تھا۔

    اینیمل کی پروموشن کے دوران رنبیر کپور نے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کی زندگی میں بہت سے تبدیلیاں آئی ہیں لیکن وہ ابھی تک والد کی موت پر قابو نہیں پاسکے ہیں۔

    رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ والدین کو کھونا ہمیشہ کسی کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے جب میں نے تین سال قبل والد کو کھودیا تھا مجھے نہیں لگتا تھاکہ میں ابھی تک اس نقصان کو پورا کرپایا ہوں کیونکہ بیٹا ہونے کے ناطے آپ جانتے ہیں جب سے آپ پیدا ہوئے ہیں آپ کو ہمیشہ مضبوط ہونا سکھایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ بہت کچھ اظہار نہیں کرتے اس لیے میں نہیں جانتا کہ میں نے اپنے والد کے انتقال کے بارے میں اپنے آپ کو یا اپنے پیاروں کے سامنے اظہار کیا ہے یا نہیں۔

  • انیل کپور سے موازنہ کرنے پر سنجے کپور نے بالآخر خاموشی توڑ دی

    انیل کپور سے موازنہ کرنے پر سنجے کپور نے بالآخر خاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی وڈ کے اداکار سنجے کپور نے اپنے بڑے بھائی انیل کپور کا موازنہ کرنے پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔

    سپر اسٹار انیل کپور اور پروڈیوسر بونی کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور انڈسٹری میں کبھی بھی انیل کی کامیابی کا مقابلہ نہیں  کرپائے تاہم اب ایک نئے انٹرویو میں انہوں نے ان کے درمیان ہونے والے موازنہ کو تسلیم کیا۔

    اداکار سنجے کپور نے کہا کہ 1995 میں جس وقت میں ’راجہ‘ فلم میں کام  کررہا تھا تو اس سے ایک دہائی پہلے انیل فلم انڈسٹری میں مقبول ہو چکے تھے، اور خود کو ہندی سنیما کے معروف ہیروز میں سے ایک کے طور پر قائم کر چکے تھے۔

    سنجے کپور نے بالی وڈ ہنگامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں  ہمیشہ اس بات سے واقف تھا کہ ہم بھائیوں کا ایک دوسرے سے موازنہ کیا جائے گا، لیکن میں اس حقیقت کو قطع نظرانداز نہیں کرسکتا  کہ انیل کا انڈسٹری میں مجھ سے کئی زیادہ زیادہ تجربہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا پورا خاندان ایک ہی انڈسٹری میں ہے تو اس کے فوائد و نقصانات دونوں ہیں، اس طرح کا بیک گراؤند رکھنے والے اداکار سے لوگ 10 گناہ زیادہ توقعات رکھتے ہیں۔

    پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں،انیل کپور

    سنجے کپور نے کہا کہ میری پہلی فلم کو موازنہ انیل کپور کی اس دوران ریلیز ہونے والی فلم سے کیا جارہا تھا، لیکن جب میں نے کیرئیر شروع کیا تو انیل اندسٹری کے سپر ڈوپر اسٹار تھے۔

    اداکار نے کہا کہ انیل نے اس وقت تک بالی وڈ کی سب سے ہٹ فلم ’ مسٹر اندیا، تیزاب، رام لکھن میں کے ہیرو رہ چکے تھے اور اس وقت میرا موازنہ ان کی اس فلم سے کیا جارہا تھا، لیکن میں جانتا تھا میرا موازنہ کسی دوسرے اداکار سے نہیں بلکہ میرے بھائی سے کیا جائے گا۔

    اداکار نے کہا کہ جب میری فلمیں باکس آفس پر اچھا کام نہیں کرتی تھیں تو میں ہار نہیں مانتا تھا، اور میں خوش ہوتا تھا کہ اتنے سالوں بعد بھی میں کسی نہ کسی کردار میں کام کرنے والا اداکار ہوں۔

    واضح رہے کہ بونی، انیل اور سنجے کپور آنجہانی پروڈیوسر سریندر کپور کے بیٹے ہیں، جنہوں نے بالی وڈ کے کئی مشہور پراجیکٹس کیے ہیں۔

  • انیل کپور جیریمی رینر کے ساتھ، مگر کس ہالی ووڈ سیریز میں؟

    انیل کپور جیریمی رینر کے ساتھ، مگر کس ہالی ووڈ سیریز میں؟

    بالی ووڈ اداکار انیل کپور ہالی ووڈ اداکار جیریمی رینر کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین شیئر کرنے آ رہے ہیں، اس بار وہ ایک سیریز میں ان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور جلد ڈزنی سیریز میں جیریمی رینر کے ساتھ نظر آئیں گے، اس سے قبل انیل کپور ان کے ساتھ فلم ’مشن امپاسبل گھوسٹ پروٹوکول‘ میں کام کر چکے ہیں، تاہم دونوں ایک ساتھ دکھائی نہیں دیے تھے۔

