Tag: اوباش

  • لاہور اور صادق آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد گرفتار

    لاہور اور صادق آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد گرفتار

    لاہور: جہاں کراچی میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کا تاحال پتا نہیں چل سکا ہے، وہاں لاہور اور صادق آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ گلی میں بچی سے فحش حرکات اور ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا گیا، ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی سٹی نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم اندرون لاہور کی تنگ گلیوں میں لڑکیوں کو تنگ کرتا تھا، ویڈیو میں ملزم کو فحش حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 1 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    دوسری طرف صادق آباد کے علاقے لغاری کالونی میں نازیبا حرکت کر کے ایک خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم بھی دھر لیا گیا ہے،ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

  • لڑکی کی عزت اچھالنے والا اوباش لڑکا گرفتار

    لڑکی کی عزت اچھالنے والا اوباش لڑکا گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں محبت ٹھکرانے پر لڑکی سے انتقام لینے والا عیاش لڑکا گرفتار ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی شہر حیدرآباد سے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم متاثرہ لڑکی کو فحش پیغامات واٹس ایپ پر بھیج کر عزت خراب کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ملزم کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے اورسائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مخصوص موبائل ایپ کے ذریعے اپنا نمبر تبدیل کرکے واٹس ایپ پر ملزم متاثرہ لڑکی کو محبت قبول کرنے پر مجبور کرتا تھا، نہ ماننے پر وہ اپنی گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا۔

    متعلقہ ادارے کے مطابق ہراساں کرنے والے لڑکے نے متاثرہ لڑکی سے محبت کا اظہار کیا اور شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی تاہم لڑکی نے اپنا حق استعمال کرتے ہوئے اظہار محبت مسترد کردیا جس پر لڑکے نے انتقاماً عزت خراب کرنے کی ٹھانی جس میں وہ ناکام رہا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی بڑی بہن سے بھی ملزم کے 2015 میں دوستی رہی ہے۔ پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے باز رہیں بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