    انیل کپور پہلے بھی ہالی ووڈ فلموں ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ اور ’24‘ میں بھی اداکاری کے جلوے دکھا چکے ہیں، لیکن اس بار وہ ڈزنی پلس کی سیریز ’رینرویشنز‘ (Rennervations) میں جلوہ گر ہوں گے۔

    انیل کپور نے بھی تصدیق کر دی ہے وہ انٹرنیشنل پراجیکٹ پر کام کرنے جا رہے ہیں، ٹوئٹر پر جب فلم ساز شیکھر کپور نے انیل کپور سے پوچھا کہ کیا ان کے آنے والے پراجیکٹس میں کوئی انٹرنیشنل فلم شامل ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ ’رینرویشیز سیریز کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے اور اس میں کام کروں گا۔‘

    یاد رہے کہ شیکھر کپور کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں انیل کپور نے 1987 میں کام کیا تھا۔ انیل کی نئی سیریز رینرویشنز 4 حصوں پر مشتمل سیریز ہے۔

    ہالی ووڈ اداکار جیریمی رینر برف صاف کرتے ہوئے حادثے کا شکار

    پچھلے کچھ عرصے سے انیل کپور کی ’دی نائٹ مینیجر‘ سیریز بھی خبروں میں ہے جو کہ 2016 کی برٹش سریز کا ہندی ری میک ہے۔

  • کرن جوہر کے بیان پر انیل کپور کو اعتراض

    کرن جوہر کے بیان پر انیل کپور کو اعتراض

    معروف بھارتی اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ وہ اسٹار پاور سے زیادہ اچھی اداکاری کو اہمیت دیتے ہیں۔

    حال ہی میں معروف بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ میں تینوں خانز کا دور ختم ہورہا ہے اور اس کے ساتھ ہی اسٹار ڈم کا کرشمہ بھی دم توڑ رہا ہے۔

    کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ایک بار وہ ایک پارٹی میں تھے، وہاں شاہ رخ خان آئے تو کمرے میں ہلچل مچ گئی اور سب لوگ انہیں دیکھنے لگے، نئی نسل کے اداکاروں میں یہ بات نہیں۔

    ان کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انیل کپور کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی شخص اپنے شعبے میں بہترین ہو، لیکن بہترین سے بہتر بھی کوئی آتا ہے۔

    انیل کپور کا کہنا تھا کہ دنیا ایسے ہی چلتی ہے، پہلے ایلوس پریسلے کو بھی بہترین سمجھا جاتا ہے لیکن پھر مائیکل جیکسن بھی آیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹار ڈم سے زیادہ اچھی اداکاری اہمیت رکھتی ہے اور وہی کسی اداکار کو عظیم بناتی ہے۔

  • سونم کپور کو اپنے ٹویٹ پر لینے کے دینے پڑ گئے

    سونم کپور کو اپنے ٹویٹ پر لینے کے دینے پڑ گئے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بالی ووڈ میں اقربا پروری اور نامور ڈائریکٹرز اور پروڈیوسر کے اسٹارز کے بچوں کو نوازنے پر سخت تنقید کی جارہی ہے، ایسے میں سونم کپور نے فادرز ڈے پر ٹویٹ کے ذریعے ان ساری توپوں کا رخ اپنی طرف کرلیا۔

    معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے، جو خود بھی ایک نامور اداکارہ ہیں، والد کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ میں آج اس مقام پر اپنے والد کی وجہ سے ہوں۔

    سونم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہاں مجھے بہت سی مراعات ملی ہیں کیونکہ میرے والد نے مجھے یہ سب کچھ دینے کے لیے بہت محنت کی ہے، اور مجھے حاصل یہ تمام مراعات اسی کا صلہ اور ان کی خوش قسمتی ہیں۔

    سونم کا یہ ٹویٹ کرنا تھا کہ ٹویٹر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، اس سے قبل بھی بالی ووڈ اسٹارز کے بچوں بشمول شاہ رخ خان کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کہ وہ بغیر کسی محنت کے بالی ووڈ میں اس مقام پر پہنچ گئے جہاں پہنچنے کے لیے محنتی اداکار ساری زندگی جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔

    ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ ایک غریب باپ بھی اپنی اولاد کو سہولیات دینے کے لیے اتنی ہی محنت کرتا ہے، لیکن اس کی اولاد غریب رہتی ہے تو کیا یہ کوئی مکافات عمل ہے؟ کیا آپ کا نہیں خیال کہ آپ کو زندگی کی ساری مراعات اپنے بل بوتے پر حاصل کرنی چاہئیں اپنے والدین کے بل بوتے پر نہیں۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کے خیال میں کیا مراعات سے محروم لوگوں کو کسی غلطی کے بدلے ایسی زندگی ملتی ہے اور وہ غریب رہتے ہیں؟ مراعات یافتہ ہونا کسی کا پیدائشی حق نہیں ہاں لیکن کچھ لوگوں کو یہ مل جاتی ہیں۔

    ایک اور صارف نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ صدر کی بیٹی ہوتے ہوئے ایک ریستوران میں کام کر رہی ہے، اصل قابل تقلید مثال یہ ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد یہ انکشافات سامنے آئے تھے کہ بالی ووڈ کے بڑے ہدایت کاروں نے انہیں نظر انداز کر رکھا تھا اور ان کی پہلی ترجیح کسی بڑے اسٹار کی بیٹی یا بیٹے کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا تھا، ان حالات سے دلبرداشتہ ہو کر سشانت نے خودکشی کی۔

    اس کے بعد سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے بڑے ہدایت کاروں کو ان کی اقربا پروری پر اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ کئی افراد کو وضاحت پیش کرنی پڑ گئی۔

    اس دوران سوشل میڈیا پر سونم کپور کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا جس میں وہ کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں موجود ہیں اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دریافت کیا کہ سشانت سنگھ راجپوت کون ہیں۔

  • عمران خان کی حکومت آئی تو پاکستان آؤں گا: انیل کپور

    عمران خان کی حکومت آئی تو پاکستان آؤں گا: انیل کپور

    مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک شادی کی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بالی ووڈ اداکار انیل کپور اکھٹے ہوئے۔ اس موقع پر انیل کپور نے کہا کہ عمران خان میرے آئیڈیل ہیں اور اگر ان کی حکومت آئی تو میں پاکستان ضرور آؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج کل مانچسٹر میں ہیں جہاں انہوں نے اپنے ایک دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کی۔ شادی میں انیل کپور نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کو اپنی آئیڈیل شخصیت قرار دیا۔

    imran-khan-post-2

    imran-khan-post-1

    انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کی حکومت آئے گی تو وہ پاکستان ضرور آئیں گے۔ ’انشااللہ یہ ہوگا اور ضرور ہوگا‘۔

    اس موقع پر چند شرکا نے گو نواز گو کے نعرے لگانے کی بھی کوشش کی لیکن میزبان نے انہیں یہ کہہ کر روک دیا کہ تقریب کو سیاسی نہ بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ انیل کپور ان بالی ووڈ شخصیات میں شامل ہیں جو پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور محبت کے حامی ہیں۔ وہ اس سے قبل بارہا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

    انیل کپور اکثر و بیشتر عید اور یوم آزادی کے تہواروں کے موقع پر پاکستانیوں کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجتے نظر آتے ہیں جبکہ ایک بار انہوں نے پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

  • انیل کپور کی یوم آزادی پر پاکستانیوں کو مبارک باد

    انیل کپور کی یوم آزادی پر پاکستانیوں کو مبارک باد

    ممبئی : بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور نے اپنے ایک پیغام میں اہالیان پاکستان کو یوم آزادی پر دلی مبارک باد پیش کرکے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر اپنے پیغام میں انیل کپور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود تمام بھائیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں آئیں اس عزم کا اظہار کریں کہ ہم ہرروز اپنی آزادی کو خوشی اور مسرت سے منائیں گے۔

    واضح رہے کہ اداکار انیل کپور متعدد بار پاکستانی فلموں، ڈراموں اور شوز میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کر چکے ہیں اور وہ ہمیشہ آرٹ اور کلچر کو علاقائی سرحدوں سے ماورا سمجھتے ہیں۔

    پاکستان میں آج 70واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے اندرون ملک سمیت بیرون ملک سے بھی تہنیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں ایسے میں پاک بھارت کشیدگی کے باوجود ممتاز بھارتی اداکار انیل کپور کی پاکستانیوں کو مبارکباد ایک احسن قدم ہے۔

    سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ فن و ثقافت ہی وہ ہتھیار ہے جس سے خطے میں جاری تناؤ ختم کیا جاسکتا ہے اس لیے یوم آزادی اور دیگر اہم دنوں میں ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جا ری رکھنا چاہیے۔